محمداحمد
لائبریرین
اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے جمعہ کو یوم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں اسکا ایجنڈا موٴخر کرکے صرف گستاخانہ فلم کے معاملے پر غور کیا گیا ۔یہ بھی طے کیا گیاکہ وزیراعظم اس معاملے پر جلد امریکی سفیر سے خود بات کریں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس نے کراچی اور لاہور میں آتش زدگی واقعات اور حالیہ سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور قیمتی انسانی نقصان پر علامتی خاموشی بھی اختیار کی ۔وزیراعظم نے افتتاحی خطاب میں ان جانی نقصانات اور ان کی وجوہات پر اظہار خیال کیا جبکہ سیلاب زدگان کیلئے فوج کے امدادی کارروائی کی تعریف کی، انہوں نے گستاخانہ امریکی فلم پر بھی اظہار مذمت بھی کیا۔ وزیرداخلہ رحمان نے کہاکہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے جبکہ یہ معاملہ پہلے ہی انٹرپول کے نوٹس میں بھجوادیا گیا ہے، بعد میں کابینہ نے اپنے ایجنڈا کو موٴخر کرکے صرف اس گستاخانہ فلم ایشو سے متعلق اقدامات پر غور کیا، کابینہ نے طے کیاکہ وزیراعظم ، اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور امریکی سفیر کو بلواکر ان سے خد بات بھی کریں گے، اس حوالے سے جمعہ کو یوم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے اور اس روز عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔
حوالہ
حوالہ