حیرت انگیز کام!

x boy

محفلین
بہت شکریہ ، جزاک اللہ
مکہ معظمہ اور مدینۃ المنورہ میں بچے باجرہ ، دال وغیرہ کے 100 گرام دوسو گرام کی تھیلیاں فروخت کرتے ہیں
ایک ریال دو ریال یا تین ریال قیمت ہوگی ، حاجی ، خارجی، لوگ خرید کر وہاں کے پرندوں کو ڈالتے ہیں
جن جن لوگوں کو حج یا عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی ہوگی تو ان صاحبان نے ضرور دیکھا ہوگا۔
حرمین کے اطراف میں جو بھی پرندے ہیں انکا شکار شاید منع ہے
نوٹ:
کچھ لوگ بہت تعصبی ہوتے ہیں سیکولر، لبرل اور غیر قوموں کی رنگینیاں بہت پسند کرتے ہیں لیکن
جہاں اسلام اور خلفائے راشدین کی باتیں آئیں وہاں کیڑے نکالتے ہیں، ان لوگوں کے لئے ہولی،دیوالی
، کرسمس، نوروز کی رنگینیاں واہ واہ ، مبارک ہو ہے جہاں رمضان الکریم، حج کا موقع آیا،
یا کسی مسلمان نے اچھائی کی تو وہ نظر انداز کردیتے ہیں
تھوڑی دیر میں ہم دیکھ سکیں گے کہ کس کی داڑھی میں تنکا ہے۔

سورة بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء
اور (اے بندے) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ۔ کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہوگی (۳۶) اور زمین پر اکڑ کر (اور تن کر) مت چل کہ تو زمین کو پھاڑ تو نہیں ڈالے گا اور نہ لمبا ہو کر پہاڑوں (کی چوٹی) تک پہنچ جائے گا (۳۷) ان سب (عادتوں) کی برائی تیرے پروردگار کے نزدیک بہت ناپسند ہے (۳۸)

سورة المَائدة
اے ایمان والوں! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں ان کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو خدا سے ڈرتے رہو (۵۷)
 

آصف اثر

معطل
ایک بار پھرسوچ لیں !!! ۔ ایسا نہ ہو کہ جلد ہی آپ روایت کی پیروی کے اس اصول سے انحراف کر جائیں :)
اور بعد میں اپنی پسندیدہ چیزوں کو روایت اور قول کی پیروی، جبکہ ناپسندیدہ چیزوں کو بدعت کا نام دے دینا چاہئیے۔۔۔ ۔:)
جناب آپ نے بڑا گولہ پھینک دیا ہے۔ کیااوپر یہ جو فعل سرانجام دے رہے ہیں ۔۔۔۔شریعت کی رُو سے کیا یہ غلط ہے؟
کیا مخلوق کو روزی پہنچانا یا انہیں روزی کی تلاش میں سہولت مہیا کرنا آپ کے نزدیک ناروا ہے۔۔۔۔؟ روزی پہنچانے اور اس میں آسانی پیدا کرنے کا حکم اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے دیا ہے۔۔۔چوں کہ یہاں بات روزی پہنچانے کی ہورہی ہے۔۔۔۔ نہ کہ تیسری عید کے نام پر دھما چوکڑی مچانے کی۔۔۔نہ کہ عیسائیوں کی پیروی کرنے کی۔۔۔۔لہذا آپ بلا وجہ تیسرے رُخ پر بات پہنچانے کی سعی نہ کریں۔۔۔
 

آصف اثر

معطل
اب شاید سیکولر حضرات مان جائے کہ واقعی جانور کو دانہ دنکا اور انسانوں کو روٹی سالن پہنچانا اچھی بات ہے۔۔۔
مگر ساتھ ساتھ شاید یہ بھی پوچھ گچھ شروع ہوجائے کہ بھائی یہ کام پروین سعید نے ہی کیوں شروع کیا؟
کیا کوئی اور نہیں شروع کرسکتا تھا۔۔۔؟
کیا ضروری ہے کہ یہ خود سالن اور روٹی غریبوں کو پکڑوائے؟
کیا یہ خودنُمائی نہیں؟
اور یہ کام تو حکومت کا ہے کہ روٹی سالن کا بندوبست کرے یہ کون ہوتی ہے۔۔۔ دوسروں کو سرِعام بازار میں کھڑا کرنے والی۔۔۔؟
اور وسعت اللہ خان کون ہوتا ہےاپنا الو سیدھا کرنے والا۔۔۔۔۔؟
اور یہ باقی صحافی کہاں مر گیے؟؟؟؟؟
ہم نہیں مانتے۔۔!!!
ہیں ں ں ں ں۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس خبر میں ترکی کا ذکر ہونا ایک طرح سے اس قول کو ترکی سے مخصوص کرتا ہے خاص طور پر اس بندے کے لئے جس کی نظر سے پہلے یہ قول گزرا نہ ہو۔ اس لئے زیک بھائی نے زیر نظر تصویر اور خبر کی صحت جاننے کے لئے تحقیق کی کوشش کی ہے اور میرے خیال میں ہم سبھی کو ایسا ہی کرنا چاہئے۔ باقی میں اسی بات پر متفق ہوں کہ یہ قول کسی ایک مسلمان ملک کے لئے نہیں تھا۔
آپ بیشک یقین نہیں کریں لیکن جب تک آپ کو تردید کا کوئی متعلقہ حوالہ نہ ملے آپ کا شک پیدا کرنا ایک آپ کے "ذہن ِ رسا " کا عکاس لگا ۔:)
 

ساجد

محفلین
جناب آپ نے بڑا گولہ پھینک دیا ہے۔ کیااوپر یہ جو فعل سرانجام دے رہے ہیں ۔۔۔ ۔شریعت کی رُو سے کیا یہ غلط ہے؟
کیا مخلوق کو روزی پہنچانا یا انہیں روزی کی تلاش میں سہولت مہیا کرنا آپ کے نزدیک ناروا ہے۔۔۔ ۔؟ روزی پہنچانے اور اس میں آسانی پیدا کرنے کا حکم اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے دیا ہے۔۔۔ چوں کہ یہاں بات روزی پہنچانے کی ہورہی ہے۔۔۔ ۔ نہ کہ تیسری عید کے نام پر دھما چوکڑی مچانے کی۔۔۔ نہ کہ عیسائیوں کی پیروی کرنے کی۔۔۔ ۔لہذا آپ بلا وجہ تیسرے رُخ پر بات پہنچانے کی سعی نہ کریں۔۔۔
ہم نے کب کہا کہ پرندوں کو دانہ ڈالنا غلط ہے ۔ صاحب ، بدک کیوں گئے :) ۔ آپ شوق سے دوسروں کو بد عتی کہیے یا اس سے بھی بڑھ جائیے لیکن کہیں نہ کہیں آپ کا پاؤں روایات کی زنجیر میں پھنسا ضرور نظر آئے گا تب آپ پسند و نا پسند کی بنیاد پر "بدعت" کا ورد ضرور کریں گے ۔ اب ایسی بھی کوئی بات نہیں کہ ہم آپ کی مجبوری کو نہ سمجھیں :)
خوش رہئیے اور دوسروں کو خوش رہنے دیجئے ۔
 

آصف اثر

معطل
ہم نے کب کہا کہ پرندوں کو دانہ ڈالنا غلط ہے ۔ صاحب ، بدک کیوں گئے :) ۔ آپ شوق سے دوسروں کو بد عتی کہیے یا اس سے بھی بڑھ جائیے لیکن کہیں نہ کہیں آپ کا پاؤں روایات کی زنجیر میں پھنسا ضرور نظر آئے گا تب آپ پسند و نا پسند کی بنیاد پر "بدعت" کا ورد ضرور کریں گے ۔ اب ایسی بھی کوئی بات نہیں کہ ہم آپ کی مجبوری کو نہ سمجھیں :)
خوش رہئیے اور دوسروں کو خوش رہنے دیجئے ۔
اچھا تو پھر آپ غم کیوں کھاتے ہیں۔۔۔میری فکر آپ کیوں کرتے ہیں؟شاید آپ کو اوپر سے نیچے آنے کا غم ہے تو وہ آپ کا اپنا ہے ۔
اوربحث خوشی سے کریں مگر جھگڑیں مت۔
آئندہ کے لیے میری باتوں میں بلا وجہ ٹانگ مت اڑائیے۔شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں ہزاروں لوگ گرمی کےموسم میں پرندوں کو دانہ ڈالٹے ہیں اور خاص طور پر پانی رکھتے ہیں۔

یہاں رہنے والے جانتے ہیں کہ یہاں ہر گلی میں آپ کو بلیاں نظر آئیں گی۔ میں نے یہاں لوگوں کو ان بلیوں کے لیے خوارک ڈالتے خود دیکھا ہے۔
 

آصف اثر

معطل
پاکستان میں ہزاروں لوگ گرمی کےموسم میں پرندوں کو دانہ ڈالٹے ہیں اور خاص طور پر پانی رکھتے ہیں۔

یہاں رہنے والے جانتے ہیں کہ یہاں ہر گلی میں آپ کو بلیاں نظر آئیں گی۔ میں نے یہاں لوگوں کو ان بلیوں کے لیے خوارک ڈالتے خود دیکھا ہے۔
میرے ایک دوست ہے ۔۔۔ وہ بھی یہ جرم کرتا رہتا ہے۔۔۔ اور اس جرم کی سزا کے طورپر وہ بلیآں اب اس کی بہترین دوست بن گئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ایک دفعہ یہاں التمیمی میں شاپنگ کر رہا تھا کہ ایک گورے نے ڈھیر ساری بلیوں کی خوراک اپنی ٹرالی میں رکھی۔ مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے اس سے پوچھ لیا کہ کتنی بلیاں پالی ہوئی ہیں۔ اس نے کہا ایک بھی نہیں، یہ سب تو میں سٹریت کیٹس کے لیے لیتا ہوں۔

واضح ہو کہ یہاں بلیوں کی خوراک اچھی خاصی مہنگی ہے۔
 

x boy

محفلین
پاکستان میں ہزاروں لوگ گرمی کےموسم میں پرندوں کو دانہ ڈالٹے ہیں اور خاص طور پر پانی رکھتے ہیں۔

یہاں رہنے والے جانتے ہیں کہ یہاں ہر گلی میں آپ کو بلیاں نظر آئیں گی۔ میں نے یہاں لوگوں کو ان بلیوں کے لیے خوارک ڈالتے خود دیکھا ہے۔
متفق
میرے نانا نے اپنی آدھی سے زیادہ ذندگی مکہ معظمہ میں گزاری اور آخر آرام گاہ" جنة المعلى" ہے میں جب بھی مکہ معظمہ میں انکے ساتھ رہا ہوں انکو
بلیوں کے لئے کھانا تیار کرتے دیکھا، ان کے انتقال کے بعد بلیاں بہت افسردہ تھیں کھانا کھلانے والا تو اللہ کی ذات ہے لیکن ہم ذریعہ بنتے ہیں۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
آپ بیشک یقین نہیں کریں لیکن جب تک آپ کو تردید کا کوئی متعلقہ حوالہ نہ ملے آپ کا شک پیدا کرنا ایک آپ کے "ذہن ِ رسا " کا عکاس لگا ۔:)
محترم سید سرکار۔۔۔ میرا مطمع نظر صرف یہ رہا ہے کہ مجھے میرے پیارے دین اور اس سے متعلقہ جو بھی معلومات ہوں وہ پرفیکٹ ہوں۔ یا کم از کم میں کوشش تو یہی کرتا ہوں۔ اب رہی بات گوروں کی یا مغرب کی تو جو چیز ان کو ہم سے آگے رکھے ہوئے ہے وہ ان کی تحقیق ہے، یعنی کہ وہ ہر چیز یا بات کی reasoning ضرور دیتے ہیں خواہ وہ غلط ہی کیوں نہ ہو اور ان کے اکثر افعال غلط ہیں لیکن وہ ان افعال کو اپنی منطق سے سہارا دیتے ہیں ۔ تو جس دین کو میں صدق دل سے جانتا اور مانتا ہوں کہ وہ خدا کا سچا دین ہے تو میں نہیں چاہتا کہ اس میں کوئی ملاوٹ کی جائے۔ کیونکہ دیکھئے اگر آپ حق بات کے لئے غلط دلیل دیتے ہیں تو وہاں پر آپ کے حق کے باطل ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے جو کہ ہم مسلمانوں کے ساتھ بہت ہوا ہے۔ میں ہرگز یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ قول سچا نہیں ہے۔ میں تو صرف یہ سمجھنا چاہ رہا تھا کہ اس قول کا ترکی کہ ساتھ بلاواسطہ تعلق ہے یا نہیں۔۔ باقی ہمارے دین کی ہر چیز کا ہم سب مسلمانوں سے بلواسطہ تعلق تو ہے ہی اور یہ ہمارے مقدس دین کی عالمگیریت کا اعجاز ہے۔
اگر میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں ۔
 
پاکستان میں ہزاروں لوگ گرمی کےموسم میں پرندوں کو دانہ ڈالٹے ہیں اور خاص طور پر پانی رکھتے ہیں۔

یہاں رہنے والے جانتے ہیں کہ یہاں ہر گلی میں آپ کو بلیاں نظر آئیں گی۔ میں نے یہاں لوگوں کو ان بلیوں کے لیے خوارک ڈالتے خود دیکھا ہے۔

پالتو پرندے اور جانور ہوتے ہیں۔ ثواب کا کام ہے
اللہ تو پتھر کے اندر کیڑے کو بھی رزق پہنچادیتا ہے
باقی انسان اپنی تسلی اور ثواب کے حصول کے لیے کچھ بھی کرلے
بہترین نیکی یہ ہے کہ اللہ کا پیغام لوگوں تک عام کرے
اگر کوشش کرنی ہی ہے تو وہ کرے جو سب سے بہترین ہو۔
 
آخری تدوین:

ساجد

محفلین
اچھا تو پھر آپ غم کیوں کھاتے ہیں۔۔۔ میری فکر آپ کیوں کرتے ہیں؟شاید آپ کو اوپر سے نیچے آنے کا غم ہے تو وہ آپ کا اپنا ہے ۔
اوربحث خوشی سے کریں مگر جھگڑیں مت۔
آئندہ کے لیے میری باتوں میں بلا وجہ ٹانگ مت اڑائیے۔شکریہ۔
آپ یقین کریں کہ میں صرف اور صرف آپ جیسی "عالم فاضل" شخصیات کی وجہ سے واپس آیا جو میرے یہاں سے جانے کے بعد محفل پر یوں پھیل گئیں کہ شاید یہ ان کی خالہ جان کا گھر ہے جس پر چاہیں گے بے دینی اور بدعت کا فتوی جھاڑتے رہیں گے ۔ جس چیز کو آپ جھگڑا لکھ رہے ہیں وہ آپ کے تضاد کی نشان دہی تھی جس پر آپ کرب ناک ہوئے ہیں ۔ بہر حال یہ پبلک فورم ہے اور آپ عوامی سطح پر جو بھی بات کریں گے تو اس کے جواب میں اپنے جیسوں کی بات سننا بھی پڑے گی ، ٹانگ وانگ اڑانے کا کوئی چکر نہیں ۔
بخدا اوپر سے نیچے آ کر میں زیادہ آرام محسوس کر رہا ہوں اگر آپ کو یہ آرام پسند نہیں تو یقین کریں کہ دوبارہ اوپر پہنچے بغیر میں آپ جیسے جغادریوں کا بہت بہتر انداز میں سامنا کرنے کی پوزیشن میں ہوں ۔ لہذا آپ بھی سوچ سمجھ کر مجھ سے پنگا لینا ۔اردو محفل پر میرا گزرا وقت اس بات کا گواہ ہے کہ میں عزت کریں اور عزت کروائیں کے فلسفے پر یقین رکھتا ہوں ۔ اس لئے سخت سے سخت اختلاف رائے پر بھی سیخ پا نہیں ہوتا ۔ چونکہ بندہ بشر ہوں اس لئے غلطی پر معافی مانگنے میں بھی ہرگز نہیں ہچکچاتا لیکن بد زبانی اور بد کلامی نہ خود کسی کے ساتھ کرتا ہوں اور نہ اسے برداشت کرتا ہوں ۔ ------ میری خواہش ہے کہ میرے اور آپ کے درمیان موجود عزت اور احترام کا رشتہ برقرار رہے اور اسی لئے میں نے یہ لمبی سی وضاحت لکھی ہے کہ آپ مجھے سمجھنے میں غلطی کرنے سے بچ جائیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رہا ربط

safe_image.php
 
Top