حکومت کا جمعہ کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کا فیصلہ

ویسے آخری بار ملک کی خارجہ پالیسی کسی سویلین وزیر اعظم نے چلائی کب تھی؟ پاکستان کی خارجہ پالیسی تو بہت پہلے سے ”عسکری” وزیر اعظم کے ہاتھ میں ہے:)
جمہوری ادوار میں خارجہ پالیسی کبھی عسکری اداروں کے ہاتھ میں نہیں رہی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے وزرا کسی منتخب وزیرِ اعظم کی کابینہ میں شامل رہے۔
 
حیرت ہے۔ کیا پاکستان اور ہندوستان کے خفیہ مذاکرات اب ڈھکے چھپے رہ گئے ہیں؟ کیا وزیرِ خارجہ کا یہ بیان کہ آرٹیکل ۳۷۰ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے، کسی تعارف کا محتاج ہے۔ اس وقت پاکستان کا وزیرِ اعظم کون ہے؟ یا پھر یہ مان لیجیے کہ کپتان اصل میں کٹھ پتلی ہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جمہوری ادوار میں خارجہ پالیسی کبھی عسکری اداروں کے ہاتھ میں نہیں رہی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے وزرا کسی منتخب وزیرِ اعظم کی کابینہ میں شامل رہے۔
پاکستان کی جہادی خارجہ پالیسی، افغان طالبان پالیسی جمہوری انقلابی ادوار کی پیداوار ہیں۔ سول حکومتوں کے پاس عسکری سیکورٹی اداروں پر کنٹرول تھا ہی کب؟ ڈان لیکس سکینڈل اتنی جلدی بھول گئے؟
Exclusive: Act against militants or face international isolation, civilians tell military - Newspaper - DAWN.COM
 
پاکستان کی جہادی خارجہ پالیسی، طالبان پالیسی جمہوری انقلابی ادوار کی پیداوار ہیں۔ سول حکومتوں کے پاس عسکری سیکورٹی اداروں پر کنٹرول تھا ہی کب؟ ڈان لیکس بھول گئے؟
یہ حقیقت ہے کہ جمہوری ادوار میں اداروں نے پر پرزے نکالنے چاہے، لیکن جمہوری حکومتوں نے ہمیشہ ان کی سرزنش ہی کی ہے، ان کے اقدامات کو اپنایا نہیں ہے۔ کارگل پر فوجی اقدام کو حکومت نے نہیں مانا۔
 
جاسم محمد

محفلین
آمروں کی نظر میں تو واقعی ایسا ہی تھا! سب نے آئین کو توڑا لیکن مجال ہے جو کسی پر غدار کی تہمت لگائی جاسکے!
ایک آمر کو آئین توڑنے پر سزائے موت ملی۔ دوسری عدالت نے سزا دینے والی عدالت کو ہی کالعدم قرار دے دیا :)
کوئی بتا سکتا ہے قومی مجرموں کو مسلسل ریلیف دینے والی اس عظیم عدالت کا نام کیا ہے؟ :)
Special court formed for Musharraf treason trial 'unconstitutional', rules LHC - Pakistan - DAWN.COM
 
ہائیبرڈ نظام میں کس کو دوش دے سکتے ہیں؟ چمک اور دھمک
 
یعنی جسٹس فائز عیسی کیخلاف حکومتی ریفرنس ختم ہوجانا بھی چمک دھمک کا ہی نتیجہ ہے۔ :)
حکومتی ریفرنس کس کے اشاروں پر بنایا گیا تھا آپ بہتر جانتے ہیں۔ یہ آمرانہ رویوں کے خلاف ججز کی بغاوت ہے۔ کیا کبھی سنا ہے کہ بنچ کے سربراہ کی رائے کے خلاف فیصلہ آیا ہو؟
 
حسرت جاوید

محفلین
ایک آمر کو آئین توڑنے پر سزائے موت ملی۔ دوسری عدالت نے سزا دینے والی عدالت کو ہی کالعدم قرار دے دیا :)
کوئی بتا سکتا ہے قومی مجرموں کو مسلسل ریلیف دینے والی اس عظیم عدالت کا نام کیا ہے؟ :)
Special court formed for Musharraf treason trial 'unconstitutional', rules LHC - Pakistan - DAWN.COM
کوئی بتا سکتا ہے کس وزیرِ قانون نے استعفیٰ دے کر ایک آمر کے حق میں کیس لڑا؟
 
کوئی بتا سکتا ہے کس وزیر قانون نے استعفیٰ دے کر ایک آمر کے حق میں کیس لڑا؟
کٹھ پتلی کی کابینہ میں اس کی مرضی پر چلنے والے شاید ایک دو ہی وزیر ہوں، باقی خیر سے محکمۂ زراعت کے اشاروں پر ناچنے والے ہیں۔
 
Top