حکومت کا جمعہ کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا جمعہ کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک پير 17 مئ 2021
ویب ڈیسک پير 17 مئ 2021

2178891-imrankhan-1621252757-456-640x480.jpg

شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

معاشی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، جبکہ پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، خطے میں سب سے کم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کررہی ہے، مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیئے، آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔

وزیراعظم کی اسرائیلی مظالم کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ جمعہ کو اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے، احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
بندہ تو کام کا ہے مگر تقریریں رٹی رٹائی ہیں۔ بھئی کیسٹ بدل دو۔ اب تو اپنی ٹیم پر بھی کرپشن کے الزامات آ گئے۔ عوام بے زار ہوئی جاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
بندہ تو کام کا ہے مگر تقریریں رٹی رٹائیں۔ بھئی کیسٹ بدل دو۔ اب تو اپنی ٹیم پر بھی کرپشن کے الزامات آ گئے۔ عوام بے زار ہوئی جاتی ہے۔
حکومت ان الزامات کا یہیں سامنا کر رہی ہے۔ مسئلہ وہ لوگ ہیں جن پر الزام ہے، عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں یا عدالت سے سزا یافتہ ہیں، وہ بھی ملک سے بھاگنے کی کوششوں میں ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
حکومت ان الزامات کا یہیں سامنا کر رہی ہے۔ مسئلہ وہ لوگ ہیں جن پر الزام ہے، عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں یا عدالت سے سزا یافتہ ہیں، وہ بھی ملک سے بھاگنے کی کوششوں میں ہیں۔
تو پھر آپ کا کیا خیال ہے، حکومت بھی باہر چلی جائے؟ :) الزام بڑھ گئے ہیں ویسے، احتیاط کریں۔
 
ایسا ہی کوئی احتجاج کشمیر کے حق میں بھی ہوا تھا۔ حاصلِ احتجاج؟
لیجیے! آپ کو خبر ہی نہیں تین جمعے مسلسل دس منٹ تک سب اپنے اپنے دفتروں کے باہر کھڑے رہے تھے جس کے نتیجے میں ہندوستان کی حکومت لرز گئی تھی۔ نتیجہ یہ کہ پاکستان کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرنے لگی۔ پاکستان نے بھی مان لیا کہ آرٹیکل ۳۷۰ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ کپتان کی معاملہ فہمی کی داد تو بنتی ہے!
 
فائدہ تو اس کو تین بار وزیر اعظم بنا کر بھی نہیں ہوا تھا۔ کم از کم دس منٹ تک کھڑے رہنے میں کسی کا نقصان نہیں ہوگا :)
 
جاسم محمد

محفلین
لیجیے! آپ کو خبر ہی نہیں تین جمعے مسلسل دس منٹ تک سب اپنے اپنے دفتروں کے باہر کھڑے رہے تھے جس کے نتیجے میں ہندوستان کی حکومت لرز گئی تھی۔ نتیجہ یہ کہ پاکستان کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرنے لگی۔ پاکستان نے بھی مان لیا کہ آرٹیکل ۳۷۰ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ کپتان کی معاملہ فہمی کی داد تو بنتی ہے!
کپتان بھارت سے مذاکرات کر رہا ہے نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہا ہے۔ جنہوں نے کرنا ہے “وہ” کرتے رہیں :)
کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک مذاکرات ناممکن، عمران خان
اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان
 
کپتان بھارت سے مذاکرات کر رہا ہے نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہا ہے۔ جنہوں نے کرنا ہے “وہ” کرتے رہیں :)
کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک مذاکرات ناممکن، عمران خان
اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان
کپتان جھوٹا ہے۔ نہ صرف ہندوستان سے خفیہ مذاکرات کررہا ہے بلکہ اپنے وزیرِ خارجہ سے اس نے یہ بھی کہلوادیا ہے کہ آرٹیکل ۳۷۰ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ یہ پاکستان اور کشمیر کاز کے ساتھ کھلی غداری ہے۔
 
ویسے آخری بار ملک کی خارجہ پالیسی کسی سویلین وزیر اعظم نے چلائی کب تھی؟ پاکستان کی خارجہ پالیسی تو بہت پہلے سے ”عسکری” وزیر اعظم کے ہاتھ میں ہے:)
 
Top