La Alma
لائبریرین
جُز قُُم کے، ہم سماوی سٙم ڈھونڈتے ہیں
خائف ہیں ہست سے عدم ڈھونڈتے ہیں
دامانِ شش جہات اب دور نہیں
دم لے لیں کچھ تو ، کوئی دم ڈھونڈتےہیں
خامہ فرسائی رکھّے وجدان کو تر
ہم تشنہ کام وہ قلم ڈھونڈتے ہیں
مقصود اپنے سے خالی ہیں ارض و سما
کیسے سمجھے کوئی، کیا ہم ڈھونڈتے ہیں
کس کس کو ذوقِ عشق ہے اپنے سوا
شہرِ الفت میں چشمِ نم ڈھونڈتے ہیں
ہم سا المٰی کوئی تماشائی نہیں
چاروں اطراف جامِ جم ڈھونڈتے ہیں