خانہ کعبہ کے اوپر کوئی پرندہ پرواز نہیں کرتا

محمداحمد

لائبریرین
یہ جہادی پوسٹ ہی ہے۔ عالم اسلام میں رائج مضحکہ خیز تصورات اور عقائد کے رد میں تین سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر پیش کرکے یہ پتا نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں :)

اگر موقف ثابت ہوجاتا ہے تو تین سیکنڈ کی ویڈیو بھی بہت ہے اور اگر بات ثابت نہ ہو پائے تو تین گھنٹے کی بھی بے کار۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایچ اے خان صاحب !

یوں تو آپ محفل کو الوداع کہہ چکے ہیں لیکن آتے رہا کیجے تاکہ الوداع کہنے کی روایت برقرار رہے۔ :)

آپ کا آنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ آپ کو دیکھ کر ہمارے عارف کریم بھائی بھی چہکنے لگتے ہیں اور محفل پر محفل ہونے کا گمان ہونے لگتا ہے۔ :)

اگلے الوداع تک آپ کا خیر مقدم ہے۔ :)

مزید تحقیقی مواد بھی شاملِ محفل کیجے کہ شعلہ بردارانِ محفل کا خون گرمانے کے لئے ازحد ضروری ہے۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ محفل کا "ٹھنڈ پروگرام ماحول" محفل کو بالکل ہی سرد خانہ نہ بنا دے۔ :) :) :)
 
شکریہ بھائی
مجھے ویسے ڈر ہے کہ بعضے محفلین کا گرمی سے روزہ ہی نہ ٹوٹ جاوے کہیں:)
 
arifkarim

معطل
یوں تو آپ محفل کو الوداع کہہ چکے ہیں لیکن آتے رہا کیجے تاکہ الوداع کہنے کی روایت برقرار رہے۔ :)
ایسے ممبران کو ہم پیار سے الوداعی جہادی کہتے ہیں :)

آپ کا آنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ آپ کو دیکھ کر ہمارے عارف کریم بھائی بھی چہکنے لگتے ہیں اور محفل پر محفل ہونے کا گمان ہونے لگتا ہے۔ :)
انکے مضحکہ خیز دھاگوں کو دیکھ کر چہکنا تو پڑتا ہے :)
کبھی خانہ کعبہ کے اوپر پرندوں کی پرواز انہیں عجیب لگتی ہے تو کبھی مسجد الحرام میں کھدائی۔ :)

اگلے الوداع تک آپ کا خیر مقدم ہے۔ :)
انہیں یہیں رہنے دیں۔ کوئی تو ہو جو مجھے منفی ریٹنگز سے نوازتا رہے :)

مزید تحقیقی مواد بھی شاملِ محفل کیجے
جی جیسے خانہ کعبہ کے غلاف پر پرندوں کی ’’بیٹ‘‘ کے نمونے :p

شکریہ بھائی
مجھے ویسے ڈر ہے کہ بعضے محفلین کا گرمی سے روزہ ہی نہ ٹوٹ جاوے کہیں:)
دنیا کا ہر مقام سعودیہ جتنا گرم نہیں ہوتا۔ :p
 
کعنان

محفلین
کوئی صاحب کہہ رہے تھے کہ خانہ کعبہ کے اوپر سے کوئی پرندہ پرواز نہیں کرتا
کچھ دن پہلے ہی حرم شریف جانے کا اتفاق ہوا

یہ تو اللہ سبحان تعالی جانتے ہیں، اس پر 3 وجوہات آپ کی پیش نظر کرتے ہیں تاکہ سمجھنا آسان ہو۔

1- کسی بھی لوکل انٹرنیشل ائرلائن کو خانہ کعبہ کے اوپر سے روٹس ہی نہیں دئے ہوئے سکیورٹی کی پیش نظر یا کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے، جب روٹس ہی نہیں تو جہاز کیسے گزریں گے۔

2۔ خانہ کعبہ کے سامنے ایک مکہ ٹاور بھی بنا ہوا ہے اس کی لمبائی کی وجہ سے کوئی بھی جہاز خانہ کعبہ کے اوپر سے نہیں گزر سکتا۔

3- جدہ کا ائرپورٹ پر رن ویز کی پوزیشن اسطرح ہے کہ اس وجہ سے بھی جہاز کے اترنے اور اڑنے کا زاویہ مختلف ہے اس وجہ سے بھی۔
نیچے تصاویر کی مدد سے بھی سمجھا جا سکتا ہے۔​

2zf72w0.png

یہ ائرلائنز کا روٹس میپ ہے
448.jpg

یہ جدہ ائرپورٹ کے رن ویز ہیں اس کی سمت دیکھیں

dpxqqb.png

یہ جدہ ائرپورٹ کے رن ویز پر جہازوں کے اترنے اور اڑنے کی پوزیشن چیک کریں۔​
 
شمشاد خان

محفلین
خانہ کعبہ کے اوپر سے کوئی جہاز نہیں گزرتا کہ یہ نو فلائی زون ہے۔
البتہ حج کے دوران سعودی سیکورٹی کے ہیلی کوپٹر سارا سارا دن مکہ، منی، عرفات اور مزدلفہ کے اوپر پرواز کرتے ہوئے فضائی نگرانی کرتے رہتے ہیں۔
یہ خانہ کعبہ کی ایک تصویر ہے جس پر پانچ کبوتر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
Top-of-Khaba.jpg
 
Top