خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی۔۔۔۔اس شعر کے شاعر کا نام؟

مومن مخلص

محفلین
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے اس شعر کے شاعر کا نام کیا ہے؟ کوئی کہتا ہے کہ علامہ اقبال ہے کوئی کہتا ہے کہ حالی ہے۔

ثبوت کے ساتھ بتائیں گے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
شعر کا تو پتا نہیں البتہ قرآن پاک کی آیت ضرور ہے:
اِنَّ اللّٰہَ لایُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوا مَا بِأنفُسِہِمْ وإذَا أرَادَ اللّٰہُ بَقَوْمٍ سوئًا فَلاَ مردَّ لَہٗ ومَالَہُمْ مِنْ دُوْنہٖ مِن وَال (رعد:۱۱)
ترجمہ: بیشک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا؛ جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہ بدل ڈالے اور جب اللہ کسی قوم کو برے دن دکھانے کا ارادہ فرماتا ہے تو پھر اُسے کوئی ٹال نہیں سکتا اور اللہ کے سوا ایسوں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوسکتا:
 
نور وجدان

لائبریرین
علامہ اقبال کے کس مجموعے میں یہ شعر ہے؟ انٹرنیٹ پر بہت سے اشعار غلط شعرا کے نام سے منسوب ہوتے چلے جارہے ہیں۔شاید اُن میں سے یہ ایک ہے۔
جہاں تک میں نے پڑھ رکھا میرا خیال ہے جوابِ شکوہ میں ہے ..۔ باقی دوسرے احباب بتائیں گے
 
مومن مخلص

محفلین
http://www.nawaiwaqt.com.pk/mazamine/18-Aug-2013/اشعار-کے-بارے-میں-بعض-غلط-فہمیاں
یہ شعر قرآن حکیم کی آیت کا ترجمہ ہے اور یہ منظوم تخلیقی ترجمہ مولانا ظفر علی خان نے کیا ہے۔ یہ شعر 1937ءمیں شائع ہونے والی مولانا ظفر علی خان کی کتاب ”بہارستان“ میں شامل ہے۔

بہت بہت شکریہ جناب
 
یہ مولانا ظفر علی خان کا شعر ہے۔ دوسری اہم بات یہ کہ درج بالا آیت کا مفہوم کا اس شعر سے کوئی تعلق نہیں۔ اس پر میرا مضمون آپ دیکھ سکتے ہیں: ماہنا مہ پیام رحمانیہ حیدر آباد بھارت۔ آپ اس کو پی ڈی ایف پر پڑھ سکتے ہیں
 
کاشف اختر

ماہنامہ کجا است ؟ ربط شامل کریں ؟؟
 
rahmat khan

محفلین
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے اس شعر کے شاعر کا نام کیا ہے؟ کوئی کہتا ہے کہ علامہ اقبال ہے کوئی کہتا ہے کہ حالی ہے۔

ثبوت کے ساتھ بتائیں گے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
یہ شعر اخبار زمیندار کے ماتھے پر لکھا جاتا تھا۔ ظاہر ہے مولانا ظفر علی کا ہو سکتا ہے۔ 1924 کی آرکائیو میں دیکھا جا سکتا ہے
Zamindar Newspaper
 
atta

محفلین
مولانا ظفر علی خان کا شعر ہے..بہت سے لوگ اسے اقبال سے منسوب کرتے نظر آتے ہیں.
 
Top