خدا

محمد وارث

لائبریرین
یہاں پر برائے مہربانی وہ اشعار تحریر فرمائیں جن میں لفظ "خدا" آتا ہے۔

ابتدا، غالب کے ایک مشہور شعر سے


زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالب
ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے
 

فاتح

لائبریرین
نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا​
(غالب)
 

محمد وارث

لائبریرین
جو مری ریاضتِ نیم شب کو سلیم صبح نہ مل سکی
تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے

(سلیم کوثر)
 

سارا

محفلین
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سراپا آرزو ہونے نے بندہ کر دیا ہم کو
وگرنہ ہم خدا تھے گر دلِ بے مدعا ہوتے
(میر)
 

اجمل

محفلین
میری کشتی خدا کے آسرے پہ چھوڑ کے ہٹ جا
میری کشتی اگر اے ناخدا تکلیف دیتی ہے
------------------------------------------------------------------
تن بہ تقدیر ہے آج ان کے عمل کا انداز
تھی نہاں جن کے ارادوں میں خدا کی تقدیر
----------------------------------------------------------------
عجب نہیں کہ خدا تک تیری رسائی ہو
تری نگاہ سے پوشیدہ ہے آدمی کا مقام
تری نماز میں باقی جلال ہے نہ جمال
تری اذان میں نہیں ہے مری سحر کا پیغام
 

زینب

محفلین
میں ایسے شخص کی معصومیت پے کیا لکھوں

اپنی خطاؤں میں بھی مجھے جو بھلا ہی لگے

خواب دینے پے جو قادر تھا میری نظروں میں

عذاب دیتے ہوے بھی مجھے خدا ہی لگے
 

فاتح

لائبریرین
خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے
کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے

خدا ایسے احساس کا نام ہے
رہے سامنے اور دکھائی نہ دے​
(بشیر بدر)
 
Top