بی آر ٹی کے کاریگر اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے بلکہ اسد عمر اور سپیڈ سٹار کی لاڈلی فرم مقبول ایسوسی ایٹس ہے۔ جسے حال ہی میں فردوس مارکیٹ گلبرگ لاہور میں انڈر پاس کا منصوبہ 97 کروڑ میں جاری کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں۔
البتہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ مقبول ایسوسی ایٹس کسی فرشتے کی فرنٹ مین ہو۔
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔ گنبد ہوا تو نہیں اڑا دیتے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
مبارک ہو! گنبد والی فوجی کمپنی کو اس ڈیم کا کنٹریکٹ مل گیا ہے۔
واپڈا نےدیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےمعاہدے پر دستخط کر دیئے
By ویب ڈیسک بدھ 13 مئی 2020
اسلام آباد:ملکی ترقی کی جانب ایک اور قدم، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آغاز کے لیے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی بجلی اور پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اور بڑے پراجیکٹ کی بنیاد رکھ دی گئی۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آغاز کے لیے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں، جس کے بعد ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے جو ڈیم کی تعمیر کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر بھاشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر بشیر نے دستخط کیے اور چائنا کی جانب سے معاہدے پر چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے ہیں جس کے بعد 442 ارب روپے کا ڈیم پارٹ کا ٹھیکہ پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دے دیا گیا ہے۔ جو دن رات کام سے ڈیم کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کریں گے۔
بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے ۔جبکہ پاکستان میں پچھلی پانچ دہائیوں کے بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ڈیم کی تعمیر کے کہ معاہدے کے ساتھ ہی پاک چین دوستانہ تعلقات ایک نیا رخ لیں گے جب کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں۔
بھاشا ڈیم کی تعمیر کے معاہدے کے ثمرات کے بارے میں بتاتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے ہمیں آبی وسائل کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ جب کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد قومی گرڈ میں 4500 میگا واٹ سستی ترین بجلی شامل ہو گی۔ وزارت آبی وسائل اور واپڈا کی مثالی کاوشوں سے ہم ملکی ترقی کے وزیر اعظم کے ویژن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔