ارے کیا بات ہے یہاںمیرے علاوہ بھی خرم ہیں بہت خوب خرم صاحب آپ کو خرم کی جانب سے خرم بھائی کی بٹیا کی سالگرہ کے موقع پر بٹیا کے چاچو خرم سالگریہ مبارک کہتے ہیں اب پتہ نہیں میرے بات آپ کو سمجھ بھی آئی ہو گی یانہیں آپ کے بابا خرم کا بھائی خرم
آپ سب بہن بھائیوں کی محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ تو ادا نہیں کیا جاسکتا صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ جزاک اللہ۔ الفاظ بیان کرنے سے قاصر ہیں کہ کس قدر خوشی ہوتی ہے جب اپنے آپ کی خوشی میں شریک ہوں اور وہ بھی اس طرح کہ آپ اس کی توقع ہی نہ کر رہے ہوں۔ بٹیا کی سالگرہ الحمد للہ بہت اچھی رہی۔ انشاء اللہ بہت جلد تصاویر بھی پوسٹ کروں گا اگرچہ اپنی سیمابی طبیعت کی وجہ سے وہ کیمرہ کی گرفت میں شاذ ہی آتی ہیں۔
خرم، میری جانب سے بھی آپ کو آپ کی پیاری بیٹی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور آپ کے بچوں کو آپ کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔ آمین۔