حکایت رومی

نیلم

محفلین
ایک چور ایک باغ میں گھس گیا اور آم کے درخت پر چڑھ کر آم کھانے لگا
اتفاقًا باغبان بھی وہاں آپہنچا اور چور سے کہنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوبے شرم یہ کیا کر رہے ہو؟
چور مسکرایا اور بولا
ارے بے خبر یہ باغ اللہ کا ہے اور میں اللہ کا بندہ ہوں ، وہ مجھے کھلا رہا ہے اور میں کھا رہا ہوں ، میں تو اسکا حکم پورا کر رہا ہوں ، ورنہ تو پتہ بھی اس کے حکم کے بغیر حرکت نہیں کر سکتا
باغبان نے چور سے کہا
جناب! آپ کا یہ وعظ سن کر دل بہت خوش ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا نیچے تشریف لائیے تاکہ میں آپ جیسے مومن باللہ کی دست بوسی کرلوں ۔۔۔۔ سبحان اللہ اس جہالت کے دور میں آپ جیسے عارف کا دم غنیمت ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو مدت کے بعد توحید ومعرفت کا یہ نکتہ ملا ھے جو کرتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا ہی کرتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بندے کا کچھ بھی اختیار نہیں ۔۔۔۔۔۔ قبلہ ذرا نیچے تشریف لائیے ۔۔۔۔۔۔
چور اپنی تعریف سن کر پھولا نہ سمایا اور جھٹ سے نیچے اتر آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب وہ نیچے آیا تو باغبان نے اسکو پکڑ لیا اور رسی کے ساتھ درخت سے باندھ دیا ۔ پھر خوب مرمت کی ، آخر میں جب ڈنڈا اٹھایا تو چور چلا اٹھا ، کے ظالم کچھ تو رحم کرو ، میرا اتنا جرم نہیں جتنا تو نے مجھے مار لیا ہے ۔ باغبان نے ہنس کر اس سے کہا کہ جناب ابھی تو آپ نے فرمایا تھا کہ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے ، اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کچھ نہیں کر سکتا ، اگر پھل کھانے والا اللہ کا بندہ تھا تو مارنے والا بھی تو اللہ کا بندہ ہے اور اللہ کے حکم سے ہی مار رہا ہے کیونکہ اس کے حکم کے بغیر تو پتہ بھی نہیں ہلتا
چور ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خدارا مجھے چھوڑ دے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل مسئلہ میری سمجھ میں آگیا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ بندے کا بھی کچھ اختیار ھے
باغبان نے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اسی اختیار کی وجہ سے اچھے یا برے کام کا ذمہ داربھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(حکایت رومی )
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ نیلم

نین بھائی اب نیلم نے اپنی حکایات کی بجائے مولانا رومی کی حکایات دینی شروع کر دی ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے صرف معلومات کے لیئے پوچھ رہا ہوں کہ مولانا روم کا تعلق جس علاقے سے تھا۔ وہاں آم کے باغات پائے جاتے تھے؟ کوئی صاحب علم جواب دے کر جزا پائے :)
آم چوری کر کے کھاؤ یا بناء چوری کیئے۔۔ درخت سے توڑ کر کھانے کا جو مزہ ہے۔ وہ خرید کر کھانے میں نہیں۔۔ :)
درختوں سے آم توڑ کر لاؤ۔ باغ کےپاس ہی موجود ٹیوب ویل پر بیٹھ کر کھاؤ۔ زندگی کے بہترین لمحات گزارو گے۔ دنیا کے مہنگے سے مہنگے ہوٹل میں بھی کھانا کھا کر بھی وہ لطف نہ آئے گا۔ آزمائش شرط ہے۔ :bighug:
بہت عمدہ اور سبق آموز نصیحت نیلم۔ جزاک اللہ۔
 
میں نے حکایت نہیں پڑھی بلکہ جلدی سے نیرنگ خیال کے پیغام تک پہنچا کہ یہاں حکایت کا حشر نشر کرنے کی نوید مسرت سنائی جا رہی ہوگی مگر یہ کیا !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

نیرنگ تو آموں کے ریٹ بتا ، شکریہ ادا کر یہ جا وہ جا o_O
 
بہت شکریہ جناب :D
 
آپ پر کوئی شکریہ نہیں بنتا :D اسی لیئے نو شکریہ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے صرف معلومات کے لیئے پوچھ رہا ہوں کہ مولانا روم کا تعلق جس علاقے سے تھا۔ وہاں آم کے باغات پائے جاتے تھے؟ کوئی صاحب علم جواب دے کر جزا پائے :)
آم چوری کر کے کھاؤ یا بناء چوری کیئے۔۔ درخت سے توڑ کر کھانے کا جو مزہ ہے۔ وہ خرید کر کھانے میں نہیں۔۔ :)
درختوں سے آم توڑ کر لاؤ۔ باغ کےپاس ہی موجود ٹیوب ویل پر بیٹھ کر کھاؤ۔ زندگی کے بہترین لمحات گزارو گے۔ دنیا کے مہنگے سے مہنگے ہوٹل میں بھی کھانا کھا کر بھی وہ لطف نہ آئے گا۔ آزمائش شرط ہے۔ :bighug:
بہت عمدہ اور سبق آموز نصیحت نیلم۔ جزاک اللہ۔
بدقسمتی سے جو آم درخت پر لگا ہو، وہ آم نہیں امبی ہوتا ہے۔ اس کو کھانے کا کیا مزہ :) البتہ اگر چونسہ آم ہوں، برف کے لگے ہوں اور گرمیوں میں کڑکتی دوپہر گھنے پیڑ کی چھاؤں میں ٹیوب ویل کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہاتھ (یعنی کسی مرد کے ہاتھ) کی بنی کڑاہی کھانے کے بعد ان آموں سے شغل کیا جائے اور اس کے بعد کچی لسی۔۔۔ پھر کہہ سکتے ہیں کہ واقعی زندگی کے بہترین لمحات ہوں گے اور دنیا کے مہنگے سے مہنگے ہوٹل کے کھانے سے بھی بڑھ کر ذائقہ دیں گے
 
شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی امبی تب تک ہوتی ہے جب تک وہ پکتی نہیں اور اور حجم میں بھی چھوٹی ہوتی ہے۔ لیکن جب پک جائے اور حجم میں بھی بڑا ہو جائے تو وہ آم ہی ہوتا ہے۔

Mango_tree_(227084493).jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی امبی تب تک ہوتی ہے جب تک وہ پکتی نہیں اور اور حجم میں بھی چھوٹی ہوتی ہے۔ لیکن جب پک جائے اور حجم میں بھی بڑا ہو جائے تو وہ آم ہی ہوتا ہے۔

Mango_tree_(227084493).jpg
میں یہ سمجھتا رہا کہ جو آم پک گیا وہ ٹپک گیا :) اس لئے یہ غلط فہمی ہوئی
 
شمشاد

لائبریرین
ٹپکنے کے انتظار میں رہیں گے تو پھر کاروبار نہیں ہو سکے گا۔

یہ آپ نے "ٹپک گیا" وہی والا استعمال کیا ہے ناں جو درخت سے خود بخود گر پڑے؟
 
Top