سب بھتر ہے
قیصرانی بھائی! اگر یک لفظی متبادل کی قید نہ لگائی جاتی تو میں لاگ ان اور لاگ آوٹ کے لیے "تشریف لایے" اور "تشریف لے جایے" تجویز کرتا۔سعود بھائی نے روشنی ڈالی ہے کہ یک لفظی متبادل بہتر ہے
اصل میں بٹن ہوتے ہی اتنے چھوٹے ہیں کہ ان میں زیادہ بڑا لفظ یا کثیر لفظی اصطلاح سما نہیں پاتیقیصرانی بھائی! اگر یک لفظی متبادل کی قید نہ لگائی جاتی تو میں لاگ ان اور لاگ آوٹ کے لیے "تشریف لایے" اور "تشریف لے جایے" تجویز کرتا۔
صحیح فرمایا!اصل میں بٹن ہوتے ہی اتنے چھوٹے ہیں کہ ان میں زیادہ بڑا لفظ یا کثیر لفظی اصطلاح سما نہیں پاتی
خوش آمدید اور اللہ حافظ کے بارے میں کیا خیال ہے؟
محفل سے نکلنے پر "خروج" جیسا بھاری لفظ دیکھ کر عجیب سا احساس ہوتا ہے، کیا ہی بہتر ہو کہ اسے لفظ "رخصت" سے بدل دیا جائے؟
اچھا مشورہ ہے۔ دیکھتے ہیں کہ دیگر احباب کیا فرماتے ہیں اس بابت
سعود بھائی آپ کی رائے درکار ہے۔
سعودی عرب والا خروج ہے کیا یہ ؟
رخصت واقعی بہتر ہے۔
مجھے تو لاگ آؤٹ کے لئے خروج ہی پسند ہے۔
آمد میں لاگن کرنے کا مفہوم نہیں مل رہا کیوں کہ جو احباب لاگن نہیں ہوتے ان کی بھی محفل میں آمد تو ہوتی ہی ہے۔
دخول بےشک کرتے رہیں مگر خروج کیا تو خوارج میں شمار ہوں گے
سوال یہ ہے کہ خروج کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے ؟
الوداع سے کام چل جائے گا؟؟
ایک لفظ رائج ہوچکا۔ محفلین اس کے عادی ہوچکے۔ اب اس کو تبدیل کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟اگر خروج کی جگہ ”الوداع“ ہو تو ؟؟؟؟؟
ایک لفظ رائج ہوچکا۔ محفلین اس کے عادی ہوچکے۔ اب اس کو تبدیل کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟