حکومت کا سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

زیک

مسافر
ہم وہی کہیں گے اور لکھیں گے جو سچ ہے اور سچ یہ ہے کہ حکومت کا یہ بیانیہ دراصل خفیہ ایجنسیوں اور ملٹری اسٹیبلشیہ کا عطا کردہ ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ کم از کم سوشل میڈیا کی حد تک حکومت کو بھرپور انداز میں سبکی اٹھانا پڑے گی۔
کیسی سبکی؟ کیا ایجنسیوں نے جب بلاگرز کو اغوا کیا تھا تو سبکی ہوئی تھی؟ جب پی ٹی ایم والوں کو قید کیا جا رہا تھا تب؟
 

محمد فہد

محفلین
پاکستان کے دیگر مسائل میں یہ بھی ایک سر درد ہے کہ لوگ صرف اپنی اہمیت جتانے کے لئے جھوٹی مَن گھڑت باتیں پھیلاتے رہتے ہیں۔
 

احمد محمد

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔
بہت خوب۔۔۔ یعنی اوروں کی عزت و ناموس تہہ و بالا کر کے اب اخلاقیات سکھائی جائیں گی۔۔

کوئی اس لڑی کو کسی چٹکلے والی لڑی میں ضم کر دے۔ :D
 
بقول ان کے نفرت انگیزی سے انتہا پسندی جنم لیتی ہے اور انتہا پسندی سے دہشت گردی تو پچھلے کئی برس سے آپ لوگ کیا کر رہے ہیں۔۔؟؟ کیا آپ کی رائے سے اختلاف انتہا پسندی ہے۔۔؟؟ کیا کسی کفر کی نشاندہی کرنا اور ایسا کرنے والے کے متعلق دین اسلام کا موقف دینا انتہا پسندی ہے ۔۔؟؟ اور کیا کسی کفریہ عمل پر اسلام کا موقف بیان کرنا نفرت انگیزی ہے۔۔؟؟ اصل مسئلہ اسلام ہے نہ ہم نہ آپ یہ اسلام کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ اللہ رسول کی بات سے بڑھ کر کوئی دوسری بات اہمیت نہیں رکھتی اگر آپ کا ایجنڈہ اسلام اور اسلام پسندوں کے خلاف ہے تو جان لیجئے
فرعون کو بھی زعم تھا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ لیکن اس کا کیا ہوا تاریخ اس پر گواہ ہے .ہامان جو فرعون کا وزیر تھا اس کے لیئے وفا کا پیکر ثابت ہوا جبکہ وہ اپنے اور سب کے رب کا باغی ٹھہرا اور قرآن میں بھی اس کا چھے مرتبہ ذکر آیا ہے چار مرتبہ فرعون کے ساتھ جبکہ دو مرتبہ الگ طور سے۔
ہامان کے زیر حکم لشکر بھی تھے جو وہ فرعون کے حکم کے مطابق استعمال کرتا تھا-
اختلاف رائے کا حق وہ بھاپ ہے جسے نکلتے رہنے دینا ہی انتہا پسندی کو ختم کرتا ہے ۔ آپ صرف ایک ہی بیانیہ پورے ملک پر نافذ کرنا چاہتے ہیں تو شوق سے کیجئے لیکن جان رکھیں ناقابل اختلاف صرف اور صرف کلام اللہ اور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ و السلام کی سنت ہے ۔ نہ تو آپ کا دعویٰ ربوبیت کا ہے کہ آپ سے اختلاف کو جرم قرار دے دیا جائے اور ہر مخالف کو اٹھا کر اندر ڈال دیا جائے ۔ اور نہ ہی آپ کا یہ عمل آئین پاکستان کے مطابق آزادی اظہار کی ضمانت کے مطابق ہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کچھ ایسی گرفتاریاں ہوئی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا کو فتویٰ دینے، دھمکیاں دینے اور نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے والوں کے لیے استعمال کیا اور آنے والے ہفتوں میں اس پر سخت کریک ڈاؤن کریں گے اور ہم سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کیا ’حکومتی‘ اعلانات، اقدامات وغیرہ کے متعلق تنقید نفرت انگیز بیانیہ میں آوے گی ؟
 

جاسم محمد

محفلین
کیا ’حکومتی‘ اعلانات، اقدامات وغیرہ کے متعلق تنقید نفرت انگیز بیانیہ میں آوے گی ؟
یہ تو کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے بعد ہی پتا چلے گا۔ مجھے ڈر تھا کہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے بعد سوشل میڈیا کی باری آنے والی ہے۔ اور وہی ہوا :(
 

زیک

مسافر
یہ تو کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے بعد ہی پتا چلے گا۔ مجھے ڈر تھا کہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے بعد سوشل میڈیا کی باری آنے والی ہے۔ اور وہی ہوا :(
منظور پشتین کا کالم نیویارک ٹائمز سے بھی پاکستان نے سنسر کیا ہے
 

جاسم محمد

محفلین
لگ تو یہی رہا ہے۔ کچھ افواہیں گردش میں ہیں کہ شہباز شریف کوپی اے سی چیرمین سے بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ حکومت لگتا ہے بیک فٹ سے فرنٹ فٹ پر آ کر کھیل رہی ہے۔ اللہ خیر کرے۔
ہر ایسا اقدام ریاست کے نظم ونسق کو آمریت, فسطائیت اور ہٹلریت کی طرف دھکیلتا جا رہا ہے۔ اخیر المؤمنین گذشتہ کئی سالوں سے کیا ٹیلی کیا سوشل میڈیا خود ہر جگہ نفرت انگیز بیانیے بآواز بلند تبرک بنا بنا کر بانٹتے رہے ہیں، اور اب جواباً 6 ماہ بعد ہی برداشت ختم ہو گئی ۔

یعنی ان کو جو خارش مسلسل رہی وہ الرجی ٹھہری اور اب جو جوابی خارش اپوزیشن کرے گی وہ کھرک ٹھہرائی جائے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہر ایسا اقدام ریاست کے نظم ونسق کو آمریت, فسطائیت اور ہٹلریت کی طرف دھکیلتا جا رہا ہے۔ اخیر المؤمنین گذشتہ کئی سالوں سے کیا ٹیلی کیا سوشل میڈیا خود ہر جگہ نفرت انگیز بیانیے بآواز بلند تبرک بنا بنا کر بانٹتے رہے ہیں، اور اب جواباً 6 ماہ بعد ہی برداشت ختم ہو گئی ۔
بالکل ایسا ہی ہے۔ اخیرالمومنین کے حالیہ ترجمان کا ماضی چیک کریں ذرا :)
DzUEf0TWsBE8reQ.jpg
 
Top