حکومت کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
11 مئی ، 2020
ویب ڈیسک
حکومت کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان
221156_8138710_updates.jpg

یہ ایک تاریخی خبر ہے، اس منصوبے سے نہ صرف 16 ہزار 500 ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی بھی پید اہوگی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 'میں آج دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کررہا ہوں'۔

معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا کہ 'یہ پاکستان کی تمام نسلوں کیلئے ایک تاریخی خبر ہے اور ساتھ ہی یہ ہماری معیشت کیلئے بھی ایک مثبت محرک ثابت ہوگا جس سے نہ صرف 16 ہزار 500 ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی بھی پید اہوگی'۔

عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے 12 لاکھ ایکڑ کی زرعی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ تربیلا ڈیم کی زندگی 35 برس مزید بڑھ جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس میں شہریوں سے چندہ جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

بعد ازاں اس فنڈ کا نام سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ وزیراعظم دیامیر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم 4500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے جس کی تعمیر پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 15 ارب ڈالر کے قریب لگایا گیا ہے اور تعمیر ہونے کی صورت میں اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ڈیموں میں ہوگا لیکن یہ منصوبہ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔
 

زیک

مسافر
کب شروع ہو گی؟ کتنے عرصے میں کیا ہو گا؟ ڈیم کب تیار ہو گا؟ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں یہ ٹویٹر پر اعلان ہی کافی ہے
 

جاسم محمد

محفلین
عمران نیازی صرف قوم کو بیوقوف بناسکتا ہے اور کچھ بنانا اس کے بس میں نہیں۔
عمران خان کو کسی سے بھیک، چندہ مانگنے کی اجازت نہیں ہے کہ اس سے ملک کا مذاق اڑتا ہے۔ چونکہ معیشت خراب ہے اس لئے حکومت کو مزید ٹیکس بھی نہیں لگانا چاہئے۔ الیکشن سے قبل عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ مزید قرضے نہیں لوں گا اس لئے اسے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہئے۔ اسی طرح خان کو سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کے پیچھے بھی نہیں جانا چاہئے کہ یہ انتقامی کاروائی ہے۔
یعنی عمران خان چندہ ، ٹیکس ، مزید قرضے مانگے بغیر، کرپٹ لوگوں کا احتساب کئے بغیر ملک چلا کر دکھائے۔ اور اگر ایسا نہیں کر سکتا تو استعفیٰ دے گھر چلا جائے تاکہ ہم جمہوری لوگ ایک بار پھر نواز شریف یا زرداری خاندان کو اقتدار میں لا کر یہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہائیں۔
 
عوام نہ اپنے ووٹ سے عمران نیازی کو اقتدار میں لائی تھی اور نہ ان کی کچھ توقعات تھیں ان سے۔ محکمۂ زراعت والے کمپیوٹر کی خرابی اور فارم 45 کے ذریعے دھاندلی سے اس نظام سقے کو اقتدار میں لائے تھے لیکن یہ شیخ چلی جس نے آج تک زندگی میں کرکٹ کھیلنے اور بھیک مانگنے کے علاؤہ کچھ کیا ہو تو ملک بھی چلا سکتا تھا۔

جس بھٹو کو بقول آپ کے فوج نے اپنی نرسری میں لیڈر بنایا اس نے قوم پر ایسا احسان کیا کہ قوم آج تک اس کے اس احسان کے تلے فخر سے سر اٹھاکر جیتی ہے۔

دن میں دس بار یو ٹرن لینے والوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ کرپٹ وزراء کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے والوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ آئے دن دوائیوں کے اسکینڈل، آٹے اور چینی کے اسکینڈل اور پاور پلانٹ کے اسکینڈل میں ملوث یو ٹرنیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

کہتے تھے عمران خان کرپٹ نہیں۔ آج کنسٹرکشن ٹائیکون، ، شوگر و آٹا مافیا، پشاور جنگلہ بس اور فارن فنڈنگ کو کور کون مہیا کررہا ہے۔

مانا کہ پچھلے دس سال کی حکومتیں کرپٹ تھیں، پچھلے دوسال سے اس ملک میں کرپشن نہیں تو اور کیا ہورہا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جس بھٹو کو بقول آپ کے فوج نے اپنی نرسری میں لیڈر بنایا اس نے قوم پر ایسا احسان کیا کہ قوم آج تک اس کے اس احسان کے تلے فخر سے سر اٹھاکر جیتی ہے۔
معلوم نہیں بھٹو نے قوم پر ایسا کونسا احسان کر دیا کہ آج 43 سال بعد بھی زندہ ہے ۔ بھٹو نے:
  • بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ میں مسئلہ کشمیر کو دونوں ممالک کا باہمی مسئلہ قرار دیا۔ اور یوں اسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا
  • 90 ہزار پاکستانی فوجیوں کے بدلے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش تسلیم کیا۔ اور یوں اپنی دیرینہ خواہش" ادھر ہم ادھر تم" کو عملی جامہ پہنایا
  • سقوط ڈھاکہ پر بننے والی حمودالرحمان کمیشن رپورٹ پر عمل کرکے غداروں کو الٹا لٹکانے کی بجائے، الٹا وہ رپورٹ ہی ہمیشہ کیلئے دبا دی۔ اور یوں ملک میں غداروں کو تحفظ دینے والے کلچر کو فروغ دیا
  • ملک کے 22 صنعتکار اور سرمایہ کار خاندانوں کی املاک جبرا ضبط کرکے ایوب دور سے جاری صنعتی و معاشی انقلاب کا قتل کیا۔ اور یوں فری مارکیٹ، سرمایہ دارانہ نظام کی جگہ احمقانہ سوشلزم کی معاشی پالیسی کو فروغ دیا
  • ملک کو ایک مضحکہ خیز آئین دیا جسکی دوسری آئینی ترمیم نے کبھی نہ ختم ہونے والے مذہبی تنازعہ کو جنم دیا۔ اور یوں ملک میں مذہبی انتہا پسندی کے کلچر کو فروغ دیا
  • ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں سے میرٹ کا نظام ختم کرکے سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا سلسل شروع کیا۔ اور یوں اقتدار میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا
  • 1977 کے الیکشن میں جیت کے واضح امکانات کے باوجود 40 سیٹوں پر منظم دھاندلی کروائی۔ اور یوں انتخابات میں دھاندلی کلچر کو فروغ دیا
انہی اور اس جیسے بہت سے کارناموں کی وجہ سے بھٹو کل بھی زندہ تھا بھٹو آج بھی زندہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کہتے تھے عمران خان کرپٹ نہیں۔ آج کنسٹرکشن ٹائیکون، ، شوگر و آٹا مافیا، پشاور جنگلہ بس اور فارن فنڈنگ کو کور کون مہیا کررہا ہے۔
وہی سر پھرا عمران خان جو دہائیوں سے ملک کی جڑوں میں بیٹھے ان طاقتور شوگر، آٹا، بجلی مافیاز کے خلاف انکوائری کمیشنز بنا کر ان کی تحقیقاتی رپورٹس پبلک کروا رہا ہے۔ اور یوں ان تمام مافیاز کو سب کے سامنے ایکسپوز کر رہا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
دن میں دس بار یو ٹرن لینے والوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ کرپٹ وزراء کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے والوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ آئے دن دوائیوں کے اسکینڈل، آٹے اور چینی کے اسکینڈل اور پاور پلانٹ کے اسکینڈل میں ملوث یو ٹرنیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔
الیکشن جیتنے کیلئے پیسے والا ہونا شرط ہے اور پاکستان میں زیادہ ترجن کے پاس بہت پیسا ہے وہ کرپٹ ہیں۔ اب عمران خان اپنی حکومت چلانے کیلئے کرپشن سے پاک فرشتے لانے سے تو رہا۔ البتہ وہ یہ کام ضرور کر سکتا ہے کہ جو آٹا، چینی، بجلی، گیس ، تیل مافیاز ہر حکومت میں رہتے ہوئے ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہچان رہے ہیں ان کے خلاف انکوائری رپورٹس جاری کرکے عوام میں ایکسپوز کرنا شروع کر دے۔ اور جواب میں اگر یہ طاقتور مافیاز عمران خان کی حکومت گرا دیں تو اس کو بنیاد بنا کر وہ اور زیادہ اکثریت کیساتھ اقتدار میں واپس آکر ان کی مرمت کر نا شروع کر دے۔
 

آورکزئی

محفلین
یاد رکھوں محفلین دامۃ برکاتین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اعلان نیازی کے دوسروں اعلانوں کی طرح بالکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

آورکزئی

محفلین
بس تھوڑا انتظار کریں۔۔۔۔۔ جونہی کاریگر ٹولہ بی آر ٹی سے فارغ ہوتے ہیں۔۔۔ تو بس سمجھو ڈیم تیار ہوگیا
 
Top