ماوراء
محفلین
پیاری امن،
کہاں ہو تم۔۔۔؟؟ میں نے سنا ہے کہ تم کسی سے روٹھ کر چلی گئی ہو، اب اس بات میں کتنا دم ہے یہ تم خود ہی بتا سکتی ہے۔ لیکن تمھاری جدائی میں اہلِ محفل انگاروں پو لوٹ رہے ہیں۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ واقعی تمھاری بات پتھر پر لکیر ہے۔ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی پروا کرنا اب چھوڑ دو۔ تمھارا انتظار اہلِ محفل کے لیے شیطان کی آنت کی مانند ہے۔ ہمیں دل شکستہ نہ کرنا۔ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں کہ اب تمھیں کوئی تنگ نہیں کرے گا۔ اہلِ محفل تمھاری جدائی کی تاب نہیں لا سکتے۔ اور تمھاری راہ میں آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں۔ اس لیے فوراً لوٹ آؤ۔ میرے خط کو پڑھ کر سیخ پا نہ ہونا۔ کہ شاید میں نے مبالغہ آرائی سے کام لے لیا ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ تم سب کچھ بھلا کر ضرور واپس آؤ گی، یقین جانو یہ خط لکھتے وقت میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
جواب کے منتظر۔۔۔ اہلِ محفل۔