خانہ کعبہ کے اوپر کوئی پرندہ پرواز نہیں کرتا

محمداحمد

لائبریرین
عارف کریم بھائی !

خان صاحب کا کہنا یہ ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خانہ کعبہ پر سے پرندے پرواز نہ کرنے کی بات افسانہ ہے اور حقیقت سے اس کا تعلق نہیں ہے۔

سو جہاد سے خائف میرے دوست یہ اینٹی جہاد پوسٹ ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
تمام چرند پرند ہر قسم کی مخلوق سوائے انسان و جن کے مسلمان ہی ہوتی ہے پیدائشی
ویسے انسان و جن بھی پیدائشی مسلم ہوتے ہیں۔ بعد میں بنتے ہیں کچھ اور
اس دنیا میں کھرب ہا اقسام کی انواع آباد ہیں۔ سائنسدانوں نے تو ان میں سے گنتی کی چند کوجو ظاہر ہیں رجسٹر کیا ہے۔ باقی غیررجسٹر شدہ کتنے ہیں، اسکے بارہ میں تو ہمیں کچھ معلوم ہی نہیں۔ ایسے میں ان سب کو سوائے انسانوں و جنات کے ’’مسلمان‘‘ کہہ دینا حماقت ہوگی :)

ہوا تو پہلے بھی ہوگا۔ میں نے وڈیوپہلی بنائی ہے
ماشاءاللہ۔۔۔ :)

خان صاحب کا کہنا یہ ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خانہ کعبہ پر سے پرندے پرواز نہ کرنے کی بات افسانہ ہے اور حقیقت سے اس کا تعلق نہیں ہے۔
درست۔ مجھے اعتراض اس بات پر ہے کہ یہ افسانہ بنا ہی کیوں؟ جب ہمیں معلوم ہے کہ پرندے ایک خاص اونچائی تک اڑ سکتے ہیں تو خانہ کعبہ جو کہ زیادہ اونچا بھی نہیں کے بارہ میں ایسے مضحکہ خیز تصورات کا وجود میں آنا بذات خود ایک عجیب سی بات ہے۔ اور پھر ان تصورات کے رد میں تین سیکنڈ کی ’’ویڈیو‘‘ بنا کر پیش کرنا اس سے بھی زیادہ فضول بات :)
 
اس دنیا میں کھرب ہا اقسام کی انواع آباد ہیں۔ سائنسدانوں نے تو ان میں سے گنتی کی چند کوجو ظاہر ہیں رجسٹر کیا ہے۔ باقی غیررجسٹر شدہ کتنے ہیں، اسکے بارہ میں تو ہمیں کچھ معلوم ہی نہیں۔ ایسے میں ان سب کو سوائے انسانوں و جنات کے ’’مسلمان‘‘ کہہ دینا حماقت ہوگی :)

ماشاءاللہ۔۔۔ :)

درست۔ مجھے اعتراض اس بات پر ہے کہ یہ افسانہ بنا ہی کیوں؟ جب ہمیں معلوم ہے کہ پرندے ایک خاص اونچائی تک اڑ سکتے ہیں تو خانہ کعبہ جو کہ زیادہ اونچا بھی نہیں کے بارہ میں ایسے مضحکہ خیز تصورات کا وجود میں آنا ایک عجیب بات ہے۔ اور پھر ان کے رد میں تین سیکنڈ کی ’’ویڈیو‘‘ بنا کر پیش کرنا اس سے بھی زیادہ فضول بات :)

بچے ہر ایک مسلم ہی ہے چاہے ہمیں معلوم ہو کہ نہ
اپس کی بات ہے کہ دراصل کافر بھی مسلمان ہی ہیں بس مانتے نہیں
 
ویسے اس بات کا اعتراف ہے کہ وڈیو بنانا پھر پیش کرنا بچکانہ فعل ہے
کبھی کبھار من کا بچہ مچل جاوے ہے
 
arifkarim

معطل
کرسکتی ہے
بعضوں کو پیدا بندر کرتی ہے مگر انسان بن جاوے ہیں۔ بعضے پیدا تو انسان ہوتے ہیں پراپنی حرکتوں سے بندر بن جاوے ہیں
میں یہاں جسمانی ارتقا ء کی بات کر رہا ہوں، اخلاقی نہیں۔ اخلاقی ارتقاء تو ہر انسان کا پیدائش سے بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔ :)
 
میں یہاں جسمانی ارتقا ء کی بات کر رہا ہوں، اخلاقی نہیں۔ اخلاقی ارتقاء تو ہر انسان کا پیدائش سے بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔ :)
ہر سوال کیا یہیں پوچھنا ہے؟
باقی الجھاو کہیں اور سلجھادوں گا

ویسے قدرت انسان سے بندر جسمانی طور پر بھی بناسکتی ہے ۔ بلکہ ایک دن میں اس کے لیے ارتقا کی ضرورت نہیں ہے
 
Top