خلا میں پاکستانی فٹبال

عثمان

محفلین
کوئی تعجب نہیں کہ خلابازوں نے جو بنیانیں اور جرابیں پہن رکھی ہیں وہ بھی پاکستان یا بنگلہ دیش وغیرہ کی ہوں۔ :)
 
زیک

مسافر
میں حیران تھا کہ پاکستانی تو زمین پر فٹبال نہیں کھیلتے یہ خلا میں کیا ہوا
 
الف نظامی

لائبریرین
میں حیران تھا کہ پاکستانی تو زمین پر فٹبال نہیں کھیلتے یہ خلا میں کیا ہوا
بین السطور میں آپ کی بات درست ہے۔ ٹھیک ہے یورپ، امریکہ سے کوسوں پیچھے لیکن پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑی بھی بہت اور شیدائی بھی۔ تسی ھن اینج وٹے اُتےلِیکاں آلی گل تے نا کرو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کوئی تعجب نہیں کہ خلابازوں نے جو بنیانیں اور جرابیں پہن رکھی ہیں وہ بھی پاکستان یا بنگلہ دیش وغیرہ کی ہوں۔ :)
خلابازوں کی بنیانیں جرابیں تو خیر ممکن نہیں لیکن فٹ بال کے اصلی کھلاڑی اور ان کے فین جو بنیان، نیکر، جراب، ونڈ بریکر وغیرہ پہنتے ہیں وہ زیادہ تر پاکستان ہی میں بنتی ہیں اور بنگلہ دیش میں بھی کچھ عرصے سے۔

میں خود اس انڈسٹری سے سالہا سال تک وابستہ رہا ہوں۔
 
زیک

مسافر
بین السطور میں آپ کی بات درست ہے۔ ٹھیک ہے یورپ، امریکہ سے کوسوں پیچھے لیکن پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑی بھی بہت اور شیدائی بھی۔ تسی ھن اینج وٹے اُتےلِیکاں آلی گل تے نا کرو۔
20 کروڑ کے ملک میں ظاہر ہے کھلاڑی اور شیدائی جافی ہوں گے۔ لیکن 211 ٹیموں میں پاکستان کی رینکنگ 203 ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
اور یہ کمال سارے کا سارا سستی لیبر کا ہے، وگرنہ یورپین ممالک سے بہتر ٹیکنالوجی کن کے پاس ہو سکتی ہے، اور وہ فٹبال یا بنیانیں نیکریں خود سب سے اچھی کوالٹی کی بنا سکتے ہیں۔

ایک واقعہ یاد آ گیا، کافی سال پہلے کی بات ہے۔ ہماری فیکٹری نے سینکڑوں ونڈ بریکر کی ایک شپمنٹ کسی یورپی ملک میں بھیجی۔ قیمت یہی کوئی سات آٹھ یورو ہوگی۔ مسئلہ یہ ہوا کہ پوری لاٹ میں خراب زپ لگ گئی۔ ہمارے مالکان نے بہت اچھا حل نکالا اور انہیں کہا کہ ہم زپیں بھجوا دیتے ہیں آپ وہاں سے تبدیل کروا لیں، انہوں نے کہا بالکل ٹھیک، ایک زپ تبدیل کروانے پر بیس سے پچیس یورو خرچہ آئے گا، باقی آپ کی مرضی۔ :)
 
20 کروڑ کے ملک میں ظاہر ہے کھلاڑی اور شیدائی جافی ہوں گے۔ لیکن 211 ٹیموں میں پاکستان کی رینکنگ 203 ہے
نیچے سے اوپر تک ایسوسی ایشنز میں اقربا پروری عروج پر ہے۔ پراپر ٹورنامنٹس کا فقدان ہے، اور نہ ہی ٹیلنٹ ڈھونڈنے پر فوکس ہے۔
خام ٹیلنٹ موجود ہے، جس کی ایک مثال سٹریٹ چلڈرن کی عالمی ٹورنامنٹس میں پرفارمنس ہے۔
 
زیک

مسافر
اور یہ کمال سارے کا سارا سستی لیبر کا ہے، وگرنہ یورپین ممالک سے بہتر ٹیکنالوجی کن کے پاس ہو سکتی ہے، اور وہ فٹبال یا بنیانیں نیکریں خود سب سے اچھی کوالٹی کی بنا سکتے ہیں۔
اسی کو دوسری طرح دیکھیں تو کپاس کی کاشت کی نسبت ٹیکسٹائل میں منافع اور اجرت کافی زیادہ ہیں۔ بنگلہ دیش کو ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بدل کر رکھ دیا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
اسی کو دوسری طرح دیکھیں تو کپاس کی کاشت کی نسبت ٹیکسٹائل میں منافع اور اجرت کافی زیادہ ہیں۔ بنگلہ دیش کو ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بدل کر رکھ دیا ہے
اور پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہو چکی، کسٹمر سارے بنگلہ دیش وغیرہ چلے گئے۔
 
عثمان

محفلین
خلابازوں کی بنیانیں جرابیں تو خیر ممکن نہیں لیکن فٹ بال کے اصلی کھلاڑی اور ان کے فین جو بنیان، نیکر، جراب، ونڈ بریکر وغیرہ پہنتے ہیں وہ زیادہ تر پاکستان ہی میں بنتی ہیں اور بنگلہ دیش میں بھی کچھ عرصے سے۔

میں خود اس انڈسٹری سے سالہا سال تک وابستہ رہا ہوں۔
میرا واقعی یہ خیال ہے کہ خلا بازوں کے استعمال میں کئی عام چیزیں پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کی بنی ہو سکتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
نیچے سے اوپر تک ایسوسی ایشنز میں اقربا پروری عروج پر ہے۔ پراپر ٹورنامنٹس کا فقدان ہے، اور نہ ہی ٹیلنٹ ڈھونڈنے پر فوکس ہے۔
خام ٹیلنٹ موجود ہے، جس کی ایک مثال سٹریٹ چلڈرن کی عالمی ٹورنامنٹس میں پرفارمنس ہے۔
خام ٹیلنٹ کا کسی نے اچار ڈالنا ہے؟
 
یاز

محفلین
اندازہ ہے کہ آئیوری کوسٹ، گھانا، ٹوگو وغیرہ میں بھی یہی وجوہات موجود ہوں گی، تاہم وہاں حقیقی ٹیلنٹ بہت بہتر ہے۔
مزید روشنی عبداللہ محمد صاحب ڈال سکتے ہیں۔

اسکے متعلق ادارے یہی کہہ سکتا ہے کہ پاکستان کی رینکنگ میں 203ویں نمبر پر 207 میں سے- وغیرہ وغیرہ
 
Top