تعارف خان صاحب

6137.jpg

یہ آپ ہی کی تصویر ہے؟
اور کیا تازہ و تر بھی؟
 

تلمیذ

لائبریرین
السلام علیکم یا اہالیانِ محفل :)

میرا پورا نام حسان ضیاء خان غوری ہے، حسان ضیاء یا حسان خان کے نام سے زیادہ پہچانا جاتا ہوں۔ مادری زبان اردو ہے۔ جامعۂ کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کر رہا ہوں، مگر اپنے شعبۂ تعلیم سے کچھ زیادہ دلچسپی نہیں۔ لسانیات، ثقافتی مطالعے، سماجیات اور تاریخ سے بہت دلچسپی ہے۔ غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا بچپن سے شوق رہا ہے۔ ادبی فارسی اور عثمانی ترکی سے عشق ہے۔ اردو اور مذکورہ زبانوں کے ادب کا بھی کچھ ذوق ہے۔ :)

ہمارے نوجوانوں کے ساتھ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور فطری صلاحیتوں کے بر عکس کسی دوسرے شعبے میں تعلیم حاصل کر رہےہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بیشتر خوبیاں پوشیدہ رہ جاتی ہیں اور وہ زندگی میں اپنا نام پیدا کرنے میں اکثر ناکام رہتے ہیں۔ خان صاحب،گو یہ آپ کا ذاتی معاملہ ہے تاہم میرے خیال میں اگر آپ کو اپنے ذوق اور صلاحیتوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا تو شاید زیادہ بہترہوتا۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ آسانیاں عطا فرمائے۔ اور فارسی کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں سے محبت بھی دل میں پیدا فرمائے۔ آمین!
 
Top