آج صبح جب کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھنا شروع کی تو فارمیٹنگ کی وجہ سے پڑھنے میں مزا نہیں آرہا تھا۔ سو میں نے سوچا کہ کیوں نہ ورڈ فائل کی فارمیٹنگ روایتی طرز پر (یعنی غزل کے ہر مصرعے کو ورق کے وسط اور ایک جتنے طول میں لکھنا) کر کے پی ڈی ایف بنا دوں ۔۔۔ بہت معذرت کہ یہ کام شاعر اور ناشر دونوں کی اجازت کے بغیر کیا۔ جس معیار کا یہ کلام ہے، اس کا حق تو یہ ہے کہ اس کی نہایت نفیس قسم کی طباعت ہو ۔۔۔ خیر، میرے خیال میں شاید اس طرح روایتی طرز پر کمپوز ہوئے نسخے سے قاری کلام سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔ پی ڈی ایف کا ربط ذیل میں دے رہا ہوں۔ اگر میرا یہ عمل دست درازی کے مترادف ہو تو ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔ اگر یہ ربط ہٹانا مطلوب ہو تو مجھے بتا دیا جائے، میں بخوشی ہٹا دوں گا۔ بہرحال، قبلہ
ظہیراحمدظہیر بھائی سے درخواست ہے کہ میری اس کاوش کو میری طرف سے ادنیٰ سا تحفہ سمجھیں۔
دعاگو،
راحلؔ۔