لگے ہوئے ہو مجھے بھلانے کی کوششوں میں مِری دعا ہے، خدا تجھ کو کامیاب کرے
زیرک محفلین دسمبر 2، 2018 #221 لگے ہوئے ہو مجھے بھلانے کی کوششوں میں مِری دعا ہے، خدا تجھ کو کامیاب کرے
زیرک محفلین دسمبر 2، 2018 #223 نظر چرا کے کہا، ''بس یہی مقدر تھا'' بچھڑنے والے نے قصہ خدا پہ ڈال دیا
زیرک محفلین دسمبر 2، 2018 #224 تیرا اندازِ تخاطب، ترا لہجہ، ترے لفظ وہ جسے خوفِ خدا ہوتا ہے، یوں بولتا ہے؟
محمد تابش صدیقی منتظم دسمبر 2، 2018 #225 خدا کی نعمتوں سے نعمتیں کچھ اور کر پیدا خدا نے آنکھ دی تو کر محبت کی نظر پیدا نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم دسمبر 2، 2018 #226 ہمارے چار تنکوں کے نشیمن کا خدا حافظ کہ اب صحنِ چمن تک شعلۂ برقِ تپاں پہنچا نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم دسمبر 2، 2018 #227 جو خود کٹ گیا رہبرِ کارواں سے خدا ہی محافظ ہے اس کارواں کا نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم دسمبر 2، 2018 #228 خدا کا خوف، غمِ زندگی کہ ذکرِ فنا بتا وہ چیز کہ دل کو ترے گداز کرے نظرؔ لکھنوی
زیرک محفلین دسمبر 2، 2018 #233 کون جانے یہ ترِا شاعرِ آشفتہ مزاج کتنے مغرور خداؤں کا رقیب آج بھی ہے ساحر لدھیانوی
زیرک محفلین دسمبر 2، 2018 #234 وہ خدا ہے، کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہو گا مسجدوں میں اسے ڈھونڈو نہ کلیساؤں میں قتیل شفائی
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #236 شیخ جاگیر سمجھتا ہے خدائی کو بھی ہم خدا کو بھی کسی کا نہ سمجھنے والے
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #237 نہ مانگیے جو خدا سے تو مانگیے کس سے جو دے رہا ہے اسی سے سوال ہوتا ہے مادھو رام جوہر
جاسمن لائبریرین جنوری 10، 2020 #238 عجب مذاق ہے ہم نے خدا کے دھوکے میں تمام عمر کسی وسوسے سے باتیں کیں (عدنان محسن)
ط طاہر شیخ محفلین جنوری 14، 2020 #239 رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکا ہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد اکبر الہ آبادی