خطباتِ اقبال کا ترجمہ ؛نذیر نیازی

فرخ منظور

لائبریرین
خطباتِ اقبال تو تشکیلِ جدید الٰہیاتِ اسلامیہ کو کہا جاتا ہے جو علامہ کی
The Reconstruction of Religious Thought in Islam

کا ترجمہ ہے۔ یہ کتاب بہت سستے داموں مل جاتی ہے۔ انجمن ترقی ادب، کلب روڈ لاہور سے چھپی ہے۔ آج کل اس کی قیمت 200 سے زیادہ نہیں ہو گی۔

انگریزی کتاب کا لنک موجود ہے۔
 
یوں بھی ڈاکٹر وحید عشرت کا ترجمہ ’’ تجدیدِ فکریاتِ اسلام‘‘ کے نام سے خود اقبال اکیڈمی نے چھاپا ہے۔ تفصیل درج ذیل ہے

تجدیدِ فکریاتِ اسلام
ترجمہ ڈاکٹر وحید عشرت
نظرِ ثانی ڈاکٹر عبدالخالق
اقبال اکادمی پاکستان
طبع دوم ۲۰۰۷
قیمت ۲۰۰ روپیے
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
ڈاکٹر نذیر نیازی کے ترجمے کو زیادہ مستند مانا جاتا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ علامہ نے خود اس ترجمے کو دیکھا تھا۔
 
خطباتِ اقبال تو تشکیلِ جدید الٰہیاتِ اسلامیہ کو کہا جاتا ہے جو علامہ کی
The Reconstruction of Religious Thought in Islam

کا ترجمہ ہے۔ یہ کتاب بہت سستے داموں مل جاتی ہے۔ انجمن ترقی ادب، کلب روڈ لاہور سے چھپی ہے۔ آج کل اس کی قیمت 200 سے زیادہ نہیں ہو گی۔

انگریزی کتاب کا لنک موجود ہے۔

بہت شکریہ۔ جزاک اللہ۔ انگلش میں خطبات موجود ہیں۔کتابی شکل میں بھی کتاب موجود تھی ایک دوست لے گئے ہیں۔ لنک اس لیے درکار ہے کہ اس سے کافی کچھ سکرین کیپچر کر کے کچھ ویب سائٹس کا حصہ بنانا تھا۔ ورنہ دوبارہ سے کتاب کو سکین کرنا ہوگا۔
 
تو پھر ریختہ کی سائٹ سے سکرین شاٹ لے لیا کریں۔
https://rekhta.org/ebooks/tashkeel-e-jadeed-e-ilahiyyat-e-islamia-syed-nazeer-niyazi-ebooks?lang=Ur
 
Top