مبارکباد خدیجہ نور خرم بھٹی

خرم

محفلین
اللہ تبارک وتعالٰی نے گزشتہ جمعتہ المبارک کو ہمیں‌ایک بار پھر اپنی رحمتِ بے کراں سے نوازا ہے اور ہمیں ایک پھول سی بِٹیا عطا کی ہے۔ خدیجہ نور کا بوقتِ پیدائش وزن 6 پاؤنڈ 3۔12 اونس تھا اور لمبائی 20 انچ ہے۔ الحمد للہ ماں بیٹی دونوں بخیر ہیں اور کل شام کو ہسپتال سے گھر آگئی ہیں۔
:)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد ہو جناب۔ اللہ پاک نومولودہ کو والدین کی آنکھوں کا نور اور ان کے لئے باعث برکت بنائیں اور عمر دراز ہو
 
نبیل

تکنیکی معاون
خرم، آپ کو میری جانب سے بھی بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کی بیٹی کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اسے اسکے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت مبارک خرم۔ اللہ خدیجہ کے نصیب اچھے کرے اور دونوں جہانوں کی دولتوں سے نوازے۔
کیسا پیارا نام دیا ہے، ام المومنین کا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو خرم بھائی، تو یہی وجہ تھی کہ آپ محفل سے غیر حاضر تھے۔

اللہ سے دعا ہے کہ بٹیا رانی والدین کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
خرم بھائی کی طرف سے

Khadeejah.jpg
 
تیشہ

محفلین
اللہ تبارک وتعالٰی نے گزشتہ جمعتہ المبارک کو ہمیں‌ایک بار پھر اپنی رحمتِ بے کراں سے نوازا ہے اور ہمیں ایک پھول سی بِٹیا عطا کی ہے۔ خدیجہ نور کا بوقتِ پیدائش وزن 6 پاؤنڈ 3۔12 اونس تھا اور لمبائی 20 انچ ہے۔ الحمد للہ ماں بیٹی دونوں بخیر ہیں اور کل شام کو ہسپتال سے گھر آگئی ہیں۔
:)

بہت بہت مبارکباد ہو جناب۔ اللہ پاک نومولودہ کو والدین کی آنکھوں کا نور اور ان کے لئے باعث برکت بنائیں اور عمر دراز ہو
 
ظفری

لائبریرین
بیحد خوشی کی خبر ہے ۔ خرم بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ آپ اور آپ کی فیملی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین
 
ابوشامل

محفلین
بہت بہت مبارک ہو بھائی خرم! اللہ آپ اسے آپ کا فرمانبردار اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ۔ بھابھی کو بھی بہت مبارکباد دیجیے گا اور خدیجہ کو بہت بہت پیار
 
Dilkash

محفلین
مبارک ہو حرم بھائی ۔۔۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ نھنی منی والدین کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔ امین یا رب العالمین
 
Top