حیدرآبادی (دکنی) ذائقے

عندلیب

محفلین
حیدرآبادی (دکنی) ذائقے​

چکن65 ۔۔

chicken_65_recipe_01.jpg

آج میں آپ سب کے ساتھ چکن 65 بنانے کی ترکیب شیئر کرونگی۔
پتہ نہیں اسے کیوں چکن 65 کہتے ہیں ۔
بنانے کا طریقہ دو مرحلوں میں تقسیم کر لیتے ہیں تاکہ بہ آسانی سمجھ اور بنا سکیں ۔

1 - چکن کے پکوڑے بنانا
2 - پکوڑے دہی کے ساتھ بگھارنا

1چکن کے پکوڑے بنانا

اجزاء :

چکن ۔۔۔۔ 1کیلو (بغیرہڈی)

کارن فلورپاؤڈر۔۔۔۔ 2 بڑے کھانے کے چمچے

میدہ ۔۔۔۔۔۔۔ 2 بڑے کھانے کے چمچے

انڈے ۔۔۔۔۔۔ 2 عدد

نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔ 1/2 چائے کا چمچہ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔ 2 چائے کے چمچہ

سویا ساس ۔۔۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچہ

تیل ۔۔۔۔۔۔۔ تلنے کے لئے

ترکیب :

چکن کو اچھی طرح دھونے کے بعد چھلنی میں ڈال کررکھ دیں تاکہ پانی اچھی نتھر جائے پھر اس میں نمک ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ، کارن فلور پاؤڈر، میدہ ، سویا ساس، انڈے سب اچھی طرح مکس کر لیں اور آدھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔ پھر اسے فریج سے نکال کر تیل میں فرائی کریں ۔
لیجئے چکن کے پکوڑے تیار ہیں ۔


2 - دہی میں پکوڑے بگھارنا

اجزاء

دہی ۔۔۔۔۔ 400 گرام

نمک ۔۔۔۔ تھوڑا سا

لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر ۔۔۔ 1/2 چمچہ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔ ایک چائے کاچمچہ

سرخ رنگ ۔۔۔۔ تھوڑا سا

کریا پات ۔۔۔۔۔۔ تھوڑے سے

ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔ 4 عدد

ترکیب :

دہی میں نمک ، مرچ، ہلدی پاؤڈر ، ادرک لہسن پیسٹ، رنگ مکس کر دیں تھوڑے سے تیل میں کریا پات ہری مرچ تل کر نکال لیں اور اس تیل میں مکس کیا ہوا دہی ڈال دیں جب دہی پکنے لگے پھر اس میں چکن پکوڑے ڈال دیں اور اچھی طرح مکس ہونے تک پکائیں ۔
کسی برتن میں نکال کر تلی ہوئی ہری مرچ اور کریا پات سے سجا کر پیش کریں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں یہ صحیح ہے کہ خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں۔

اور یہ جو مرغا لینا ہے تو بغیر ہڈی کے ہی لینا ہے ناں۔
 

عندلیب

محفلین
خوبانی کا میٹھا۔۔۔

خوبانی کا میٹھا
khubani-ka-meetha.jpg


خوبانی : ایک کیلو
شکر : ایک کیلو
ونیلا ایسنس : 2 چائے کے چمچے
فریش کریم : تھوڑی سی مقدار میں

خوبانی کو دھو کر صاف کر لینے کے بعد کسی برتن میں چار یا پانچ گلاس پانی ڈال کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیں۔
ایک گھنٹہ بعد اس کو اچھی طرح پکائیں اور جب خوبانی گل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے اس کے بیج الگ کر لیں۔ پھر اس بغیر بیج والی خوبانی کو اچھی طرح گھوٹ کر اس میں شکر ڈالیں اور 25 سے 30 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں ایسنس ملا کر 2 منٹ مزید پکائیں۔
اس کے بعد چولہا بند کر دیں اور خوبانی کے میٹھے کو کسی باؤل میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
جب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کرنے سے پہلے فریش کریم اوپر ڈال دیں۔
چاہیں تو فریش کریم کے بجائے آئس کریم بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
 
میں سوچ رہا ہوں کہ اس تھریڈ کو سبسکرائب کر لوں تاکہ اس کی ساری اپڈیٹس ای میل میں مل جایا کریں اور کچھ بھی مس نہ ہو۔
 

ابن جمال

محفلین
ہم نے حیدرآباد میں دوران تعلیم خوبانی توبہت کھائی لیکن آج پتہ چلاکہ اس کو اتنی محنت سے پکایاجاتاہے ;)
 

ابن جمال

محفلین
میں سوچ رہا ہوں کہ اس تھریڈ کو سبسکرائب کر لوں تاکہ اس کی ساری اپڈیٹس ای میل میں مل جایا کریں اور کچھ بھی مس نہ ہو۔
لیکن کھاناپکانے کی ترکیبوں والی کتابوں یامضامین کی جب بھی بات آتی ہے تو یہ واقعہ یاد آجاتاہے۔جوہمارے استاد نے بتایاتھاکہ ان کےدوشاگردوں نے بازار سے کھاناپکانے کی ترکیبوں کی کتاب خریدی اورحلوہ بنانے بیٹھے۔اتفاقاایساہواکہ صفحہ الٹ گیااورکسی نے دھیان نہ دیا۔اب جب حلوہ بن کرتیار ہواتوایساکہ بھینس بھی نہ کھائے:grin:
 

ابن جمال

محفلین
ایک اورچیز حیدرآباد میں میٹھے کاکچھ ہوتاہےنام یاد نہین اس کی ترکیب بھی جلد بتایئے گا۔یہ مجھے بہت پسند ہے اس کو ضرور ٹرائی کروں گا چاہے وہ حلوہ کی شکل ہی کیوں نہ ہو:grin:
 
ایک اورچیز حیدرآباد میں میٹھے کاکچھ ہوتاہےنام یاد نہین اس کی ترکیب بھی جلد بتایئے گا۔یہ مجھے بہت پسند ہے اس کو ضرور ٹرائی کروں گا چاہے وہ حلوہ کی شکل ہی کیوں نہ ہو:grin:

اگر آپ کی مراد "ڈبل کا میٹھا" سے ہے تو وہ شاہی ٹکڑے کا حیدرابادی نام ہے۔ اور غالباً ایک بار اپیا نے کہیں ترکیب لکھی بھی تھی اس کی۔
 

عندلیب

محفلین
کدو ( لوکی ) کی کھیر۔۔۔

گرمیوں کی آمد ہے ، اسی لئے "کدو ( لوکی ) کی کھیر" آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں ۔
کدو کے بے شمار طبی فوائد ہیں ۔ گرمیوں میں اس کا استعمال بہت سود مند ثابت ہوتا ہے ۔

کدو(لوکی) کی کھیر​


p59.jpg


اجزاء:

دودھ ۔۔۔۔ 2 لیٹر

شکر ۔۔۔۔ حسب ذائقہ

کدو(لوکی)۔۔۔۔۔۔۔ درمیانی سائزکا ( کدوکش کر لیں )

ساگودانہ ۔۔۔۔۔ تھوڑا سا دھو کر تھوڑی دیر کے لئے بھگو دیں

بادام ، کاجو ۔۔۔۔۔۔ چھیل کر پیسٹ بنالیں

ملک میڈ ۔۔۔۔۔ 3 بڑے چمچے

سبز رنگ ۔۔۔۔۔۔ تھوڑا سا

انناس (canned pineapple) کے ٹکڑے

ونیلا ایسنس ۔۔۔۔ 2 چائے کے چمچے

زعفران ۔۔۔۔۔۔ چند پتیاں سجاوٹ کے لئے

بادام ۔۔۔۔۔ باریک کاٹ لیں


ترکیب :

دودھ کو 15 منٹ تک پکنے کے لئے رکھ دیں جب دودھ اچھی طرح پک جائے ، تب کدو کش کیا ہوا کدو ڈال کر مزید پانچ منٹ پکنے دیں اب اس میں ساگودانہ ، بادام/کاجو پیسٹ اور رنگ ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ ساگودانہ اچھی طرح گل جائے پھر اس میں ملک میڈ ڈال کر مزید 5 منٹ تک پکنے دیں
(پکتےوقت اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ نیچے برتن میں داغ لگنے نہ پائے)
پھر ایسنس ڈال کرچولہا بند کریں ۔
اور ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں جب کھیر ٹھنڈی ہوجائے ، انناس کے ٹکڑے مکس کردیں پھر کسی خوبصورت برتن میں نکال کر زعفران کی پتیوں اور باریک کٹے بادام سے سجائیں ۔
 

کاشفی

محفلین
گرمیوں کی آمد ہے ، اسی لئے "کدو ( لوکی ) کی کھیر" آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں ۔
کدو کے بے شمار طبی فوائد ہیں ۔ گرمیوں میں اس کا استعمال بہت سود مند ثابت ہوتا ہے ۔

کدو(لوکی) کی کھیر​


p59.jpg


کیا بات ہے دکن کی اور دکنی ذائقے کی۔۔کھٹے میٹھے ذائقے۔۔۔ ہمارا دکن یہ پیارا دکن۔۔دکن دکن پیارا دکن :happy:
بہت شکریہ۔۔ گھر کی یاد دلا دی اس ڈش نے۔۔ دیارِ غیر میں ہمیں یہ ڈش کہاں سے نصیب۔۔ اللہ رے اللہ۔جلدی سے لوکی کی کھیر کھلا دے۔۔
 

کاشفی

محفلین
اَیّو راما ۔۔ واٹ از دِس ڈرامہ۔۔ میرے آتے ساتھ ہی کھانا پینا بند۔۔ اب اتنا بھی بُرا نہیں ہوں میں بھئی۔۔ چلیں خیر ہے :sad2:۔
 

عندلیب

محفلین
شیر خرما ۔۔۔۔

شیر خُرما ۔۔۔۔
193.jpg

دودھ کے ساتھ جوسویاں بنائی جاتی ہیں اسے حیدرآباد میں" شیر خرما " کا نام دیا جاتا ہے​

اجزاء
سویاں ۔ پاؤ کیلو
دودھ ۔ 2 لیٹر
شکر ۔حسب ذائقہ
اصلی گھی ۔ دو بڑے کھانے کے چمچے
مغزیات۔ کاجو ، بادام ، پستہ ( باریک کاٹ کر ا صلی گھی میں تل لیں) ۔
کھجور۔ 8 تا 10 عدد
زعفران ۔ چند پتیاں ( سجاوٹ کے لئے )
چاندی کا ورق ۔ ( سجاوٹ کے لئے )

ترکیب:
کسی برتن میں گھی گرم کریں، اب اس میں سویاں ڈال کر سرخ ہونے تک بھونیں پھر دودھ ڈال کر سویاں نرم ہونے تک پکائیں ، جب سویاں گل جائیں تو شکر ڈال کر مزید 5 تا 10 منٹ دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔
پھر اسے کسی برتن میں نکال کر تلے ہوئے مغزیات ، زعفرانی پتیوں اور چاندی کے ورق سے سجا کر خاص طور پر بدمعاش دامادوں کو پیش کریں ۔
(نوٹ : چاہیں تو ملک میڈ بھی شامل کیا جا سکتا ہے)
 

عندلیب

محفلین
حیدرآبادی ماہی قلیہ

حیدرآبادی ماہی قلیہ

اشیاء:

مچھلی (چھوٹے پیس کر لیں) ۔۔۔۔۔۔ ایک کیلو
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سرکہ ۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
پیاز (باریک کاٹ لیں) ۔۔۔۔۔3 عدد
لال مرچ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ
کھوپرا ( پسا ہوا) ۔۔۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ
مونگ پھلی ۔۔۔۔۔۔3 کھانے کے چمچ
(زیرہ، کھوپرا، مونگ پھلی کو ہلکا سا بھون کر پیس لیں)

ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔۔۔ آدھاکپ
ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
املی پیسٹ ۔۔۔۔۔ آدھا کپ
کڑی پتہ ۔۔۔۔۔ 6عدد
تیل ۔۔۔۔۔ 2 کپ

ترکیب:
مچھلی میں نمک اور سرکہ ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں، تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر لیں اور پھر اسے تیل سے نکال کر بلینڈر میں ڈال دیں۔ پسا ہوا مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کراچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اسی تیل میں مچھلی کے پیس فرائی کر لیں۔ ہلکے سے گولڈن ہو جائیں تو باہر نکال کر رکھ لیں۔ کچھ دیر بعد مصالحہ، نمک، مرچ، ہلدی، ادرک، لہسن اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔ مصالحہ بھن کر تیل الگ ہوجائے تو املی کا پیسٹ،کڑی پتا اورمچھلی کے پیس ڈال کر 2 گلاس پانی اور ہرا دھنیا ڈال کر 10 منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔ ابلے ہوئے چاول کے ساتھ سرو کریں۔

بشکریہ: روزنامہ اعتماد
 

ابو یاسر

محفلین
خوبانی کا میٹھا
khubani-ka-meetha.jpg


خوبانی : ایک کیلو
شکر : ایک کیلو
ونیلا ایسنس : 2 چائے کے چمچے
فریش کریم : تھوڑی سی مقدار میں

خوبانی کو دھو کر صاف کر لینے کے بعد کسی برتن میں چار یا پانچ گلاس پانی ڈال کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیں۔
ایک گھنٹہ بعد اس کو اچھی طرح پکائیں اور جب خوبانی گل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے اس کے بیج الگ کر لیں۔ پھر اس بغیر بیج والی خوبانی کو اچھی طرح گھوٹ کر اس میں شکر ڈالیں اور 25 سے 30 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں ایسنس ملا کر 2 منٹ مزید پکائیں۔
اس کے بعد چولہا بند کر دیں اور خوبانی کے میٹھے کو کسی باؤل میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
جب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کرنے سے پہلے فریش کریم اوپر ڈال دیں۔
چاہیں تو فریش کریم کے بجائے آئس کریم بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
یہ میں نے کھایا ہے وہ بھی آپ ہی کے ہاتھ کا بنا ہوا:battingeyelashes:
 
Top