shahzadafzal
محفلین
" خدا کے لیے " پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے
علامہ عبدالرشید غازی
اسلام آباد ۔ لال مسجد - جامعہ حفصہ کے نائب مہتمم علامہ عبدالرشید غازی نے کہاہے کہ ایک نجی ٹیلی ویژن پر عنقریب ریلیز کی جانے والی فلم ۔"خدا کے لیے" پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے ورنہ حالات کی تمام ترذمے داری حکومت پر ہوگی۔
جامعہ حفصہ کے نائب مہتمم علامہ عبدالرشید غازی نے کہا کہ ہمیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ایک نجی ٹیلی ویژن پر " خدا کے لیے " نامی ایسی فلم ریلیز کی جارہی ہے جس میں شعائر اسلام ،اسلامی عبادات اور اسلامی تہذب وثقافت کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس فلم کوریلیز ہونے سے روکا جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے اور اگر اسے دکھانا ہی ہو تو اس فلم کوریلیز ہونے سے قبل ایک ایسے بورڈ کو دکھایا جائے جس میں اسلامی سوچ رکھنے والے دانشور اور متعلقہ لوگ شامل ہوں تاکہ وہ اس فلم کے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔
انہوں کہا کہ ہمسایہ ملک کے تعاون سے بننے والی یہ فلم پاکستان کے عوام اور معاشرے کو تقسیم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے اسی لئے اس فلم کو کسی بھی سنسر بورڈ میں پیش کیے بغیر پاکستان میں دکھائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسی صورت میں اگر فلم ریلیز کر دی گئی تو پھرحالات کی تمام تر ذمے داری حکومت پر ہو گئی۔
ہم کسی بھی صورت ملک میں اسلامی شعائر اور عبادات کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ملک میں ایسی روشن خیالی چلنے دیں گے
.
(یہ خبر انکے فوت ہونے سے پہلے کی ہے(۔