حسان خان
لائبریرین
السلام علیکم یا اہالیانِ محفل
میرا پورا نام حسان ضیاء خان غوری ہے، حسان ضیاء یا حسان خان کے نام سے زیادہ پہچانا جاتا ہوں۔ عمر بوقتِ تحریر اکیس سال ہے۔ کراچی سے تعلق ہے اور تقریبا پوری زندگی اسی شہر میں گزری ہے۔ مادری زبان اردو ہے۔ جامعۂ کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کر رہا ہوں، مگر اپنے شعبۂ تعلیم سے کچھ زیادہ دلچسپی نہیں۔ لسانیات، ثقافتی مطالعے، سماجیات اور تاریخ سے بہت دلچسپی ہے۔ غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا بچپن سے شوق رہا ہے۔ ادبی فارسی اور عثمانی ترکی سے عشق ہے۔ اردو اور مذکورہ زبانوں کے ادب کا بھی کچھ ذوق ہے۔ کھیل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کھیلتے دیکھنا پسند ہے۔ کھانوں میں پاکستانی اور چینی کھانے پسند ہیں۔ کلاسیکی مشرقی (اورینٹل) موسیقی سننا پسند ہے۔ اپنی مشرقی شناخت پر بہت ناز ہے۔ سیاسی امور یا حالتِ حاضرہ سے کچھ زیادہ دلچسپی نہیں، لیکن استعمار کے خلاف اٹھائے جانی والی ہر آواز کی حمایت کرتا ہوں۔ مشاغل میں دن بھر کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتے رہنا شامل ہے۔ ملکوں میں پاکستان اور ترکی سے محبت ہے۔ پاکستان کے شہروں میں مَیں حیدر آباد، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راول پنڈی، جہلم، اور مری دیکھ چکا ہوں۔
یہ رہا میرا مختصر سا تعارف۔ اگر کوئی ضروری چیز چھوٹ گئی ہو تو پوچھ لیں۔