مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

عزیزی ظہیراحمدظہیر کا پہلا شعری مجموعہ آج شائع کر دیا گیا ہے، ملاحظہ ہو:
مفت اردو کتابیں: خاکدان ۔۔۔ ظہیر احمد
جزاک اللہ خیر۔
ظہیراحمدظہیر بھائی برقی کتاب کی تشکیل پر بہت بہت مبارکباد
آ گیا وہ شاہکار۔ جس کا تھا انتظار

میرے توسط سے بہت سے احباب جن تک آپ کی شاعری پہنچتی رہی، وقتاً فوقتاً کتاب کا پوچھتے رہے ہیں۔ :)
 
میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ظہیر بھائی نے صرف انگلی کٹانے پر شہیدوں میں شامل کر لیا ہے۔ :)
ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس "ای بک" میں ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عزیزی ظہیراحمدظہیر کا پہلا شعری مجموعہ آج شائع کر دیا گیا ہے، ملاحظہ ہو:
مفت اردو کتابیں: خاکدان ۔۔۔ ظہیر احمد
محترم اعجاز بھائی ،میں انتہائی ممنون ہوں ۔ اور اس معاملے میں آپ کے صبر و تحمل کے لئے علیٰحدہ سے آپ کا شکریہ واجب ہے کہ میری طرف سے اس قدر تاخیر اور سستی کے باوجود آپ نے انتہائی شفقت فرمائی ۔ آپ کی صحت و تندرستی کے لئے دعاگو ہوں ۔ اللہ آپ کا سایا سلامت رکھے ۔ وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین ۔
جزاک اللہ خیراً کثیراً۔
 
آخری تدوین:
محتر اعجاز بھائی ،میں انتہائی ممنون ہوں ۔ اور اس معاملے میں آپ کے صبر و تحمل کے لئے علیٰحدہ سے آپ کا شکریہ واجب ہے کہ میری طرف سے اس قدر تاخیر اور سستی کے باوجود آپ نے انتہائی شفقت فرمائی ۔ آپ کی صحت و تندرستی کے لئے دعاگو ہوں ۔ اللہ آپ کا سایا سلامت رکھے ۔ وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین ۔
جزاک اللہ خیراً کثیراً۔
استادِ محترم نے پہلا شعری مجموعہ لکھ کر جو امید باندھی ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ اس امید پر بھی پورا اتریں گے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ !

صبح صبح بہت بڑی خوشخبری مل گئی آج تو۔ :redheart:

محترم ظہیر بھائی کی کتاب کا انتظار بہت عرصے سے تھا۔ یہ یقیناً بہت بڑا کام تھا اور بڑے کام بڑے لوگ ہی سر انجام دیتے ہیں سو اس خوبصورت کتاب کی انٹرنیٹ اشاعت کا سہرا بھی استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کے سر رہا۔ اعجاز عبید صاحب اس سلسلے میں باقاعدہ مبارکباد کے حقدار ہیں۔ :flower:

ظہیر بھائی کی شاعری اور اُن کی شاعری کے محاسن ہم محفلین کے لئے نئے نہیں ہیں۔ تاہم کتاب میں پڑھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

ظہیر بھائی کتاب کی اشاعت پر بہت بہت مبارکباد قبول کیجے۔ :redheart::redheart::redheart::flower:
 

فہد اشرف

محفلین
ظہیر بھائی آپ کو اپنے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر ڈھیروں مبارکباد۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
اور شکریہ الف عین سر اس خوبصورت ای بک کی تشکیل کے لیے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی پیش لفظ پڑھا اور پھر چند غزلیں۔۔۔۔ کیا کہنے ظہیر بھائی کے۔۔۔ بے شک آپ کی موجودگی ایک سرمایہ ہے۔

خود بیتی لگتی ہے مجھے ہر اک کی داستان
لگتا ہے ان گنت مرے ہمزاد ہو گئے

کیا کیفیت ہے۔۔۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جزاک اللہ خیر۔
ظہیراحمدظہیر بھائی برقی کتاب کی تشکیل پر بہت بہت مبارکباد
آ گیا وہ شاہکار۔ جس کا تھا انتظار
بہت بہت شکریہ تابش بھائی ۔ واقعی خوشی ہورہی ہے کہ ایک کام جو پانچ سال پہلے شروع کیا تھا بالآخر تکمیل کو پہنچا ۔ الحمد للہ ۔
شاہکار تو کیا ہے بس شکستہ سے الفاظ ہیں کہ جنہیں عمر بھر کی ریاضت کہیئے ۔آپ ہمیشہ عزت افزائی کرتے ہیں ۔ اللہ آپ کو اس کا اجرِ خیر عطا فرمائے ۔
میرے توسط سے بہت سے احباب جن تک آپ کی شاعری پہنچتی رہی، وقتاً فوقتاً کتاب کا پوچھتے رہے ہیں۔ :)
تابش بھائی آپ نے تو گویا کتاب آنے سے پہلے ہی پبلسٹی کا شعبہ بھی قائم کردیا تھا ۔ :):):)
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ، دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے اور اپنی نعمتوں کو آپ پر بے زوال رکھے ۔ آپ کی محبتوں کا بہت مقروض ہوں ۔ الحمدللہ کہ اس مالک نے ایسے خیرخواہ اور مخلص دوست عطا کئے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ظہیر بھائی نے صرف انگلی کٹانے پر شہیدوں میں شامل کر لیا ہے۔ :)
ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس "ای بک" میں ہے
احمد بھائی کا اور آپ کا ذکر تو لازمی تھا ۔ آپ حضرات کی محبتوں کا قرض تو قطعی ادا نہیں ہوسکتا لیکن مجھے خوشی ہے کہ آپ حضرات کے تعاون کی بدولت یہ مرحلہ، کہ کب سے سر پر سوار تھا ، اب تمام ہوا ۔ اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے ، کامیابیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔
 

فہد اشرف

محفلین
میں اس کتاب کی ایک پرنٹ نکلوانا چاہتا ہوں۔ کوئی اسے پی ڈی ایف میں اس طرح کر دے کہ غزلیں صفحے کے بیچ میں ہوں اور اور غزل ختم ہونے کے بعد دوسری غزل نئے صفحے سے شروع ہو۔ اور فونٹ بھی کوئی اچھا سا ہو۔
 
میں اس کتاب کی ایک پرنٹ نکلوانا چاہتا ہوں۔ کوئی اسے پی ڈی ایف میں اس طرح کر دے کہ غزلیں صفحے کے بیچ میں ہوں اور اور غزل ختم ہونے کے بعد دوسری غزل نئے صفحے سے شروع ہو۔ اور فونٹ بھی کوئی اچھا سا ہو۔
ورڈ فائل بھی میسر ہے۔ اسے ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ ورڈ میں ہی مطلوبہ سیٹنگ ہو جائے گی۔ اور پی ڈی ایف بھی بن جائے گی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ظہیر بھائی نے صرف انگلی کٹانے پر شہیدوں میں شامل کر لیا ہے۔

آپ سے زیادہ خوش نصیب ہم رہے کہ ہم نے تو یوں سمجھیے کہ ناخن ہی ترشوایا تھا اور وہ بھی اپنے وقت پر۔ :)

خوش نصیبی پر ہم مصنف کا تو شکریہ کرنے سے رہے۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
استادِ محترم نے پہلا شعری مجموعہ لکھ کر جو امید باندھی ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ اس امید پر بھی پورا اتریں گے۔ :)
اگلا مجموعہ کب آئے گا اور آتا بھی ہے یا نہیں یہ تو اللہ جانتا ہے لیکن یہ طے ہے کہ یہ شاعری پیچھا چھوڑنے والی نہیں ہے ۔ :)
کچھ نہ کچھ لکھتا ہی رہتا ہوں ۔ اور آپ سے وعدہ بھی کیا ہوا ہے کہ جیسے ہی کوئی نظم یا غزل مکمل ہوئی یہیں اردو محفل پر ہی پوسٹ کروں گا ۔ اور کہاں جانا ہے ۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
Top