جاسمن
لائبریرین
ان سب مصنفین سے تو لگتا ہے جیسے گھریلو تعلقات ہوں۔میرے خیال میں 1990ء کا عشرہ سسپنس اور جاسوسی ڈائجسٹ کے عروج کا دور تھا۔ اس دور میں ان رسالوں کے توسط سے بہترین لکھاریوں کی کہانیاں اور سلسلہ وار ناول پڑھنے کو ملے۔ محی الدین نواب، علیم الحق حقی، طاہر جاوید مغل، احمد اقبال، اقلیم علیم، الیاس سیتاپوری ،محمود احمد مودی اور دیگر مصنفین کی تخلیقات آج بھی لوگوں کے دلوں پر نقش ہیں۔
اور بلاشبہ ان تخلیق کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا سہرا ادارہِ جاسوسی ڈائجسٹ کے بانی محترم معراج رسول مرحوم کو جاتا ہے، جن کا مصنفین کے ٹیلنٹ کو پرکھنا اور ان سے شاہکار تحریریں لکھوانا، کسی ادبی خدمت سے کم نہیں۔