خط میں نے تیرے نام لکھا

ظفری

لائبریرین
میں‌ جس واقعہ کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہوں ۔۔۔ اُسی واقعہ کا ماوراء مسلسل ذکر کر رہی ہے ۔ مجھے پی ایم کرکے جب بات ختم کردی ہے تو مسلسل یہ زہر افشانیاں کیوں ۔ میں بوچھی کی تو پروا نہیں کرتا کہ سب اس کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کس قسم کی مخلوق ہے ۔ ( اور اب بھی وہ کچھ بھی کہتی رہے لیکن مجھے کان نہیں دھرنا کہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے ) مگر ماوراء کو میرے بارے میں جو زبردست غلط فہمیاں ہوئی ہیں اسی طرح مجھے بھی کچھ باتوں پر حقیقی افسوس ہوا ہے ۔ جس سے میں اس کی آئندہ آنے والی زندگی کے بارے میں متفکر ہوگیا ہوں ( سابقہ دوستی کے حوالے سے ) کہ اس کے تعلقات اور دوستیاں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریض لوگوں سے ہیں جن کو خود اپنا ہی پتا نہیں ۔۔۔ اور وہ ان کی بات اور ‌‌ مشورے ایسے مانتی ہے جیسا کہ وہ لوگ سلجھے ہوئے ، صاف ستھرے ذہن ، کامیاب اور اچھے کردار کے مالک ہیں ۔ جو لوگ اپنی زندگی کو کامیاب نہیں بنا سکے وہ کیا کسی اور کو اچھے مشورے دیں گے ۔
مجھے پی ایم کرکے میری کچھ باتوں کا ‌ایسے حوالہ دیا ہے کہ جیسے میں نے اس کے بارے میں جانے کیا کہہ دیا ہے ۔۔ میں بھی شش وپنج میں پڑھ گیا گیا کہ ۔۔ یااللہ ۔۔! میں نے ایسا کیا کہہ دیا ۔۔۔ میں نے تو جواب در جواب دیا ہے ۔۔ بلکل اوٹ پٹانگ سوالوں کے ویسے ہی جواب دیئے ہیں ۔ جیسا کہ وہ پوچھے گئے تھے ۔ اپنے انٹرویو کے دھاگے پر جاکر میں نے شروع سے ایک بار پھر تمام گفتگو کو غور سے پڑھا ، دوستو کو کہا کہ آپ بھی پڑھیں اور دیکھیں کہ کوئی ایسی بات جس سے کوئی غیر اخلاقی پہلو نکلتا ہو ۔۔ مگر سب نے کہا وہاں تو کوئی ایسی بات نہیں ہے سوائے فضول سی تکرار اور بحث کے ۔ ( اور یہ بات سچ بھی ہے ) ۔۔۔ پھر میرا ماتھا ٹھٹکا کہ ہو نہ ہو ماوراء کو پھر کسی نے اندھیرے میں لا کھڑا کیا ہے اور یہ واقعہ ایک بار پہلے بھی ہوچکا ہے ۔ اور وہ اس سے بھی زیادہ سیریس تھا ۔ ماوراء نے بعد میں ری الائز کیا تھا کہ ساری بات غلط فہمی اور“ کسی “ کے جھوٹ پر مبنی تھی ۔ اب پھر کسی نے میرے بھیجے ہوئے پی ایم کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے اپنے مطلب اور شر کی بات آگے بڑھا دی ہے ۔ اور پھر ماوراء اس پر آنکھ بند کرکے یقین کررہی ہے تو مجھے اس پر سخت تعجب ہو رہا ہے ۔

ماورا ء نے اپنے تازہ خط میں جس طرح میرا ذکر کیا ہے ۔ ( سوری میں مسلسل نام لے رہا ہوں کہ دو دن سے ماوراء کے خطوط میں میرا مسلسل ذکر ہے ) تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ میں نے کبھی اس کی دوستی سے غلط فائدہ نہیں اٹھایا ۔۔ ہمیشہ اچھے اور مثبت مشورے ہی دیئے ہیں ۔ جب میں رشتوں کے تقدس کے بارے میں حساس ہوں تو پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں خود ہی اسے پامال کروں ۔ میری سمجھ میں ابھی تک یہ نہیں آیا کہ میرے انٹرویو کے دھاگے پر ماوراء کو ہوا کیا تھا کہ وہ اچانک ہی مجھ پر لٹھ لیکر چڑھ دوڑی تھی کہ امن کے پہلے ریپلائی کے بعد ہی سے وہ مسلسل طنز کے تیر برسا رہی تھی ۔ جبکہ میں نے ابھی تک وہاں کچھ لکھا بھی نہیں تھا ۔ میں اپنی عمر کے بارے میں حساس نہیں ( کیونکہ کسی کے کہنے سے میں بڑا یا چھوٹا نہیں ہوجاؤں گا ) مگر اپنی ذاتی زندگی کا تذکرہ سرعام بلکل پسند کرتا ۔ ماوراء کو شاید یہی ایک بات سمجھ نہیں آئی اور شاید وہ اسے میری کوئی کمزوری یا کوئی جھوٹ کا پلندا سمجھی اور اس کو لے کر مجھے کیا کیا نہیں کہہ ڈالا ۔ اور سب سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ اس نے پلٹ کر اپنے کہے ہوئے جملوں کو ایک بار بھی نہیں دیکھا کہ وہ کیا کہہ گئی ہے ۔۔ مگر میرے ہر جواب کو اس نے اپنے لیے ایک انا کی جنگ سمجھ لیا ۔ اور سونے پر سہاگہ ۔۔ اس کو شہہ دینے والے بھی خوب تھے اور انہوں نے بھی اس موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور مجھ سے اپنے پرانے بدلے گن گن کر لیئے اور ماوراء کو ایک بار پھر اس جنگ میں شامل کر لیا ۔

یہ نیٹ کی دوستیاں ہیں ۔۔ لوگ آتے ہیں ، چلے جاتے ہیں ۔۔۔ دوستی خواہ یہاں کتنی پرانی ہی نہ ہوجائے مگر ایک بار کمپیوٹر سے واسطہ ختم ، تو پھر یہ دوستیاں بھی ختم ۔۔۔ دوستیاں بھی یہاں الیکٹرونکس ہیں ۔ فیوز ہوجاتیں ہیں تو پھر فیوز ہی رہتیں ہیں ۔ بعد میں پھر کوئی تعلق، واسطہ نہیں رہتا ۔ مگر جو حوالہ یا رابطہ ایک قلیل مدت کے لیئے ہوتا ہے ۔ جانے کیوں لوگ اسے بھی مشکل اور پیچیدہ بنا دیتے ہیں ۔ مجھے تو اب تک یہی سمجھ آیا ہے کہ نیٹ پر کچھ لوگ فطرتاً شر پسند ہوتے ہیں اور ان کے پاس اتنا بہت وقت ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو زچ کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیت بروکار لائیں ۔ آج ظفری چلا جائے گا ۔۔ کل ماوراء بھی چلی جائے گی ۔۔۔۔ تو پھر یہ بحث، یہ تکرار کیسی ۔۔۔ اگر اتنا دیرینہ اور مثب دوستی کا رشتہ رہا ہے تو پھر اس کو ذرا ڈھنگ سے توڑا جائے کہ کسی کو کیا ، خود کو بھی اس شیشے کے ٹوٹنے کی آواز تک نہ پہنچے ۔

اِس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دِل برباد
اِس کا دکھ ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا​

والسلام
 

تیشہ

محفلین
میں بوچھی کی تو پروا نہیں کرتا کہ سب اس کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کس قسم کی مخلوق ہے ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں وہ مخلوق ہوں جس کے ساتھ کوئی اگر آیسی ویسی بات بھی کر جائے تو میں اسکی زبان کھینچ کر اسکے ہاتھ میں رکھ دوں ۔ اسکی سات نسلوں کو سب کے سامنے سناکر رکھ دوں ۔
یہ پروا کئے بغیر کے اب مجھے کیا سننے کو ملے گا میں وہ سب بلالحاظ ، بغیر کسی مروت ، منہ توڑ کر جواب دوں اور ایسے جواب دوں کہ آئیندہ کے لئے جس مائی کے لعل نے جراءت کی ہے اسے یاد رہے ۔
میں وہ مخلوق ہوں جسکے بارے میں لوگ کچھ کہننے سنے سے پہلے ، بات کرنے سے پہلے سو سو بار سوچیں گے ،
جو دوسری عورتوں پر الزام لگاتے ہیں وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جن کے اپنے گھروں میں یہ سب ہوچکا ہوا ہوتا ہے ۔ وہ اسقدر ذہنی مریض بن چکے ہوئے ہوتے ہیں کہ باقی کی سب عورتیں انہیں اک جیسی ہی دکھتی ہیں ۔
animated0137.gif
 

ظفری

لائبریرین
ذہنی مریض ۔۔۔ :shock: نیویارک مینٹل ہسپتال میں کون ایڈمٹ ہوا تھا ۔ :wink:


سرِ آئینہ میرا عکس ہے ، پسِ آئینہ کوئی اور ہے ۔ :lol:

animated0137.gif
 

ماوراء

محفلین
میں نے اپنے اللہ کو خط لکھا تھا۔ اس لیے جو کہا، اسے ہی کہا۔ اور میرے اندر جو باتیں تھیں۔ انھیں باہر نکال کر اپنے آپ کو ہلکا کر لیا۔ مجھے بات کو بڑھانے کا شوق نہیں تھا۔ اس لیے نو کمنٹس۔ !!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے جو بھی باتیں ہوتی ہیں وہ بندے کا اللہ سے راز ونیاز ہوتا ہے جو سرِ عام نشر نہیں کیا جاتا۔
 
میرے خیال میں آخری چند پوسٹ کو اب تک ڈیلیٹ کیے جانا چاہیے تھا یا کم از کم انہیں کسی اور دھاگے میں تو منتقل کر دیا جائے کیونکہ اس دھاگے کا حسن آخری چند پوسٹس سے گہنا گیا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
اللہ سے جو بھی باتیں ہوتی ہیں وہ بندے کا اللہ سے راز ونیاز ہوتا ہے جو سرِ عام نشر نہیں کیا جاتا۔
یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔ میں اس سے باتیں کھلے عام کروں یا چھپ چھپ کر۔ :) اور شمشاد بھائی، جس معاملے کا آپ کو علم نہیں، اس میں بولنا کیسا ہے ۔۔۔۔ میرا خیال ہے آپ کافی سمجھدار ہیں۔
 

ماوراء

محفلین

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
میرے خیال میں آخری چند پوسٹ کو اب تک ڈیلیٹ کیے جانا چاہیے تھا یا کم از کم انہیں کسی اور دھاگے میں تو منتقل کر دیا جائے کیونکہ اس دھاگے کا حسن آخری چند پوسٹس سے گہنا گیا ہے۔
ہاہاہاہاہاہاہا۔۔ خیال آ گیا جناب کو۔ ذرا میں پچھلی پوسٹس آپ کی نکالوں جو اس تھریڈ میں فضول میں بولی گئی ہیں۔ اور اس پر سیفی نے کچھ کہا بھی ہے۔
اور ہاں۔۔ پہلے اپنی پوسٹ کو ذرا یہاں سے ڈیلیٹ کریں۔ پھر باقی بھی ہو جائیں گی۔
 

تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
ذہنی مریض ۔۔۔ :shock: نیویارک مینٹل ہسپتال میں کون ایڈمٹ ہوا تھا ۔ :wink:


سرِ آئینہ میرا عکس ہے ، پسِ آئینہ کوئی اور ہے ۔ :lol:

animated0137.gif


ظاہر ہے بھئی وہاں آپ ہی ایڈمٹ ہوسکتے تھے ۔ تو سمجھ لیں آپ ہی کو دیکھنے گئی تھی ۔ :p پر ظفری قسم سے وہاں رہنے کے باوجود بھی کوئی فائدہ نہیں کوئی افاقہ نہیں۔ :? :?
خیر اب ہم تو دعا ہی کرسکتے ہیں نا ۔
 

ماوراء

محفلین
اس بارے میں کوئی بات چیت اب یہاں دوبارہ نہیں ہو گی۔ خاص طور پر شمشاد بھائی، اور محب علوی سے درخواست ہے کہ پرائے معاملے میں نہ ہی بولیں تو بہتر ہے۔ میں نے بہت مشکل سے اپنے غصے کو سلایا ہے۔ اس کو دوبارہ جگانے کی کوشش کی گئی تو بعد کے حالات کے سب خود ذمہ دار ہوں گے۔


273_offtopic_2.gif




اگلا خط۔۔۔۔۔​
 

شمشاد

لائبریرین
اگر ایسی بات ہے تو میں بھی ایسا کوئی خط جو اسی معاملے پر لکھا جائے گا اور جس میں ذرا سی بھی اخلاق سے گری ہوئی بات لکھی ہو گی، وہ حذف کر دوں گا۔ چاہے وہ ماوراء کا ہو، باجو یا ظفری کا یا کسی اور کا بھی۔

آپ لوگ خود جو مرضی لکھتی رہیں، اور کسی کے معاملے میں بھی دخل اندازی کریں، وہ سب جائز اور اگر کوئی کرئے تو وہ ناجائز۔ آپ لکھیں تو وہ اچھا مذاق اور دوسرا لکھے تو وہ بھونڈا مذاق ہے۔ یہ تو ناانصافی ہے۔

ویسے کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ میں نے آپ لوگوں کی بات میں کہاں اور کیا دخل اندازی کی ہے، یہاں یا “ انٹرویو ود ظفری“ والے دھاگے پر۔ میں منتظر رہوں گا۔

مجھے تو دونوں جگہوں پر پڑھ پڑھ کے افسوس ہو رہا ہے کہ اتنے پڑھے لکھے، سمجھدار اور بالغ نظر اراکین ایکدوسرے پر کھلم کھلا کیا کیا الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ باقی اراکین کیا محسوس کرتے ہوں گے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ لوگ کس کس کا منہ بند کریں گی؟

مجھے بھی کوئی خاص شوق نہیں ہے کسی کے معاملے میں خود سے دخل اندازی کرنے کا۔

سیفی بھائی نے جس مقصد کو سامنے رکھ کر یہ دھاگہ شروع کیا تھا، اگر انہی خطوط پر یہ دھاگہ چلا تو مجھے خوشی ہو گی۔ دوسری صورت میں مجھے اس دھاگے کو مقفل کرنے میں ذرا برابر بھی تامل نہ ہو گا۔
 
میرا خیال ہے شمشاد کہ آپ یہاں اختیارات کا استعمال کر ہی لیں اور کم از کم چند پوسٹس کو ایک علیحدہ دھاگے میں منتقل کردیں تاکہ اس دھاگہ کا حسن نہ متاثر ہو۔
 
Top