خدا جانے رہِ الفت میں یوں ہوتا تو کیا ہوتا! کہ آنکھیں بند ہوتیں اور تیرا سامنا ہوتا (سرور)
شمشاد لائبریرین اپریل 25، 2008 #181 خدا جانے رہِ الفت میں یوں ہوتا تو کیا ہوتا! کہ آنکھیں بند ہوتیں اور تیرا سامنا ہوتا (سرور)
نوید صادق محفلین جون 1، 2008 #182 کہاں ہے شیشہء مے محتسب خدا سے ڈر مری بغل میں جھلکتا ہے آبلہ دل کا شاعر: مراد علی حیرت
ر راجہ صاحب محفلین جون 5، 2008 #183 میر صاحب سے خدا جانے ہوئی کیا تقصیر جس سے اس ظلمِ نمایاں کے سزاوار ہوئے (میر)
شمشاد لائبریرین جون 5، 2008 #184 ہم موحد ہیں بتوں کے پوجنے والے نہیں پر خدا لگتی کہیں تو وہ صنم اپنی جگہ (فراز)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 24، 2008 #185 خدا کے خوف سے جو دل لرزتے رہتے ہیں انہیںکبھی بھی زمانے سے ڈر نہیںآیا امجد اسلام امجد
نوید صادق محفلین فروری 5، 2009 #187 میں کیا ہوں اور کیا ہے خدا چھوڑئے یہ بات تخلیق کائنات کا مقصد ضرور ہے شاعر: روحی کنجاہی
ر راجہ صاحب محفلین مارچ 19، 2009 #188 پھر وہی سیلِ بلا، وہی دامِ امواج ناخداوں میں سفینے کی جگہ بٹ نہ سکی ساحر لدھیانوی
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2010 #189 نہ کر کشی پہ بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیں خدا کے ہوتے ہوئے، ناخدا کے ہوتے ہوئے (فراز)
ر راجہ صاحب محفلین اگست 5، 2010 #190 محبت ہے خدا جیسی ‘ خدائی اس میں شامل ہے ستارہ مت کہو اِس کو ‘ محبت ماہِ کامل ہے (فاخرہ بتول)
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #191 حريف اپنا سمجھ رہے ہيں مجھے خدايان خانقاہي انھيں يہ ڈر ہے کہ ميرے نالوں سے شق نہ ہو سنگ آستانہ (علامہ)
حريف اپنا سمجھ رہے ہيں مجھے خدايان خانقاہي انھيں يہ ڈر ہے کہ ميرے نالوں سے شق نہ ہو سنگ آستانہ (علامہ)
ا ایمان علی محفلین جولائی 27، 2011 #193 یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے قتیل شفائی
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2011 #194 ہم نہیں وہ جو کریں خون کا دعویٰ تجھ سے بلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مکر جائیں گے (ابراہیم ذوق)
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #198 شمشاد نے کہا: نہ کر کشی پہ بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیں خدا کے ہوتے ہوئے، ناخدا کے ہوتے ہوئے (فراز) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ احسان ناخُدا کا اُٹھائے بلا میری کشتی خُدا پہ چھوڑ دی لنگر کو توڑ کے۔۔۔!
شمشاد نے کہا: نہ کر کشی پہ بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیں خدا کے ہوتے ہوئے، ناخدا کے ہوتے ہوئے (فراز) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ احسان ناخُدا کا اُٹھائے بلا میری کشتی خُدا پہ چھوڑ دی لنگر کو توڑ کے۔۔۔!
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #199 خُدا محفوظ رکھنا چاہتا ہے جب کوئی شمع تو پھر ظالم ہواؤں کو خبر ہونے نہیں دیتا۔۔۔!
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #200 اک روز خُدا کو منہ دکھانا ہے ضرور بندے! کبھی جو بن پڑے تو نیکی کرنا۔۔۔! جوش