تاسف خرم شہزاد خرم کے لیئے دعا !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ایم اے راجا

محفلین
ہمارے پیارے دوست اور ہردلعزیز ساتھی خرم شہزاد خرم نے مھے آج بذریعہ فون بتایا کے کچھ دن پہلے انھوں نے خون کا عطیہ دیا تھا اور لاپرواہی میں اسی وقت گھر کو نکل پڑے اور راستے میں بیہوش ہو کر گر پڑے، اس دن سے انکی طبیعت کافی ناساز ہے اور زیرِ علاج ہیں۔ آئیں کہ ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعا لیٰ انکو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائے اور انکے صدقے ہمارے دوست کو بھی، کہ دعا دکھوں کو کم اور دردوں کو ختم کرتی ہے۔ ( آمین )
 

ماوراء

محفلین
او۔۔ اسی لیے کچھ دن سے دکھائی نہیں دئیے۔:(

میری دعا ہے کہ وہ جلد تندرست ہو جائیں ۔ آمین۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی خرم شہزاد کو جلد صحت یاب کرے۔ آمین۔
باقی دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ خون کا عطیہ دینے پہلے اطمینان کر لیں کہ یہ آپ پر بھاری نہ گزرے۔ :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ یہاں سب اراکین کی دعائیں خرم شہزاد خرم تک پہنچا دیں ۔ امید ہے وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔
کیا کہیں پہلے سے تو طبیعت خراب نہیں تھی ورنہ خون دینے سے ایسی حالت ہونی نہیں چاہیے۔
 

حسن علوی

محفلین
خرم کے لیئے بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں۔ اللہ پاک انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے (آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
چن چن بھائی اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت عاملہ و کاملہ نصیب ہو۔
ابھی تو آپ کی شادی / ولیمے کی باتیں ہو رہی ہیں اور آپ نے اپنی طبیعت خراب کر لی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوس ہوا راجا صاحب، خرم صاحب کی علالت کا سن کر، اللہ تعالٰی انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

ایم اے راجا

محفلین
السلام علیکم

آپ یہاں سب اراکین کی دعائیں خرم شہزاد خرم تک پہنچا دیں ۔ امید ہے وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔
کیا کہیں پہلے سے تو طبیعت خراب نہیں تھی ورنہ خون دینے سے ایسی حالت ہونی نہیں چاہیے۔
میں کل ان تک سب دوستوں کی دعائیں اور نیک تمنائیں بذریعہ فون پہنچا دوں گا۔
اصل میں انہوں نے خون خالی پیٹ دیا اور پھر بغیر کچھ آرام کیئے گھر نکل پڑے۔
تمام دوستوں سے گزارش ہیکہ خون کا عطیہ دینا جانیں بچانے کے مترادف ہے لیکن یہ احتیاط ضرور کریں کہ خالی پیٹ خون نہ دیں اور خون دینے کے بعد تھوڑا سا کھالیں ( کیک وغیرہ) اور جوس پی لیں آدھ گھنٹہ وہیں آرام کریں ( ضروری نہیں کے لیٹ کر ہی ) تا کہ آپ کی توانائی بحال ہو جائے اور خون کے عطیہ کے بعد دوبارہ عطیہ دینے میں کم سے کم تین ماہ کا اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کا وقفہ رکھیں، سخت مجبوری ہو تو الگ بات ہے۔ شکریہ۔
 

تیشہ

محفلین
:confused: کہا کس نے تھا خون دینے کو :confused: جب خون ہی نہیں تھا تو کیا ضرورت تھی خرم :confused:؟

پہلے ہی میرے جیسے ماڑی جان ہو اوپر سے خون دے ڈالا :confused: اسطرح تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں ،
میری دعا ہے جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ ،
آپکے جیسے ایک بار مجھے بھی شوق ہوا تھا سارے خون دیتے ہیں کبھی میں بھی دے کر دیکھوں ڈاکٹر نے جب مجھے دیکھا تو بولا اس میں تو خود خون کی کمی ہے اس سے ہم کیا نکالیں گے الٹا لینے کے دینے پڑ جائے گے آپ لوگ اسکو گھر لے جائے ،،

01dance2.gif
 

تعبیر

محفلین
خرم یہ کیا کر لیا
جلدی سے ٹھیک ہو کر آؤ۔ خوب کھاؤ اور جان بناؤ

راجا میری طرف سے بھی پوچھیے گا کہیے گا کہ تعبیر آپی نے سلام بھیجا ہے اور جلد محفل پر آنے کو کہا ہے۔
بوچھی ٹھیک کہ رہی ہیں کہ جب جان نہیں تھی تو خون کیوں دیا ۔ ویسے پاکستان میں تو رسک ہے خون دینا بلکہ کسی بھی ڈاکٹر کے پاس جانا
 

خرم

محفلین
ارے بھیا کوئی دیسی گھی میں بھُنے ہوئے مرغ کھائیے اور فٹا فٹ بھلے چنگے ہوجائیے۔ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
 

زینب

محفلین
ارے میرا چھوٹا بھائی بیمار ہے اور مجھے پتا ہی نہیں۔۔۔اللہ جلد صحت دے تاکہ جلدی مجھ سے لڑنے یہاں پہنچ سکو۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
تمام دوستوں بہنوں اور بھائیوں میں اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہت صحت مند ہو گیا ہوں آپ کی دعاؤں نے جلدکام کر دیکھایا ہے سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ راجا بھائی آپ کا شکریہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میں آج آفس آجاؤں گا سو میں آ گیا ہوں اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو اور آفس آنا شروع ہو گیا ہوں ویسے آپ سب کے لیے ایک پرشان کن بات ہے یہ ہے کہ میں‌زندہ ہوں ہا ہا ہا شگفتہ آپی کی بات ٹھیک ہے خون دینے سے کچھ نہیں ہوتا ہے وہ اصل میں میں تھوڑا سا بیمار تھا اور کھانا بھی نہیں‌کھایا ہوا تھا ایک دفعہ پہلے جب میں نے خون دیا تھا تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہوا تھا میں اسی طرح گھر آ گیاتھا اس دفعہ پتہ نہیں‌کیا ہوا تھا خیر اب سب ٹھیک ہے خون دینے کے بعد جو صورتِ حالت پیش آئی اس پر ایک تحریر لکھوں گا آپ سب کا بہت شکریہ خاص طور پر راجا بھائی کا زینب آپی میں آ گیا ہوں آپ سے لڑنے کے لیے تعبیر آپی آپ بھی تیار ہو جائے اور بچھی آپی ایسی بات نہیں کے مجھے میں‌خون نہیں ہے بس میں کم زور ہوں ہا ہا ہا بلال بھائی بہت شکریہ خرم بھائی تفسیر بھائی آپ کا بھی شکریہ شمشاد بھائی جب میں بیمار ہوا تو میں نے گھر میں شور مچا دیا آپ میرا خیال ٹھیک سے نہیں رکھتے ہو ہاہاہا اس پر ابو بولے بیٹا کچھ بھی ہو ابھی شادی نہیں ہو گی ہا ہا ہا چاند بھائی آپ کو ہی تو دیکھ کر رات گزارتا تھا آپ تو میرے ساتھ ہی سوتے تھے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماوراء آپی اب میں نظر آ گیا ہوں ویسے کچھ دن سے میں‌خود کو بھی نظر نہیں آ رہا تھا آئینہ ہی نہیں دیکھا تھا جب میں نے آج صبح آئینہ دیکھا تو اس نے بھی شکایت کی کہ خرم آج کل تم نظر ہی نہیں آتے بہت دن ہو گے کسی خوبصورت کو دیکھے ہوئے ہا ہا ہا نبیل بھائی باسم بھائی شکاری بھائی حجاب آپی آپ سب کا بھی بہت بہت شکریہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور آخر میں جناب استادِ محترم محمد وارث صاحب آپ کا بھی بہت شکریہ اب میں ٹھیک ہوں آپ کا دوست آپ کا بھائی خرم شہزاد آپ کی خدمت کے لیے ہر دم تیار اب سب ووٹ مجھے دینا ہا ہا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top