غازی عثمان
محفلین
ایک پرانی خبر کے مطابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کی مزید قیادت سے معذرت کر لی ہے، تفصیل کے مطابق ان کی زمہ داری کی مدت مارچ دوہزار نو میں ختم ہورہی ہے اس سے پہلے وہ چار بار منتخب ہوچکے ہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ شوری سے درخواست کریں گے کہ اس بار قیادت کے لئے ارکان کو ان کا نام پیش نہ کیا جائے۔
ویسے تو جماعت اسلامی کہ ارکان جس رکن کو چاہیں کسی بھی ذمہ داری کے لئے منتخب کرسکتے ہیں لیکن ارکان کی آسانی کے لئے شوری تین نام پیش کردیتی ہے ضروری نہیں ہے کہ امیر انہی تینوں میں سے منتخب ہو لیکن اس سے ارکان کو فیصلہ لینے میں آسانی ہوتی ہے،
قاضی حسین جماعت اسلامی کے تیسرے امیر ہیں اور ان سے پہلے کہ دونوں امیر بھی اپنی زندگی میں ہی امارت سے علیحدہ ہوگئے تھے، مولانا مودودی اپنی زندگی میں ہی بیماری اور علمی کام کے لئے فراغت حاصل کر نے کے لئے قیادت سے علیحدہ ہوئے ان کے بعد میاں طفیل محمد ضعف، بصری کمزوری اور صحت کی وجہ سے اپنی زندگی میں ہی قیادت سے علیحدہ ہوگئے تھے، میاں طفیل آج بھی حیات ہیں،
جماعت میں ایک امیر کے بعد کبھی اس کا رشتہ دار امیر نہیں بنا، اس بار بھی جو تین نام آنے کا غالب امکان ہے وہ سید منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے ہیں۔
میرے خیال میں سید منور حسن کے امیر بننے کے امکانات زیادہ ہیں، ( لیاقت بلوچ تو مجھے ایویں سے لگتے ہیں )، سراج الحق بھی کافی اینرجیٹک آدمی ہیں ان کے امیر بننے کے بھی کافی امکانات ہیں۔