مبارکباد خرم بھائی کی بٹیا کی سالگرہ

شمشاد

لائبریرین
آج 15 مارچ کو خرم بھائی کی بٹیا اور اردو محفل کی بھتیجی کی دوسری سالگرہ ہے۔

آپ کو دوسری سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

سالگرہ کے بعد بتانا کہ آپ کی سالگرہ کیسی رہی؟ پاپا نے کتنی جھنڈیاں لگائیں، کیک کتنا بڑا اور کیسا تھا اور کیا کیا تحفے ملے؟
 

ماوراء

محفلین
اف شمشاد بھائی آپ کو یاد تھا؟ یا پرانے دھاگے کھول کھول کر تاریخ دیکھتے رہتے ہیں؟

اور وقت اتنی جلدی گزرتا ہے، ایسا لگ رہا ہے ابھی کچھ مہینے پہلے ہی تو سالگرہ ہوئی تھی۔


خرم بھیا، بھتیجی کو میری طرف سے بھی سالگرہ مبارک کہیے گا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے کیا بات ہے یہاں‌میرے علاوہ بھی خرم ہیں بہت خوب خرم صاحب آپ کو خرم کی جانب سے خرم بھائی کی بٹیا کی سالگرہ کے موقع پر بٹیا کے چاچو خرم سالگریہ مبارک کہتے ہیں اب پتہ نہیں‌ میرے بات آپ کو سمجھ بھی آئی ہو گی یانہیں آپ کے بابا خرم کا بھائی خرم :)
 

خرم

محفلین
آپ سب بہن بھائیوں کی محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ تو ادا نہیں کیا جاسکتا صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ جزاک اللہ۔ الفاظ بیان کرنے سے قاصر ہیں کہ کس قدر خوشی ہوتی ہے جب اپنے آپ کی خوشی میں شریک ہوں اور وہ بھی اس طرح کہ آپ اس کی توقع ہی نہ کر رہے ہوں۔ بٹیا کی سالگرہ الحمد للہ بہت اچھی رہی۔ انشاء اللہ بہت جلد تصاویر بھی پوسٹ کروں گا اگرچہ اپنی سیمابی طبیعت کی وجہ سے وہ کیمرہ کی گرفت میں شاذ ہی آتی ہیں۔:)
 

تعبیر

محفلین
سوری کہ مین لیٹ ہو گئی :( اللہ اسے زندگی،صحت اور ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے

HappyBirthday1.gif


HappyBirthday2.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم خرم بھائی ، آپ سب کو دلی مبارک باد !

خرم بھائی تصویروں کے ساتھ کچھ کمنٹری بھی ضرور پلیز :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، میری جانب سے بھی آپ کو آپ کی پیاری بیٹی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور آپ کے بچوں کو آپ کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔ آمین۔
 
Top