مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ !

صبح صبح بہت بڑی خوشخبری مل گئی آج تو۔ :redheart:

محترم ظہیر بھائی کی کتاب کا انتظار بہت عرصے سے تھا۔ یہ یقیناً بہت بڑا کام تھا اور بڑے کام بڑے لوگ ہی سر انجام دیتے ہیں سو اس خوبصورت کتاب کی انٹرنیٹ اشاعت کا سہرا بھی استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کے سر رہا۔ اعجاز عبید صاحب اس سلسلے میں باقاعدہ مبارکباد کے حقدار ہیں۔ :flower:

ظہیر بھائی کی شاعری اور اُن کی شاعری کے محاسن ہم محفلین کے لئے نئے نہیں ہیں۔ تاہم کتاب میں پڑھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

ظہیر بھائی کتاب کی اشاعت پر بہت بہت مبارکباد قبول کیجے۔ :redheart::redheart::redheart::flower:
بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ، ہر قدم کامیابیاں عطا فرمائے ۔ آپ کی محبت کا مقروض ہوں ۔ اگر آپ اور دیگر دوست حوصلہ افزائی نہ فرماتے اور مسلسل محبتانہ یاد دہانیاں نہ کرواتے رہتے تو مجھ پر ازلی سستی اور کاہلی غالب ہی رہتی ۔ اللہ کریم خوش رکھے!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کو اپنے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر ڈھیروں مبارکباد۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
اور شکریہ الف عین سر اس خوبصورت ای بک کی تشکیل کے لیے۔
بہت بہت شکریہ فہد! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے!
فہد کا شکریہ اس لئے بھی واجب ہے کہ نہ صرف انہوں نے سرورق بنانے کا مشورہ دیا بلکہ سرورق کی مختلف صورتوں میں سے ایک کو منتخب کرنے میں اپنی رائے بھی دی ۔ ویسے سرورق کا حتمی انتخاب استادِ گرامی الف عین صاحب نے تکنیکی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں اپنے پاس رکھنے کے لیے ایک نسخہ پرنٹ کروانا چاہ رہا ہوں بس۔

جی ۔ مجھے اندازہ تھا اس بات کا۔ :in-love:

لیکن عوامی سطح پر سوال کا مقصد یہ تھا کہ اس بات کی وضاحت ہو جائے۔

جب کتاب انٹرنیٹ پر اس طرز پر شائع کی جائے تو اس کے ذاتی استعمال پر تو یقیناً کوئی قدغن نہیں ہوتی ۔ لیکن اس بات پر ضرور پابندی ہونی چاہیے کہ کوئی طباعتی ادارہ اسے باقاعدہ چھاپ کر اس سے مالی منفعت نہ حاصل کرے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ سے زیادہ خوش نصیب ہم رہے کہ ہم نے تو یوں سمجھیے کہ ناخن ہی ترشوایا تھا اور وہ بھی اپنے وقت پر۔ :)

خوش نصیبی پر ہم مصنف کا تو شکریہ کرنے سے رہے۔ :)
احمد بھائی ، پہلے قدم کو کم حیثیت نہ جانئے ۔پہلے قدم کے بغیر سفر ہی شروع نہیں ہوتا منزل تک رسائی تو دور کی بات ہے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا اس کتاب کو پرنٹ کرنے کی اجازت ہے؟
کیوں نہیں ، احمد بھائی ۔ بالکل ہے ۔
ویسے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی اس کو پرنٹ کروانا چاہے گا ۔ اِلا یہ کہ فہد کی طرح کسی کو صرف کتابی صورت میں پڑھنا ہی پسند ہو۔
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی۔
اپنے پہلے شعری مجموعے کی برقی اشاعت پر میری طرف سے بہت بہت مبارکباد قبول کیجیے۔
اللہ تعالٰی آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائیں اور آپ اس ادبی میدان میں مزید کامیابیاں سمیٹیں۔ آمین
 
فہد اشرف

محفلین
فہد مجھے ذاتی مراسلے میں اپنا ای میل بھیج دیں۔ میں آپ کو پی ڈی ایف بھیج دیتا ہوں۔
بھیج دیا :)
مدعی سست گواہ چست۔۔۔ میں پی ڈی ایف بنا کر بیٹھا ہوں۔ آپ کا ایڈریس نہیں ملا ابھی تک۔۔۔ :)
دیری کے لیے معذرت نین بھیا۔ آپ نے اپنے بارے میں جو باتیں اڑا رکھی ہیں اس سے ہمیں لگا کہ شاید سال چھ مہینے میں یہ کام نپٹا کے آپ خود ہی ہم سے رابطہ کر لیں گے لیکن آپ نے تو پھرتی کی انتہا کر دی:p محمداحمد بھائی تعزیرات کوچہ میں پھرتی کی سزا کیا ہے؟ :p
بہر حال بہت شکریہ آپ کا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی۔
اپنے پہلے شعری مجموعے کی برقی اشاعت پر میری طرف سے بہت بہت مبارکباد قبول کیجیے۔
اللہ تعالٰی آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائیں اور آپ اس ادبی میدان میں مزید کامیابیاں سمیٹیں۔ آمین
بہت بہت شکریہ ساگر بھائی! اس وقت شکریے کے اصل مستحق تو اعجاز بھائی ہیں ۔ میں تو پہلے ہی آپ لوگوں سے کلام پر داد بٹور چکا ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھیج دیا :)

دیری کے لیے معذرت نین بھیا۔ آپ نے اپنے بارے میں جو باتیں اڑا رکھی ہیں اس سے ہمیں لگا کہ شاید سال چھ مہینے میں یہ کام نپٹا کے آپ خود ہی ہم سے رابطہ کر لیں گے لیکن آپ نے تو پھرتی کی انتہا کر دی:p محمداحمد بھائی تعزیرات کوچہ میں پھرتی کی سزا کیا ہے؟ :p
بہر حال بہت شکریہ آپ کا۔
سب ہمارے بارے میں افواہیں ہیں۔ اپنا برقی پتا چیک کرو۔۔۔ ڈبے میں ڈاک دھری ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی کی بک عنایت کرنے پر بہت شکریہ۔۔۔۔ اب آرام سے بندہ پڑھ بھی سکتا ہے۔۔۔ :)
صرف پڑھئے گا ۔
اگر لکھنے کا خیال بھی ذہن میں لائے تو میں لیپ ٹاپ کی شان میں پھر کچھ کہہ دوں گا اور دکھی شاعر کی آواز بہت دور تک جاتی ہے ۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صرف پڑھئے گا ۔
اگر لکھنے کا خیال بھی ذہن میں لائے تو میں لیپ ٹاپ کی شان میں پھر کچھ کہہ دوں گا اور دکھی شاعر کی آواز بہت دور تک جاتی ہے ۔ :D
ابھی تو آپ کی غزل سے دو اشعار چرا کر اپنی فیس بک کی ڈی پی پر چپکا ڈالے ہیں۔۔۔ باقی وہ دکھی اور سکھی والی کہانی تو آپ کی ہماری چلتی رہے گی۔ اس سے آپ کی خلاصی تو ہمارے جیتے جی ممکن نہ ہے۔ کیوں کہ دکھی شاعروں کی آہ و زاری سے محبوب رام نہیں ہوتا۔۔۔ میں نے کیا ہونا ہے۔ :devil:
 
تو ٹھیک ہے پھر میں آہ وزاری کے بجائے پلان بی پر کام شروع کرتا ہوں ۔ یعنی وہی ہجوِ طویل در بحرِ ثقیل۔۔۔۔۔۔۔ ( آپ کا والا شتونگڑہ)
 
سیما علی

لائبریرین
واہ واہ
اُستادِ محترم
جزاک اللّہ خیرا کثیرا
ظہیر بھائی
بہت بہت مبارک ،اللّہ سلامت رکھے شادو آباد رہیے ۔ڈھیروں دعائیں۔۔
 
Top