حیرت انگیز کام!

قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے میرے تعارف کا ربط مجھے دیا جائے۔ تلاش کے باوجود مجھے نہیں ملا۔ اس کے بعد میں آپ کو تفصیلا کل جواب دوں گا۔ ان شاء اللہ۔
مگر اتنا کہوں گا کہ آپ کے اُٹھائے گیے انتہائی غلط سوالات آپ ہی کا منھ چڑائیں گے۔ مجھے افسوس ہے آپ کے اس رویے پر۔
مگر بدگمان لوگوں کا اور کام بھی شاید کچھ نہ ہو۔
سوالات کے جوابات کا انتظار ہے۔ محفل پر آتے وقت اجنبی ہونے کے باوجود تعارف پوسٹ ہو گیا تھا۔ میرے سوالات کے جواب میں تعارف والا دھاگہ گم گیا :) جیتے رہیئے
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی مزید شغل لگے گا کہ اب چند نئے دہشت گرد آئیں گے، جو قدم قدم پر مدد مانگیں گے تاکہ یہ اعتراض نہ لگ سکے اور پھر وہی مکروہ کھیل شروع :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
مجھے اختلاف ہے، اختلاف ہے اور سخت ترین اختلاف ہے۔۔۔

ایسا کیوں ہوتا ہے کہ اکثر ایسے دھاگوں پر جو کہ بے ضرر ہوتے ہیں کسی مخالف محفلی کو دیکھ کر اس کی ٹانگ کھینچی جاتی ہے، طنز کے تیر چلائے جاتے ہیں اور ایسے دھاگے پر جہاں علمی بحث کر کے کئی ذہنوں کو نئی جہتیں عطا کی جاسکتی ہیں انہیں صرف لڑائی اور نفرت کے سبق سکھائے جاتے ہیں اور تکلیف یہ بھی کہ ان فریقین میں محفل کے پرانے اراکین بھی شامل ہیں جو محفل کے ہر رنگ کو سمجھتے ہیں کہ میری ایک بات کرنے سے دھاگے کا رخ مُڑ کر کچھ سے کچھ ہو جائے گا لیکن پھر بھی مرغے کی وہی ایک ٹانگ۔۔۔!!
افسوس یہ بھی کہ ہم اس بات کو بھی سمجھتے ہیں اور اکثر یہاں دہرایا بھی جاتا ہے کہ ”ایسا کیوں نہیں سوچتا کوئی کہ ہو سکتا ہے میں ہی غلط ہوں“ لیکن جب ہماری اپنی باری آتی ہے تو ہم صرف اپنا حکم ہی دوسروں پر صادر کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ اختلاف کو عمدہ انداز میں بخوبی بیان کیا جا سکتا ہے جب آپ کے پاس اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لئے کوئی مضبوط دلیل موجود ہو لیکن ہم یہاں بھی دور جاہلیت کی طرح لڑتے نظر آتے ہیں۔بس فرق یہ کہ الفاظ خوشنما ہیں لیکن ان میں چھپا کاٹ دار طنز مخالف کو ایسے چھلنی کرے گا کہ وہ پلٹ کر کبھی آپ کا ہمنوا نہیں بن سکتا۔۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس کی بات یا دلیل جھوٹی ہے تو آپ ہی کے کئے گئے طنز کی بدولت وہ اگلی بار اس سے بھی جھوٹی دلیل لے کر آئے گا۔ ہم ایسا کر کے کیا کسی کی اصلاح کر رہے ہیں ۔۔۔؟ نہیں، بالکل نہیں۔۔ ہم قاتل ہیں۔۔ احساسات کے۔۔ پندار کے۔۔
خدارا پیار بانٹئے۔۔۔ خوشنما احساسات بانٹئے۔۔۔ محبتیں بانٹئے۔۔۔ اپنی مخلوق سے خدا کو بہت محبت ہے۔۔۔ کسی کا دل دکھا کر ۔۔۔کسی کو اپنی انا کی دیوار کے نیچے دبا کر اگر ہم سمجھیں کہ ہم نیکی کر رہے ہیں تو یہ ہماری بھول ہے۔۔۔ آپ کسی کا طنز سہہ جائیے، کسی کی کڑوی بات کو ہوا میں اڑا دیجئے، کسی کے غصے کا جواب پیار سے دے دیجئے۔۔۔ یقین جانئے کہ آپ کا دل ، آپ کا ظرف بہت بڑا ہے۔۔۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ نہیں تو یقیناؐ آپ نے اپنا ظرف آزمایا ہی نہیں۔۔۔۔۔ یاد رکھئے کہ حقوق اللہ کی معافی ہے لیکن حقوق العباد کی نہیں۔۔۔ اللہ کے بندوں سے پیار کیجئے ، اللہ آپ سے پیار کرے گا۔۔۔
سنت نبویﷺ سے ہم سب کو بہت پیار ہے نا۔۔۔ کیا سنت صرف مسواک کرنے، نہانے دھونے ،خوشبو لگانے اور نماز پڑھنے کا نام ہے۔۔۔!!
یہاں پر آ کر میں کیوں بھول جاتا ہوں کہ عفو و درگزر بھی تو سنت ہے۔ حضورﷺ کے اخلاق بھی تو سنت ہیں۔ خدا کے بندوں سے پیار بھی تو سنت ہے۔۔۔ طائف کے لونڈوں سے پتھر کھاتے ہوئے، زخمائے جسم اور خون میں ڈوبے جوتوں کے ساتھ انہی لوگوں کے حق میں دعا کرنا بھی تو سنت ہے۔۔۔ ہم سب نے اپنی اپنی ضرورت کی سنتیں سنبھال لی ہوئی ہیں۔۔۔ ہم دین کو اپنے سانچے میں ڈھال کر چلتے ہیں، کیا دین محمدیﷺ کے سانچے میں نہیں ڈھل سکتے۔۔۔!!
میں صحیح معنوں میں ایک عاصی اور گناہگار انسان ہوں، کوئی عالم نہیں ہوں۔۔۔ ایک دو کتاب پڑھ کر یہاں لیکچر جھاڑنے چلا آیا ہوں۔۔ لیکن یقین جانئے کہ مجھے آپ سے بہت پیار ہے۔۔ میں نہیں چاہتا کہ ہم آپس میں دست و گریباں ہوئے رہیں۔۔۔ لڑائیاں جھگڑے تو ہماری روز مرہ کی زندگی میں بھی بہت ہیں لیکن ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی، ایک دوسرے سے پیار کرنے کی عادت ڈالئے۔۔ اختلاف ہلکی پھلکی فضا میں خالصتاؐ علمی کیجئے۔۔۔ ذاتیات پر مت جائیے۔۔۔ ایک دوسرے کا دل رکھئے۔۔ دوسرے بھی آپ کا دل رکھیں گے۔۔

مسجد ڈھا دے، مندر ڈھا دے
ڈھا دے جو کجھ ڈھیندا
پر کسے دا دل نہ ڈھاویں
کہ رب دلاں وچ رہندا۔۔۔

والسلام۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
بہت اچھا لکھا ہے حاتم بھائی۔ جزاک اللہ خیر

مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی رکن کوئی مراسلہ پوسٹ کرتا ہے جس میں نہ تو کسی پر کوئی الزام ہے، نہ ہی فرقہ بندی ہے، نہ ہی سیاسی وابستگی ہے، پھر بھی اسے ثبوت لانے اور مزید ثبوت لانےکےلیے کہا جاتا ہے۔ بال کی کھال اتاری جاتی ہے۔ ارے بھئی اگر آپ کو پسند نہیں تو ایک آدھ مراسلہ لکھ کر اس لڑی کا پیچھا چھوڑ دو۔ نہیں جی۔ اس نے مراسلہ پوسٹ کیا ہے تو اب وہ جائے گا کہاں۔

ایسی ہی صورتحال کچھ اخبارات کی ہے۔ کسی رکن نے ایک اخبار کا تراشہ پوسٹ کیا ہے تو پھر بھی اس رکن خیر نہیں کہ یہ اخبار تو ہے ہی جھوٹا۔ ارے بھئی جھوٹا ہے تو اخبار والوں کو پکڑو، ان کے خلاف دعویٰ کرو نہ کہ رکن کے خلاف۔ ان کے نزدیک صرف چند ایک غیر ملکی اخبار اور میڈیا ہی معیار ہیں۔ پاکستانی اخبارات اور میڈیا تو ہے ہی جھوٹا۔

کئی ایک غیر جانبدار اراکین پر الزام عائد کر دیئے گئے ہیں کہ تم فلاں گروپ کی حمایت کرتے ہو، فلاں فرقے کے ہو، فلاں گروپ کو سپورٹ کرتے ہو، وغیرہ وغیرہ، جبکہ وہ رکن کہہ رہا ہے کہ بھئی میرا کسی مذہبی جماعت سے تعلق نہیں، کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں، لیکن نہیں جناب وہ ہیں کہ مان کے ہی نہیں دے رہے اور اپنی ہی ضد پر قائم ہیں کہ ہم نے کہہ دیا ہے سو کہہ دیا ہے۔

مذہبی لڑیوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے کہ وہاں کیا کچھ ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے آپ کو عقل کُل سمجھتا ہے۔ کہ میری ہی بات کو مانا جائے نہیں تو ڈنڈا مار کر سر پھوڑ دوں گا۔ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے کہ تمہارا کام نصحیت کرنا ہے، پیغام پہنچانا ہے۔ ہدایت دینا تو اللہ تعالٰی کا کام ہے۔ لیکن نہیں جی۔ وہاں تو یہ صورتحال ہوتی ہے جیسے ہدایت دینا بھی انہی اراکین نے اپنے ذمےلے لیا ہے۔

کئی ایک اراکین نے چند ایک اراکین کو مخصوص ناموں سے مشہور کر رکھا ہے کہ لو جی آ گئے وہ جو ۔۔۔۔۔۔ کے ماہر ہیں۔ اب یہ ہو گا اور وہ ہو گا۔ اور یہ الزام بغیر اس رکن کی نیت جانے لگنا شروع ہو جاتے ہیں کہ اس نے وہ مراسلہ کیوں پوسٹ کیا تھا، اس کے پیچھے اس کی کیا نیت تھی۔

اختلاف رائے ہر رکن کا حق ہے۔ ٹھیک ہے اختلاف کیجیے لیکن الفاظ شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، کسی بھی لمحے اپنی شخصیت کو اختلاف کرتے وقت داغدار مت کیجیے۔ میں نے کئی ایک ایسے بہت اچھے اراکین دیکھے ہیں جن کا لب و لہجہ بہت اچھا تھا۔ ان کی جو شخصیت، ان کا جو سراپا میرے ذہن میں تھا، بہت ہی اونچائی پر تھا مگر گزشتہ دنوں ان کے مراسلے پڑھ کر بھک سے اُڑ گیا ہے اور میرے نزدیک وہ عرش سے فرش پر آ رہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے ہمیں ہدایت عطا فرمائے۔
 
x boy

محفلین
بِلیوں کے محسوسات آپ کے دل میں؟ :eek:۔۔۔ یہ احساس نہیں معجزہ ہے!
یہ دھاگہ حیرت انگیز سے حیرت ناک۔۔۔ اور اب حیرت گرد ہوتا چلا جا رہا ہے۔ :eek::eek:
بہت خوشی ہوئی آپ کی خوش ذہن کو ملاخظہ کرنے کا موقع ملا، "بند ر کیا جانے ادرگ کا ذائقہ"
 
آصف اثر

معطل
انتہائی بے کار کام ہے۔ لاجیک سے ثابت کر سکتا ہوں کہ آپ کو نہ صرف محفل کے پرانے واقعات یاد ہیں بلکہ آپ کی آمد چند مخصوص دھاگوں تک محدود ہے اور آپ کے شروع کردہ دھاگے بھی چند مخصوص موضوعات پر۔ اس کے علاوہ انتہائی حیرت انگیز طور پر آپ کو اور آپ کے چند ہم خیال اراکین کو محفل پر آج تک کوئی مسئلہ ہی نہیں پیش آیا۔ ہمیشہ ہر چیز بالکل درست چلتی رہی۔ ورنہ نئے اراکین تو شروع کے چند دن اور کچھ نہ سہی، مختلف کیز کے بارے پوچھتے رہتے ہیں پیش کس کی سے لگتی ہے اور فلاں لفظ کیسے لکھا جائے۔ اس کے علاوہ تصاویر کے ربط دینا بھی آپ کے لئے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے چند ہم خیال اراکین کی ہینگ آؤٹس پر ہمارے پرانے اراکین جس طرح شامل ہو رہے ہیں، وہ بھی کافی چشم کشا ہیں :)
عین ممکن ہے کہ میرا گمان غلط ہو، لیکن میری لاجیک کو غلط ثابت کرنا ہوگا :)
ہاہاہاہاہاہاہا ۔۔۔ ۔۔۔ میرا "اوپر سےنیچے" ہونے کا واقعہ تو ان کی قدم فرمائی سے پہلے کا ہے نا ؟ لیکن ان کی کاشف الاسرار نظروں نے اس کو عدم میں بھی تفصیل سے نہ صرف دیکھ لیا بلکہ اس کی توضیح بھی فرما ڈالی :) اور ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ "ٹانگ نہ اڑائی جائے " حالانکہ حضرت "بقلم خود" میرے ذاتی معاملے میں ٹانگ اڑانے کے مرتکب ہوئے تھے :)
آپ حضرات کا مشاہدہ خوب ہے!
ورنہ میں بھی حیران کہ یہ اچانک دہشت گرد محفل پر وارد کیسے ہوگئے۔
نئے بندے کو تو اردو ٹائپنگ، تصاویر اور ربط وغیرہ کی شئیرنگ کا طریقہ کار ، مختلف زمرہ جات کی تقسیم۔۔ عرصہ تک کنفیوژ کئے رکھتی ہے۔
محفل پر آنے سے پہلے میں اردو بلاگنگ کرتا تھا۔ تاہم محفل پر رجسرڈ ہونے کے بعد تقریباً ان تمام مسائل سے گذرنا پڑا جن کا ذکر کیا ہے۔
لیکن یہ نووارد دہشت گرد۔۔۔ اپنی حرکتوں اور مہارت سے نئے معلوم نہیں ہوتے۔

کہتے ہیں بدگمانی کے لیے صرف ایک قدم رکھنے کی دیر ہوتی ہے جیسے ہی آپ نے غلطی سے کسی خالی مگر اندھیرے کمرے میں قدم رکھا تو کوئی بھی بدگمان آپ کو مشکوک شخصیت کی فہرست میں داخل کرسکتاہے۔۔۔بدگمانی کا تقریبا یہی کچھ یہاں چند "منجھے ہوئے اصحاب محفل" سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔ مجھے معلوم ہے مجھ پر یہ الزام کیوں لگایا گیا۔۔۔ اس کا ایک مضحکہ خیز سبب یہ بتلایا گیا کہ چوں کہ مجھے "ساجد صاحب" کے اوپر سے نیچے آنے کا "کماحقہ" علم ہے لہذا یہ بات اب پکی ہے (یا بقول شخصے ایک لاجکِ بے خطا ہے) کہ میں ایک پُرانا محفلی مگر نیے رُوپ میں آیا ہوں۔۔۔ نیز مجھے کئی پُرانے قضیے بھی ازبر ہے جس کا مجھے خود علم نہیں کہ کون کون سی جنگیں یہاں ہوئی ہیں۔
اگرچہ خود میری آمد فونٹ کے سلسلے میں یہاں ہوئی تھی۔ مگر جب یہاں کی چہل پہل دیکھی تو مجھے یہ دلچسپ لگا۔ملاحظہ ہو اس کا ذکر میں نے اس سے پہلے دو جگہوں پر کیا ہے :
1: کچھ عرصے سے اردو محفل کا جائزہ لیتا رہا ہوں صورت و سیرت نے کافی متاثر کیا۔ (یہاں میں نے جائزے کا لفظ استعمال کیا ہے کہ میں نے صرف دیکھا نہیں بلکہ فونٹ کے سلسلے میں کئی دھاگے بغور پڑھنے کے بعد کئی پرانے محفلین کے نام مجھے ازبر ہوگئے۔ اور اسی دوران کئی اراکین کی جانب سے تکنیکی مسائل پوچھنے اور ان کے جوابات کے دوران محفل کے بارے میں مزید معلومات کا اضافہ ہوا۔)

آج سے تقریبا دو تین ہفتے پہلے ایک دو دھاگوں کا مطالعہ کرتے دوران مجھے کچھ باتوں کا پتا چلا۔
1: کہ محفل پر کئی پرانے اراکین کو مقفل کیا جاچکا ہے۔ ملاحظہ ہو:

سلام علیکم !
آداب کے بعد عرض ہے کہ محفل پہ ایک "عسکری" صاحب ہوا کرتے تھے۔ میں کافی دنوں بعد محفل پہ حاضر ہوا ہوں، مگر انکی آئی ڈی معطل ہے۔
احبابِ محفل اور مدیرانِ اعلی اس بارے میرے علم میں اضافہ فرمادیں کہ وہ خود محفل چھوڑ گئے یا معطل کیا گیا (اگر معطل کرنے کی وجہ معلوم ہو جاے تو بہت شکریہ )۔

اس پر رُوحانی بابا کا جواب سنیے:
دراصل وہ بہت ہی زبردست قسم کے بندے تھے ۔۔۔ ۔ لگی لپٹی رکھے بغیر منہ پر سب کچھ کہ دیتے تھے ۔۔۔ ۔۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ وہ رات کو اسباب بغاوت ہند سرہانے رکھ کر سوتے تھے جن کو اگر آپ واقعی ان کی ہر پوسٹ اور ہر مراسلہ پڑھتے تھے تو معلوم ہوگا کہ انہوں نے ایک دفعہ اپنے کمرے کی تصاویر بھی شامل محفل کی تھیں تو اس تصویر میں اکثر ان کی ٹیبل پر انگور کا شربت بھی خوبصورت سی بوتل میں دھرا نظر آتا تھا بلکہ نظر آتی تھی ۔ تو ذکر کچھ یوں ہے کہ جناب ایک رات وہ شربت انگور کچھ زیادہ ہی پی گئے اور محفل پر کچھ Some thing wringلکھ گئے جس کا خمیازہ ان کو معطل ہونے کی صورت میں اٹھانا پڑا ۔

سلیمان اشرف بھائی کہتے ہیں:
کبھی کبھی وہ انگور پی کر آسمان سے باتیں کرتے تھے۔۔۔ میرا خیال ہے کہ کسی دن وہ زیادہ اڑ رہے تھے اور کبوتر کی طرح اپنا ٹھکانا بھول گئے۔۔۔ ۔

مگر محفل کے ایک ذمہ دار اس "شرابی کبابی اور بے ڈھنگے" کے بارےمیں کیا رائے رکھتے ہیں وہ بھی ذرا دیکھیے:
ارے نہیں۔ عسکری کی وفاداری پر تو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
یعنی ایک ایسا شخص جس کا تعارف رُوحانی بابا اور سلیمان اشرف بھائی نے کیا وہ آنجناب کے نزدیک وفادار اور حق کا داعی ہے۔۔۔کیوں؟ کیوں کہ وہ آنجناب کے مخالفین کا مخالف تھا۔۔۔لہذا کیوں وہ وفادار اور نیک و پارسا نہیں ہوگا۔۔۔

2: یہی سے بخدا مجھے دوسری بات یہ بھی پتا چلی کہ محفل پر کسی دور میں کچھ ایسا اودھم مچ گیا تھا کہ سب کچھ تہہ وبالا ہوکر رہ گیا اور اس کے نتیجے میں "ساجد صاحب" نے طیش میں آکر احتجاجا مدیری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔۔۔یہ بات بھی روحانی بابا نے کہی:

اپنا شیدا پستول بھائی (اوتار کی رو سے) اتنا تو مجھے یاد نہیں کہ کونسا لڑا یا لڑی تھی لیکن اتنا یاد ہے کہ روحانی بابا بھی اس شیطانی لڑے کی وجہ سے بین ہوتے ہوتے بچے اور اسی لڑے کی وجہ سے مسٹر ساجد نے بھی احتجاجا ادارت سے استعفیٰ دے دیا کیونکہ وہ کچھ اور لوگوں کو بھی بین کرنا چاہتے تھے جس کی اجازت انتظامیہ نے نہیں دی کیونکہ پیاری محفل میں بہت لچک ہے۔۔
اس پر سابقہ مدیر صاحب جو اب نیچے آکر کھل کر اپنے مخالفین کا تیا پانچہ کرنے کی ذمہ داری بہ حسن و خوبی سرانجام دے رہے ہیں کہتے ہیں:

محترم بابا جی ، ناحق الزام نہ دھریں مجھ پر ۔ میں نے آج تک اردو محفل پر کسی کو معطل نہیں کیا :)
اب اس سے آگے خود ہی سمجھ لیں کہ میرے بعد عسکری اور ام نورالعین کو معطل کئے بغیر چارہ گروں سے کوئی چارہ بھی نہ بن سکا ۔ تو پھر معطلیوں کا الزام مجھ پر کیسے لگایا جا سکتا ہے ۔ اور اگر اپ سمجھتے ہیں کہ یہ معطلیاں درست تھیں تو پھر لچک اور حد پار کرنے کا تقابل نہ کریں کیونکہ اب مختلف دھاگوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عسکری کی باتوں سے کہیں زیادہ تباہ کن اور بے ہودہ ہے ۔ آپ کے "بین" کا مطالبہ جس طرف سے ہوا تھا پہلے اس سمت کا تعین کر لیں کیونکہ آپ غلط سمت میں جا رہے ہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ عرصہ بعد آپ کسی اور جگہ یہ لکھیں کہ "ساجد بھائی ، آپ ٹھیک کہہ رہے تھے "! ۔ :)

اب کوئی کہے کہ اس سب کچھ کو پڑھنے کے بعد اگر میں نے یہ کہہ دیا کہ "بھائی اگر آپ کو اوپر سےنیچے آنے کا غم ہے تو وہ آپ کا اپنا ہے" تو اس میں میرا کیا قصور ہوا؟

اب آتے ہیں دوسرے الل ٹپ اعتراضات (بقول شخصے لاجک) پر۔

بلکہ آپ کی آمد چند مخصوص دھاگوں تک محدود ہے اور آپ کے شروع کردہ دھاگے بھی چند مخصوص موضوعات پر۔
چوں کہ آپ کے بقول میرا آنا جانا صرف چند مخصوص دھاگوں تک محدود ہے تو یہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان تمام دھاگوں کو یہاں پیش کریں جن میں میری دلچسپی ہے یا بقول آپ کے جو میرے محفل میں آنے کا واحد سبب ہیں۔۔۔تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔۔۔ (انتظار رہے گا)
اس محفل پر میرا سب سے زیادہ دلچسپی کا موضوع فونٹ سازی ہے۔۔۔ اس کےبعد اردو کمپیوٹنگ کے بارے میں معلومات ۔۔۔اور تیسرا خطاطی۔۔۔ باقی سب ان تینوں کے بعد آتے ہیں۔۔۔
اب میں ذرا پوچھ لوں کہ جب محفل کے دھاگوں میں ہر وقت اپنے مخالف فرقے کا ٹھٹھہ اُڑایا جائے۔۔ اپنے نظریات کو دوسروں پر زبردستی اور (حیرت کی بات یہ ہے جا بے جا)بلا وجہ تھوپا جائے۔۔۔ اپنے مخالف نظریے والے کی ہر بات میں سو سو کیڑے نکالے جائے تو آخر کب تک یہ ڈرامہ چلتا رہے گا۔۔۔؟ میرا ماقبل گزرا وقت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیشہ ابتدا۔۔۔۔ 5 چھ افراد کے سرپھرے گروہ (جس میں ایک دو ذمہ دار بھی شامل ہیں) نے کی۔ پہلے تو میں یہ سب کچھ بس ویسے ہی دیکھتا رہا مگر ایک لڑی میں جو گل افشانیاں اگلی گئی (جس پر مدیر اعلی صاحب کا مذمتی تبصرہ بھی آیا تھا) اس کے بعد تو مجھے اس محفل سے وحشت سی ہونی لگی تھی کہ آخر یہ کیا اودھم مچایا گیا ہے۔۔۔!

تیسرا اعتراض:
انتہائی حیرت انگیز طور پر آپ کو اور آپ کے چند ہم خیال اراکین کو محفل پر آج تک کوئی مسئلہ ہی نہیں پیش آیا۔ ہمیشہ ہر چیز بالکل درست چلتی رہی۔ ورنہ نئے اراکین تو شروع کے چند دن اور کچھ نہ سہی، مختلف کیز کے بارے پوچھتے رہتے ہیں پیش کس کی سے لگتی ہے اور فلاں لفظ کیسے لکھا جائے۔

کیا یہ حماقت کی انتہا نہیں کہ اب اس پر بھی ان کو شک ہے کہ چوں کہ آپ نے کبھی کسی مسئلے کے بارے میں پوچھا نہیں۔۔۔ لہذا دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔۔۔ میرے ساتھ ایسا معاملہ ضرور آیا تھا کہ سائن اپ نہیں ہو پارہا تھا مگر جب سائن ان ہوگیا تو اب کوئی بتائے کہ اس کے بعد میں کیا پوچھتا؟
پھر نئی لڑی کے بارے میں بھی ڈھونڈتے ڈھونڈتے اوپر نظر پڑی کہ "نئی لڑی ارسال کریں"۔

باقی رہ گئی تصویریا دیگر مواد شامل کرنے میں مشکلات کا پیش نہ آنا تو جہاں تک مجھے یاد ہے یہاں جو سب سے پہلی تصویر میں نے لگائی تھی وہ میرے ایک پشتو غزل کی جے پگ فارمیٹ میں عکس تھا۔ اس کے لیے میں نے پہلے ویڈیو کے بٹن پر کلک کیا تھا مگر اگلے لمحے پتا چلا کہ یہ تصویر کے لیے نہیں بلکہ ویڈیو کےلیے ہے۔ لہذا میں نے ساتھ والے تصویر پر کلک کرکے دو تین کوششوں میں صحیح سائز کی تصویر اپ لوڈ کردیں۔ (یاد رہے کہ الحمدللہ میرا واسطہ چوں کہ گرافکس ڈیزائننگ سے ہے لہذا یہ کام چندا مشکل نہیں ہوا۔ باقی ایسی کیا بات ہو جس کے بارے میں مجھے پوچھنا پڑتا؟؟؟ ہاں فونٹس اورا ردو کمپیوٹنگ سے متعلق میں نے کئی بار پوچھا ہے جس کا ثبوت میرے مراسلے ہے۔ وہاں سے کوئی جاکر یہ اندازہ کرسکتا ہے کہ میری دلچسپی کا محور کیا رہا ہے۔۔۔۔؟ اور میں تو اب بھی اکثر اوقات "مہر نستعلیق" اور "القلم کی دیگر فونٹس " کی اجرا کے چکر میں آتا ہوں۔۔۔ کہ شاید ذیشان بھائی یا شاکر القادری بھائی نے کوئی خوش خبری سنائی ہو۔۔۔! یہ بھی یاد رہے کا باقاعدہ رکن بننے سے پہلے میں 2 تین ہفتوں تک فونٹس کے بارے میں تقریبا 10 دس صفحات کے دھاگے گول کر پی چکا تھا۔ جب کہ عثمان صاحب نے ٹائپنگ اور زمرہ جات کے بارے میں جو فرمودات پیش کیے ہیں وہ انتہائی فضولیات ہے۔ان کا جواب وقت کا مزید ضیاع ہے۔

آنجناب قیصرانی صاحب کے بارے میں محفل کی پرانی اور ہردلعزیز رکن "جیہ" کا یہ تبصرہ بھی پڑھنے اور حقائق سمجھنے کے لیے کافی ہوگا:

ہمارے پشتو میں ایک کہاوت ہے (جسم کے ) جس حصے پر خارش نہ ہو اسے کھجلانا اچھا نہیں ہوتا۔ بد قسمتی سے اپنے قیصرانی میاں بھی بلاوجہ ان میں سے ایک ہیں۔۔

آخر میں اتنا کہوں گا کہ جو عزت اور احترام شروع سے میرے دل میں آپ کے لیے قائم ہوا تھا اب وہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہوا ہوچکا ہے۔۔۔۔ اگرچہ اپنے روایات کا پاس رکھتے ہوئے اب بھی آپ کی (مجھ سے) بڑی عمر کا لحاظ رکھنا خود پر لازم سمجھتا ہوں۔۔۔۔

اور کچھ باندھنا ہو یا کوئی اور لاجک ذہن میں آیا ہو تو بلا تردد کہہ دیجیے۔۔۔۔

باقی کسی اور موقع پر۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
کہتے ہیں بدگمانی کے لیے صرف ایک قدم رکھنے کی دیر ہوتی ہے جیسے ہی آپ نے غلطی سے کسی خالی مگر اندھیرے کمرے میں قدم رکھا آپ پر کوئی بھی بدگمان آپ کو مشکوک کی فہرست میں داخل کرسکتاہے۔۔۔ بدگمانی کا تقریبا یہی کچھ یہاں چند "منجھے ہوئے اصحاب محفل" سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔ مجھے معلوم ہے مجھ پر یہ الزام کیوں لگایا گیا۔۔۔ اس کا ایک مضحکہ خیز سبب یہ بتلایا گیا کہ چوں کہ مجھے "ساجد صاحب" کے اوپر سے نیچے آنے کا "کماحقہ" علم ہے لہذا یہ بات اب پکی ہے (یا بقول شخصے ایک لاجکِ بے خطا ہے) کہ میں ایک پُرانا محفلی مگر نیے رُوپ میں آیا ہوں۔۔۔ نیز مجھے کئی پُرانے قضیے بھی ازبر ہے جس کا مجھے خود علم نہیں کہ کون کون سی جنگیں یہاں ہوئی ہیں۔
اگرچہ خود میری آمد فونٹ کے سلسلے میں یہاں ہوئی تھی۔ مگر جب یہاں کی چہل پہل دیکھی تو مجھے یہ دلچسپ لگا۔ملاحظہ ہو اس کا ذکر میں نے اس سے پہلے دو جگہوں پر کیا ہے :
1: کچھ عرصے سے اردو محفل کا جائزہ لیتا رہا ہوں صورت و سیرت نے کافی متاثر کیا۔ (یہاں میں نے جائزے کا لفظ استعمال کیا ہے کہ میں نے صرف دیکھا نہیں بلکہ فونٹ کے سلسلے میں کئی دھاگے بغور پڑھنے کے بعد کئی پرانے محفلین کے نام مجھے ازبر ہوگئے۔ اور اسی دوران کئی اراکین کی جانب سے تکنیکی مسائل پوچھنے اور ان کے جوابات کے دوران محفل کے بارے میں مزید معلومات کا اضافہ ہوا۔)

آج سے تقریبا دو تین ہفتے پہلے ایک دو دھاگوں کا مطالعہ کرتے دوران مجھے کچھ باتوں کا پتا چلا۔
1: کہ محفل پر کئی پرانے اراکین کو مقفل کیا جاچکا ہے۔ ملاحظہ ہو:

سلام علیکم !
آداب کے بعد عرض ہے کہ محفل پہ ایک "عسکری" صاحب ہوا کرتے تھے۔ میں کافی دنوں بعد محفل پہ حاضر ہوا ہوں، مگر انکی آئی ڈی معطل ہے۔
احبابِ محفل اور مدیرانِ اعلی اس بارے میرے علم میں اضافہ فرمادیں کہ وہ خود محفل چھوڑ گئے یا معطل کیا گیا (اگر معطل کرنے کی وجہ معلوم ہو جاے تو بہت شکریہ )۔
اس پر رُوحانی بابا کا جواب سنیے:
دراصل وہ بہت ہی زبردست قسم کے بندے تھے ۔۔۔ ۔ لگی لپٹی رکھے بغیر منہ پر سب کچھ کہ دیتے تھے ۔۔۔ ۔۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ وہ رات کو اسباب بغاوت ہند سرہانے رکھ کر سوتے تھے جن کو اگر آپ واقعی ان کی ہر پوسٹ اور ہر مراسلہ پڑھتے تھے تو معلوم ہوگا کہ انہوں نے ایک دفعہ اپنے کمرے کی تصاویر بھی شامل محفل کی تھیں تو اس تصویر میں اکثر ان کی ٹیبل پر انگور کا شربت بھی خوبصورت سی بوتل میں دھرا نظر آتا تھا بلکہ نظر آتی تھی ۔ تو ذکر کچھ یوں ہے کہ جناب ایک رات وہ شربت انگور کچھ زیادہ ہی پی گئے اور محفل پر کچھ Some thing wringلکھ گئے جس کا خمیازہ ان کو معطل ہونے کی صورت میں اٹھانا پڑا ۔

سلیمان اشرف بھائی کہتے ہیں:
کبھی کبھی وہ انگور پی کر آسمان سے باتیں کرتے تھے۔۔۔ میرا خیال ہے کہ کسی دن وہ زیادہ اڑ رہے تھے اور کبوتر کی طرح اپنا ٹھکانا بھول گئے۔۔۔ ۔

مگر محفل کے ایک ذمہ دار اس "شرابی کبابی اور بے ڈھنگے" کے بارےمیں کیا رائے رکھتے ہیں وہ بھی ذرا دیکھیے:
ارے نہیں۔ عسکری کی وفاداری پر تو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
یعنی ایک ایسا شخص جس کا تعارف رُوحانی بابا اور سلیمان اشرف بھائی نے کیا وہ آنجناب کے نزدیک وفادار اور حق کا داعی ہے۔۔۔ کیوں؟ کیوں کہ وہ آنجناب کے مخالفین کا مخالف تھا۔۔۔ لہذا کیوں وہ وفادار اور نیک و پارسا نہیں ہوگا۔۔۔

2: یہی سے بخدا مجھے دوسری بات یہ بھی پتا چلا کہ محفل پر کچھ ایسا ادھم کسی دور میں مچ گیا تھا کہ سب کچھ تہہ وبالا ہوکر رہ گیا اور اس کے نتیجے میں "ساجد صاحب" نے طیش میں آکر احتجاجا مدیری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔۔۔ یہ بات بھی روحانی بابا نے کہی:

اپنا شیدا پستول بھائی (اوتار کی رو سے) اتنا تو مجھے یاد نہیں کہ کونسا لڑا یا لڑی تھی لیکن اتنا یاد ہے کہ روحانی بابا بھی اس شیطانی لڑے کی وجہ سے بین ہوتے ہوتے بچے اور اسی لڑے کی وجہ سے مسٹر ساجد نے بھی احتجاجا ادارت سے استعفیٰ دے دیا کیونکہ وہ کچھ اور لوگوں کو بھی بین کرنا چاہتے تھے جس کی اجازت انتظامیہ نے نہیں دی کیونکہ پیاری محفل میں بہت لچک ہے۔۔
اس پر سابقہ مدیر صاحب جو اب نیچے آکر کھل کر اپنے مخالفین کا تیا پانچہ کرنے کی ذمہ داری بہ حسن و خوبی سرانجام دے رہے ہیں کہتے ہیں:

محترم بابا جی ، ناحق الزام نہ دھریں مجھ پر ۔ میں نے آج تک اردو محفل پر کسی کو معطل نہیں کیا :)
اب اس سے آگے خود ہی سمجھ لیں کہ میرے بعد عسکری اور ام نورالعین کو معطل کئے بغیر چارہ گروں سے کوئی چارہ بھی نہ بن سکا ۔ تو پھر معطلیوں کا الزام مجھ پر کیسے لگایا جا سکتا ہے ۔ اور اگر اپ سمجھتے ہیں کہ یہ معطلیاں درست تھیں تو پھر لچک اور حد پار کرنے کا تقابل نہ کریں کیونکہ اب مختلف دھاگوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عسکری کی باتوں سے کہیں زیادہ تباہ کن اور بے ہودہ ہے ۔ آپ کے "بین" کا مطالبہ جس طرف سے ہوا تھا پہلے اس سمت کا تعین کر لیں کیونکہ آپ غلط سمت میں جا رہے ہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ عرصہ بعد آپ کسی اور جگہ یہ لکھیں کہ "ساجد بھائی ، آپ ٹھیک کہہ رہے تھے "! ۔ :)

اب کوئی کہے کہ اس سب کچھ کو پڑھنے کے بعد اگر میں نے یہ کہہ دیا کہ "بھائی اگر آپ کو اوپر سےنیچے آنے کا غم ہے تو وہ آپ کا اپنا ہے" تو اس میں میرا کیا قصور ہوا؟

اب آتے ہیں دوسرے الل ٹپ اعتراضات (بقول شخصے لاجک) پر۔

بلکہ آپ کی آمد چند مخصوص دھاگوں تک محدود ہے اور آپ کے شروع کردہ دھاگے بھی چند مخصوص موضوعات پر۔
چوں کہ آپ کے بقول میرا آنا جانا صرف چند مخصوص دھاگوں تک محدود ہے تو یہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان تمام دھاگوں کو یہاں پیش کریں جن میں میری دلچسپی ہے یا بقول آپ کے جو میرے محفل میں آنے کا واحد سبب ہیں۔۔۔ (انتظار رہے گا)
اس محفل پر میرا سب سے زیادہ دلچسپی کا موضوع فونٹ سازی ہے۔۔۔ اس کے اردو کمپیوٹنگ کے بارے میں معلومات ۔۔۔ اور تیسرا خطاطی۔۔۔ باقی سب ان تینوں کے بعد آتے ہیں۔۔۔
اب میں ذرا پوچھ لوں کہ جب محفل کے دھاگوں میں ہر وقت اپنے مخالف فرقے کا ٹھٹھہ اُڑایا جائے۔۔ اپنے نظریات کو دوسروں پر زبردستی اور (حیرت کی بات یہ ہے جا بے جا)بلا وجہ تھوپا جائے۔۔۔ اپنے مخالف نظریے والے کی ہر بات میں سو سو کیڑے نکالے جائے تو آخر کب تک یہ ڈرامہ چلتا رہے گا۔۔۔ ؟ میرا ماقبل گزرا وقت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیشہ ابتدا۔۔۔ ۔ 5 چھ افراد کے سرپھرے گروہ (جس میں ایک دو ذمہ دار بھی شامل ہیں) نے کی۔ پہلے تو میں یہ سب کچھ بس ویسے ہی دیکھتا رہا مگر ایک لڑی میں جو گل افشانیاں اگلی گئی (جس پر مدیر اعلی صاحب کا مذمتی تبصرہ بھی آیا تھا) اس کے بعد تو مجھے اس محفل سے وحشت سی ہونی لگی تھی کہ آخر یہ کیا اودھم مچایا گیا ہے۔۔۔ !

تیسرا اعتراض:
انتہائی حیرت انگیز طور پر آپ کو اور آپ کے چند ہم خیال اراکین کو محفل پر آج تک کوئی مسئلہ ہی نہیں پیش آیا۔ ہمیشہ ہر چیز بالکل درست چلتی رہی۔ ورنہ نئے اراکین تو شروع کے چند دن اور کچھ نہ سہی، مختلف کیز کے بارے پوچھتے رہتے ہیں پیش کس کی سے لگتی ہے اور فلاں لفظ کیسے لکھا جائے۔

کیا یہ حماقت کی انتہا نہیں کہ اب اس پر بھی ان کو شک ہے کہ چوں کہ آپ نے کبھی کسی مسئلے کے بارے میں پوچھا نہیں۔۔۔ لہذا دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔۔۔ والل میرے ساتھ ایسا معاملہ ضرور آیا تھا کہ سائن ان نہیں ہو پارہا تھا مگر جب سائن ان ہوگیا تو اب کوئی بتائے کہ اس کے بعد میں کیا پوچھتا؟
پھر نئی لڑی کے بارے میں بھی ڈھونڈتے ڈھونڈتے اوپر نظر پڑی کہ "نئی لڑی ارسال کریں"۔

باقی رہ گئی تصویریا دیگر مواد شامل کرنے میں مشکلات کا پیش نہ آنا تو جہاں تک مجھے یاد ہے یہاں جو سب سے پہلی تصویر میں نے لگائی تھی وہ میرے ایک پشتو غزل کی جے پگ فارمیٹ میں عکس تھا۔ اس کے لیے میں نے پہلے ویڈیو کے بٹن پر کلک کیا تھا مگر اگلے لمحے پتا چلا کہ یہ تصویر کے لیے نہیں بلکہ ویڈیو کےلیے ہے۔ لہذا میں نے ساتھ والے تصویر پر کلک کرکے دو تین کوششوں میں صحیح سائز کی تصویر اپ لوڈ کردیں۔ (یاد رہے کہ الحمدللہ میرا واسطہ چوں کہ گرافکس ڈیزائننگ سے ہے لہذا یہ کام چندا مشکل نہیں ہوا۔ باقی ایسی کیا بات ہو جس کے بارے میں مجھے پوچھنا پڑتا؟؟؟ ہاں فونٹس اور ردو کمپیوٹنگ سے متعلق میں نے کئی بار پوچھا ہے جس کا ثبوت میرے مراسلے ہے۔ وہاں سے کوئی جاکر یہ اندازہ کرسکتا ہے کہ میری دلچسپی کا محور کیا رہا ہے۔۔۔ ۔؟ اور میں تو اب بھی اکثر اوقات "مہر نستعلیق" اور "القلم کی دیگر فونٹس " کی اجرا کے چکر میں آتا ہوں۔۔۔ کہ شاید ذیشان بھائی یا شاکر القادری بھائی نے کوئی خوش خبری سنائی ہو۔۔۔ ! یہ بھی یاد رہے کا باقاعدہ رکن بننے سے پہلے میں 2 تین ہفتوں تک فونٹس کے بارے میں تقریبا 10 دس صفحات کے دھاگے گول کر پی چکا تھا۔ جب عثمان صاحب نے ٹائپنگ اور زمرہ جات کے بارے میں جو فرمودات پیش کیے ہیں وہ انتہائی فضولیات ہے۔ان کا جواب وقت کا مزید ضیاع ہے۔

آنجناب قیصرانی صاحب کے بارے میں محفل کی پرانی اور ہردلعزیز رکن "جیہ" کا یہ تبصرہ بھی پڑھنے اور حقائق سمجھنے کے لیے کافی ہوگا:

ہمارے پشتو میں ایک کہاوت ہے (جسم کے ) جس حصے پر خارش نہ ہو اسے کھجلانا اچھا نہیں ہوتا۔ بد قسمتی سے اپنے قیصرانی میاں بھی بلاوجہ ان میں سے ایک ہیں۔۔

آخر میں اتنا کہوں گا کہ جو عزت اور احترام شروع سے میرے دل میں آپ کے لیے قائم ہوا تھا اب وہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہوا ہوچکا ہے۔۔۔ ۔ اگرچہ اپنے روایات کا پاس رکھتے ہوئے اب بھی آپ کی (مجھ سے) بڑی عمر کا لحاظ رکھنا خود پر لازم سمجھتا ہوں۔۔۔ ۔

اور کچھ باندھنا ہو یا کوئی اور لاجک ذہن میں آیا ہو تو بلا تردد کہہ دیجیے۔۔۔ ۔

باقی کسی اور موقع پر۔
اس سارے مراسلے پر صرف دو سوال
اگرچہ خود میری آمد فونٹ کے سلسلے میں یہاں ہوئی تھی۔ مگر جب یہاں کی چہل پہل دیکھی تو مجھے یہ دلچسپ لگا۔ملاحظہ ہو اس کا ذکر میں نے اس سے پہلے دو جگہوں پر کیا ہے :
فانٹ سے متعلق کتنی پوسٹس کی ہیں جناب نے :)
دوسرا سوال یہ کہ کل آپ کو تعارف کا دھاگہ نہیں مل رہا تھا۔ مانگ رہے تھے۔ آج پرانی گفتگوؤں کو تلاش کر کے یہاں پوسٹ بھی کیا جا چکا ہے :)
میں جو سمجھ رہا ہوں وہ میں ہی نہیں اور بھی بہت سارے اراکین سمجھ رہے ہیں۔ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ مجھے آپ کی ذات سے کوئی شکایت نہیں نہ ہی کسی اور رکن کی ذات سے۔ یہ اردو کا فورم ہے۔ یہاں اردو کے فروغ کی نیت سے آنا ہے اور آتا ہوں۔ اس کے علاوہ جو مقصد یہاں پیش کیا جائے گا اس کی مذمت کرنا میرا حق ہے اور کرتا رہوں گا
آپ فانٹ کے سلسلے میں بات چیت کیجئے، اردو کے فروغ کے سلسلے میں بات کیجئے، یقین کریں کہ دیگر احباب سے زیادہ آپ کو مجھ سے تعاون ملے گا۔ جتنا ہو سکے گا آپ کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ لیکن جب تک آپ اردو کے فروغ کی بجائے فرقوں کے فروغ اور دیگر امور میں مصروف رہیں گے تو پھر میرا اعتراض کرنا بے کار نہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ
بہت اچھا لکھا ہے حاتم بھائی۔ جزاک اللہ خیر

مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی رکن کوئی مراسلہ پوسٹ کرتا ہے جس میں نہ تو کسی پر کوئی الزام ہے، نہ ہی فرقہ بندی ہے، نہ ہی سیاسی وابستگی ہے، پھر بھی اسے ثبوت لانے اور مزید ثبوت لانےکےلیے کہا جاتا ہے۔ بال کی کھال اتاری جاتی ہے۔ ارے بھئی اگر آپ کو پسند نہیں تو ایک آدھ مراسلہ لکھ کر اس لڑی کا پیچھا چھوڑ دو۔ نہیں جی۔ اس نے مراسلہ پوسٹ کیا ہے تو اب وہ جائے گا کہاں۔

ایسی ہی صورتحال کچھ اخبارات کی ہے۔ کسی رکن نے ایک اخبار کا تراشہ پوسٹ کیا ہے تو پھر بھی اس رکن خیر نہیں کہ یہ اخبار تو ہے ہی جھوٹا۔ ارے بھئی جھوٹا ہے تو اخبار والوں کو پکڑو، ان کے خلاف دعویٰ کرو نہ کہ رکن کے خلاف۔ ان کے نزدیک صرف چند ایک غیر ملکی اخبار اور میڈیا ہی معیار ہیں۔ پاکستانی اخبارات اور میڈیا تو ہے ہی جھوٹا۔

کئی ایک غیر جانبدار اراکین پر الزام عائد کر دیئے گئے ہیں کہ تم فلاں گروپ کی حمایت کرتے ہو، فلاں فرقے کے ہو، فلاں گروپ کو سپورٹ کرتے ہو، وغیرہ وغیرہ، جبکہ وہ رکن کہہ رہا ہے کہ بھئی میرا کسی مذہبی جماعت سے تعلق نہیں، کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں، لیکن نہیں جناب وہ ہیں کہ مان کے ہی نہیں دے رہے اور اپنی ہی ضد پر قائم ہیں کہ ہم نے کہہ دیا ہے سو کہہ دیا ہے۔

مذہبی لڑیوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے کہ وہاں کیا کچھ ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے آپ کو عقل کُل سمجھتا ہے۔ کہ میری ہی بات کو مانا جائے نہیں تو ڈنڈا مار کر سر پھوڑ دوں گا۔ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے کہ تمہارا کام نصحیت کرنا ہے، پیغام پہنچانا ہے۔ ہدایت دینا تو اللہ تعالٰی کا کام ہے۔ لیکن نہیں جی۔ وہاں تو یہ صورتحال ہوتی ہے جیسے ہدایت دینا بھی انہی اراکین نے اپنے ذمےلے لیا ہے۔

کئی ایک اراکین نے چند ایک اراکین کو مخصوص ناموں سے مشہور کر رکھا ہے کہ لو جی آ گئے وہ جو ۔۔۔ ۔۔۔ کے ماہر ہیں۔ اب یہ ہو گا اور وہ ہو گا۔ اور یہ الزام بغیر اس رکن کی نیت جانے لگنا شروع ہو جاتے ہیں کہ اس نے وہ مراسلہ کیوں پوسٹ کیا تھا، اس کے پیچھے اس کی کیا نیت تھی۔

اختلاف رائے ہر رکن کا حق ہے۔ ٹھیک ہے اختلاف کیجیے لیکن الفاظ شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، کسی بھی لمحے اپنی شخصیت کو اختلاف کرتے وقت داغدار مت کیجیے۔ میں نے کئی ایک ایسے بہت اچھے اراکین دیکھے ہیں جن کا لب و لہجہ بہت اچھا تھا۔ ان کی جو شخصیت، ان کا جو سراپا میرے ذہن میں تھا، بہت ہی اونچائی پر تھا مگر گزشتہ دنوں ان کے مراسلے پڑھ کر بھک سے اُڑ گیا ہے اور میرے نزدیک وہ عرش سے فرش پر آ رہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے ہمیں ہدایت عطا فرمائے۔
ایسا صرف اس لئے کیا جاتا ہے کہ اردو کے اس مقبول ترین فورم کو دہشت پسند اور اسلامی فورم بنانے کی زبردستی اور ناکام کوشش کی جاتی ہے۔ اس کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ہم سبھی اراکین کو کام کرنا ہے اور ہم کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جسے اسلامی فورم درکار ہے، وہ آن لائن اپنے مذہبی فرقے کے فورم کو جائن کر لے اور اردو ویب کی محفل کی جان چھوڑے۔ اتنی سی بات ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ آپ اس سے اتفاق بھی کر سکتے ہیں اور اس سے غیر متفق بھی ہو سکتے ہیں
اس بات پر مجھے سیکولر کہا جائے، لادین یا پھر "کفار" کا ایجنٹ، مجھے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے محفل پر اردو کے نام پر زیادہ کام کرنے کی کوشش کی ہے اور دہشت گردی کے موضوع پر میری پوسٹس نہ ہونے کے برابر :)
 
آصف اثر

معطل
اس سارے مراسلے پر صرف دو سوال

فانٹ سے متعلق کتنی پوسٹس کی ہیں جناب نے :)
دوسرا سوال یہ کہ کل آپ کو تعارف کا دھاگہ نہیں مل رہا تھا۔ مانگ رہے تھے۔ آج پرانی گفتگوؤں کو تلاش کر کے یہاں پوسٹ بھی کیا جا چکا ہے :)
میں جو سمجھ رہا ہوں وہ میں ہی نہیں اور بھی بہت سارے اراکین سمجھ رہے ہیں۔ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ مجھے آپ کی ذات سے کوئی شکایت نہیں نہ ہی کسی اور رکن کی ذات سے۔ یہ اردو کا فورم ہے۔ یہاں اردو کے فروغ کی نیت سے آنا ہے اور آتا ہوں۔ اس کے علاوہ جو مقصد یہاں پیش کیا جائے گا اس کی مذمت کرنا میرا حق ہے اور کرتا رہوں گا
آپ فانٹ کے سلسلے میں بات چیت کیجئے، اردو کے فروغ کے سلسلے میں بات کیجئے، یقین کریں کہ دیگر احباب سے زیادہ آپ کو مجھ سے تعاون ملے گا۔ جتنا ہو سکے گا آپ کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ لیکن جب تک آپ اردو کے فروغ کی بجائے فرقوں کے فروغ اور دیگر امور میں مصروف رہیں گے تو پھر میرا اعتراض کرنا بے کار نہیں :)
پھر وہی عجیب و غریب سوالات ۔۔۔۔ جناب میں نے کہا ں لکھا ہے کہ میں یہاں فونٹس متعارف کروانے آیا تھا۔۔۔؟ میں نے صاف صاف ہی تو لکھا ہے کہ مجھے فونٹس سے متعلق معلومات درکار تھی۔۔سو وہ یہاں مل گئی۔اگر پوسٹس سے آپ کی مراد مراسلے ہیں ( نہ کہ لڑیاں) تو آپ میرے شامل کردہ مواد میں وہ بہ آسانی دیکھ سکتے ہیں۔ الحمدللہ دیگر موضوعات کے مقابلے میں میرے فونٹس سے متعلق مراسلے زیادہ ہے۔ یہاں ایک اور بات بھی نوٹ کرلیں کہ فونٹس کا معاملہ ایک حد تک جاتا ہے پھر یہ موضوع سیر ہوجاتا ہے۔۔۔لہذا مزید کچھ کہنے اور سننے کے لیے جب تک کچھ نیا نہ ہوجائے (جس کی رفتار سست ہے) تب تک کچھ پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔جب کہ اس کے متقابل سیاسی ، مذہبی، اور دیگر لڑیاں تیزی سے بنتی رہتی ہے جن پر تبصرہ کرنے میں آپ بھی اکثر نمبر دس میں آتے ہیں۔
جہاں تک دوسرے سوال کی بات ہے توکل میں نے اپنے شامل کردہ مواد میں جو تقریبا 10 صفحات پر پھیلا ہوا ہے اپنا تعارف نامہ ہر ہر صفحہ پر تلاش کیا مگر نہیں ملا۔۔۔ جس پر مجھے شک ہوا کہ شاید اسے خذف کیا گیا ہو۔ نتیجتا میں نے یہاں درخواست کی کہ مجھے اس کا ربط دیا جائے۔ مگر اس کے فورا بعد مجھے خیال آیا کہ فورم میں جاکر تعارف و انٹرویوز میں دیکھا جائے تو مل سکتا ہے لہذا وہاں سے وہ مل گیا ۔ چنانچہ میں نے حسب عادت صفحہ تازہ کیا تو ایک مراسلہ موصول ہوا تھا جو ساجد صاحب نے مجھے تعارف کا ربط دینے کےلیے پوسٹ کیا تھا۔ ((میری عادت ہے کہ میں سب کچھ بائیں جانب اوپر کے حصے میں تلاش میں ڈھونڈتا ہو۔ موضوع وار بھی اور لفظ وار بھی۔ ))مگر اس طریقے سے مجھے اپنا تعارف نامہ نہیں ملا لہذا مجبورا درخواست کرنی پڑی۔
نیز اردو کے فروغ اور فرقہ وارانہ امور سے اجتناب کرنےکی جو نصیحت آپ نے کی ہے تو اس کی ضرورت مجھ سے زیادہ آپ کو ہے۔۔۔:
جب تک آپ اردو کے فروغ کی بجائے فرقوں کے فروغ اور دیگر امور میں مصروف رہیں گے تو پھر میرا اعتراض کرنا بے کار نہیں :)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ایسا صرف اس لئے کیا جاتا ہے کہ اردو کے اس مقبول ترین فورم کو دہشت پسند اور اسلامی فورم بنانے کی زبردستی اور ناکام کوشش کی جاتی ہے۔ اس کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ہم سبھی اراکین کو کام کرنا ہے اور ہم کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جسے اسلامی فورم درکار ہے، وہ آن لائن اپنے مذہبی فرقے کے فورم کو جائن کر لے اور اردو ویب کی محفل کی جان چھوڑے۔ اتنی سی بات ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ آپ اس سے اتفاق بھی کر سکتے ہیں اور اس سے غیر متفق بھی ہو سکتے ہیں
اس بات پر مجھے سیکولر کہا جائے، لادین یا پھر "کفار" کا ایجنٹ، مجھے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے محفل پر اردو کے نام پر زیادہ کام کرنے کی کوشش کی ہے اور دہشت گردی کے موضوع پر میری پوسٹس نہ ہونے کے برابر :)
اس سے بہتر ہے کہ اردو محفل پر مذہب سے تعلق رکھنے والا زمرہ ہی بند کر دیا جائے۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بنسری۔
 
آصف اثر

معطل
ایسا صرف اس لئے کیا جاتا ہے کہ اردو کے اس مقبول ترین فورم کو دہشت پسند اور اسلامی فورم بنانے کی زبردستی اور ناکام کوشش کی جاتی ہے۔ اس کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ہم سبھی اراکین کو کام کرنا ہے اور ہم کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جسے اسلامی فورم درکار ہے، وہ آن لائن اپنے مذہبی فرقے کے فورم کو جائن کر لے اور اردو ویب کی محفل کی جان چھوڑے۔ اتنی سی بات ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ آپ اس سے اتفاق بھی کر سکتے ہیں اور اس سے غیر متفق بھی ہو سکتے ہیں
اس بات پر مجھے سیکولر کہا جائے، لادین یا پھر "کفار" کا ایجنٹ، مجھے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے محفل پر اردو کے نام پر زیادہ کام کرنے کی کوشش کی ہے اور دہشت گردی کے موضوع پر میری پوسٹس نہ ہونے کے برابر :)
آپ پھردیگر اراکین کو اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔جو الزام آپ دوسروں پر لگارہے ہیں۔۔۔وہی کچھ ان سے زیادہ آپ ہی کرتے ہیں۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ آپ اور آپ کے دیگر معاونین چنگاری دکھاتے ہیں اور بعد میں ہر دوجانب سےایک دوسرے کے خلاف یکساں رد عمل شروع ہوتا ہے۔۔۔ یعنی شروعات آپ ہی کی جانب سے ہوتی ہے۔۔۔لہذا آپ ایک ہاتھ آگےآگے چلتے ہیں۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ پھردیگر اراکین کو اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔ ۔جو الزام آپ دوسروں پر لگارہے ہیں۔۔۔ وہی کچھ ان سے زیادہ آپ ہی کرتے ہیں۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ آپ اور آپ کے دیگر معاونین چنگاری دکھاتے ہیں اور بعد میں ہر دوجانب سےایک دوسرے کے خلاف یکساں رد عمل شروع ہوتا ہے۔۔۔ یعنی شروعات آپ ہی کی جانب سے ہوتی ہے۔۔۔ لہذا آپ ایک ہاتھ آگےآگے چلتے ہیں۔۔۔ ۔
اس موضوع پر یہ میری آخری پوسٹ ہے۔ آپ اپنا جواب لکھ کر اس سلسلے کو یہیں روک سکتے ہیں۔ تاہم میری طرف سے جواب نہیں آئے گا :)
آپ نے کبھی یہ سوچا کہ آپ اور آپ کے ہم خیال اراکین کی آمد کے بعد سیاسی اور مذہبی زمرے پر اتنی بحث کیسے شروع ہو گئی؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو بہت سارے اراکین کہہ چکے ہیں۔ انتظامیہ کی مرضی پر ہے کہ اسے بند کیا جائے یا کیسے :)
جب انتظامیہ بند نہیں کر رہی تو اس زمرے میں لڑیاں بھی کھلیں گی اور گرما گرم بحثیں بھی ہوں گی۔
جسے دلچسپی ہو وہ ان میں شرکت کرے، دوسری صورت میں شرکت نہ کر کے اپنے فشار خون کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔
 
عثمان

لوگ سائنس اور ہماری زندگی ، آج کی خبر، اور کالم وغیرہ کے زمرہ جات میں مذہب لے آتے ہیں۔ اس لیے آپ کا بتایا حل ناقابل عمل ہے۔
 
جب انتظامیہ بند نہیں کر رہی تو اس زمرے میں لڑیاں بھی کھلیں گی اور گرما گرم بحثیں بھی ہوں گی۔
جسے دلچسپی ہو وہ ان میں شرکت کرے، دوسری صورت میں شرکت نہ کر کے اپنے فشار خون کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔

مذہب نہیں فرقہ واریت بند کرنے کی ضرورت ہے ۔ چاہے شیعہ انتہا پسندی ہو چاہے بریلوی چاہے دیوبندی چاہے سنی۔
 
شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی اس کا بہت آسان حل ہے، اور میرے اختیارات اس بات کے گواہ ہیں، کہ اس زمرے کا ناظم بلا تاخیر اس مراسلے کو "غیر متعلقہ مراسلہ" کا لیبل لگا کر حذف کر دے۔
 
Top