خدا ہم سے روٹھا ہوا ہے !!!

ابن رضا

لائبریرین

اے ارضِ وطن کے مکینو
اخوت کا دم بھرنے والو
یہ سیلِ رواں دیکھتے ہو؟
یہ آہ و فغاں دیکھتے ہو؟
یہ چشمِ فلک جو مسلسل
زمیں پر ستم ڈھا رہی ہے
ہر آفت مسلط ہوئی ہے
بپا اک قیامت ہوئی ہے
ہے ناں بات یہ سوچنے کی؟
کہ ایسا ہی کیوں ہو رہا ہے؟
خدا ہم سے روٹھا ہوا ہے !!!
ستمبر ستم گر بنا ہے!!!
ستمبر ستم ڈھا رہا ہے!!!

 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
اللہ اکبر ۔۔۔۔! خوب جذبات کی ترجمانی کی ہے آپ نے۔

اللہ ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔ آمین

آمین ۔ جزاک اللہ خیرا


تشکر! جزاک اللہ خیرا

ہے ناں بات یہ سوچنے کی - واہ کیا انداز تخاطب ہے اے دوست ! سبحان اللہ -
نوازش۔ جزاک اللہ خیرا
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب
ستم گر ستم ڈھا رہا ہے
والا مصرع اگر ایک جگہ یا دونوں جگہ
ستمبر ستم گر بنا ہے
کہا جائے تو؟
 
Top