حرم میں میر جنتا بُت پرستی پر ہے تو مائل خدا ہی ہو تو اتنا بت کدے میں برہمن نکلے (میر)
شمشاد لائبریرین اگست 31، 2007 #21 حرم میں میر جنتا بُت پرستی پر ہے تو مائل خدا ہی ہو تو اتنا بت کدے میں برہمن نکلے (میر)
شمشاد لائبریرین اگست 31، 2007 #23 میر صاحب سے خدا جانے ہوئی کیا تقصیر جس سے اس ظلمِ نمایاں کے سزاوار ہوئے (میر)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 1، 2007 #24 خدا كے عاشق تو هیں ہزاروں ، بنوں میں پھرتے هیں مارے مارے میں اس كا بنده بنوں گا جس كو خدا كے بندوں سے پیار هوگا (اقبال)
خدا كے عاشق تو هیں ہزاروں ، بنوں میں پھرتے هیں مارے مارے میں اس كا بنده بنوں گا جس كو خدا كے بندوں سے پیار هوگا (اقبال)
زینب محفلین ستمبر 1، 2007 #25 مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئ کہ خدا کے عاشق صرف بنوں میں ہی کیوں مارے مارے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔
محمد وارث لائبریرین ستمبر 2، 2007 #27 زینب نے کہا: مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئ کہ خدا کے عاشق صرف بنوں میں ہی کیوں مارے مارے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس کا ایک جواب تو یہ ملا ہے مجھے، علامہ کی ہی کتاب سے۔ حسن بے پروا کو اپنی بے نقابی کے لیے ہوں اگر شہروں سے بن پیارے تو شہر اچھے کہ بن ویسے اس کا بہتر جواب علامہ خود ہی دے سکتے ہیں، ذرا پوچھ لیجیئے ان سے، آپکی جائے رہائش سے تو نزدیک ہی ہونگے۔ ۔
زینب نے کہا: مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئ کہ خدا کے عاشق صرف بنوں میں ہی کیوں مارے مارے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس کا ایک جواب تو یہ ملا ہے مجھے، علامہ کی ہی کتاب سے۔ حسن بے پروا کو اپنی بے نقابی کے لیے ہوں اگر شہروں سے بن پیارے تو شہر اچھے کہ بن ویسے اس کا بہتر جواب علامہ خود ہی دے سکتے ہیں، ذرا پوچھ لیجیئے ان سے، آپکی جائے رہائش سے تو نزدیک ہی ہونگے۔ ۔
شمشاد لائبریرین ستمبر 2، 2007 #28 خدا شناس ہوا خود سے آشنا ہوکر یہی گنہ مری تجدید کا بہانا تھا (سرور)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 3، 2007 #29 آتا ہے داغِ حسرتِ دل کا شمار یاد مُجھ سے مرے گُنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ (غالب)
فاتح لائبریرین ستمبر 3، 2007 #30 خدا تو ہے، خدائی دوسروں کی خداوندا! یہ ہم کیا دیکھتے ہیں(گوہر ہوشیار پوری)
شمشاد لائبریرین ستمبر 3، 2007 #31 مظہرِ فیضِ خدا جان و دلِ ختمِ رسل قبلۂ آلِ نبی، کعبۂ ایجادِ یقیں (چچا)
ع عیشل محفلین ستمبر 4، 2007 #32 ہے بد دعا سے بھی بد تر دعائے عمر ِ حیات اس ایک شخص کو جسے جینے کی آس نہ ہو نصیر کھیل نہیں ہے شعور ذات و صفات خدا شناس کہاں وہ جو خود شناس نہ ہو
ہے بد دعا سے بھی بد تر دعائے عمر ِ حیات اس ایک شخص کو جسے جینے کی آس نہ ہو نصیر کھیل نہیں ہے شعور ذات و صفات خدا شناس کہاں وہ جو خود شناس نہ ہو
ماوراء محفلین ستمبر 4، 2007 #33 فاتح نے کہا: خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے خدا ایسے احساس کا نام ہے رہے سامنے اور دکھائی نہ دے(بشیر بدر) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ۔ بہت خوب۔
فاتح نے کہا: خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے خدا ایسے احساس کا نام ہے رہے سامنے اور دکھائی نہ دے(بشیر بدر) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ۔ بہت خوب۔
ظ ظفری لائبریرین ستمبر 4، 2007 #34 کچھ لوگ محبت کا صلہ مانگ رہے ہیں نادان ہیں بندے سے خدا مانگ رہے ہیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2007 #35 جو میری وفاؤں سے پریشاں ہیں، خدایا! کیوں میرے غم و درد کا درماں نہیں کرتے؟ (سرور)
ماوراء محفلین ستمبر 4، 2007 #36 ظفر اس کو آدمی نہ جانئے گا گو ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکا جسے عیش میں یادِ خدا نہ رہی جسے طیش میں خوفِ خدا نہ رہا
ظفر اس کو آدمی نہ جانئے گا گو ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکا جسے عیش میں یادِ خدا نہ رہی جسے طیش میں خوفِ خدا نہ رہا
ع عیشل محفلین ستمبر 6، 2007 #38 کب سے اپنی تلاش میں گم ہوں اے خدا مجھ کو مجھ پر افشا کر کون بانٹے گا دکھ تیرے محسن دوستوں سے بھی چھُپ کے رویا کر
کب سے اپنی تلاش میں گم ہوں اے خدا مجھ کو مجھ پر افشا کر کون بانٹے گا دکھ تیرے محسن دوستوں سے بھی چھُپ کے رویا کر
محمد وارث لائبریرین ستمبر 6، 2007 #40 خدا یاد آگیا مجھ کو بتوں کی بے نیازی سے ملا بامِ حقیقت زینۂ عشقِ مجازی سے (آتش)