خلیفہ راشد قسطنطین کا شہر: استنبول

زیک

مسافر
پچھلے دو ہفتے ترکی میں چھٹیاں منائیں۔ یہاں سے 23 مئی کو روانگی ہوئی۔ ایمسٹرڈیم میں جہاز بدلے تو بیٹی نے شور مچایا کہ ایمسٹرڈیم تو ضرور دیکھنا ہے اور چونکہ اس نے حال ہی میں این فرینک کی ڈائری پڑھی ہے تو این فرینک میوزیم بھی جانا ہے مگر وقت نہیں تھا کہ ائرپورٹ سے نکلتے۔

خیر 24 مئی کو سہ پہر کے وقت اتاترک ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔ ترکی کا وزٹ ویزہ بہت آسان ہے کہ آن لائن فارم پر کرو اور خود ہی پرنٹ کر لو۔ لہذا جلد ہی ائرپورٹ سے فارغ ہوئے۔ پرانے شہر سلطان احمد علاقے میں پہنچنے میں کچھ وقت لگا۔ ہوٹل میں چیک ان کر کے فریش ہوئے اور سوچا کہ کچھ کباب کھائے جائیں۔ قریب ہی ریستوران تھا جہاں چھت پر بیٹھ کر آپ بحیرہ مرمرہ اور سلطان احمد مسجد (المعروف بہ نیلی مسجد) کا نظارہ کرتے ہوئے کباب کھا سکتے ہیں۔

ڈنر کے بعد نیلی مسجد کا باہر سے چکر لگایا جس کی ایک تصویر حاضر ہے۔

10354149_10152013576771082_292970070581380794_n.jpg
 

عبد الرحمن

لائبریرین
2 ہفتے کا ٹرپ تھا۔ آہستہ آہستہ کر کے پوسٹ ہو گا۔

کوئی اڑھائی ہزار تصاویر میں نے کھینچیں اور اس سے زیادہ میری بیٹی نے۔ اب ان کی چھانٹی ہو گی پھر پوسٹ ہوں گی۔
بہت زبردست!
منتظر !
آپ کا کیفیت نامہ بھی دیکھتا رہتا تھا۔ اس سے پتا چل گیا تھا کہ آپ سفر پہ ہیں۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
وہ ایسے موقوں پر ایک انگریزی کلمہ رٹّا جاتا ہے ،،،، ہم بھی وہی کہے دیتے ہیں کہ کہے بنا اب بات نہیں بنے گی ،،،،
" Lucky You Bro " :) :) :) :) :)
 

arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
ابھی تو لڑی کا آغاز ہے :)
آپکی نیت اس دھاگے میں مجھے کچھ مشکوک سی لگ رہی ہے :) کہیں سلطنت عثمانیہ کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے کا پروگرام تو سیٹ نہیں کیا ہوا؟ اگر ایسا ہے تو مجھے پہلے ہی مطلع کر دیں تاکہ میں اس دھاگے سے دور رہوں :)
 

ملائکہ

محفلین
constantine خیلفہ راشد کیسے ہوگیا ؟؟؟ ٹھیک ہے اس نے christanity کو اسٹیٹ ریلیجن بنایا پھر بھی۔۔۔
 

زیک

مسافر
آپکی نیت اس دھاگے میں مجھے کچھ مشکوک سی لگ رہی ہے :) کہیں سلطنت عثمانیہ کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے کا پروگرام تو سیٹ نہیں کیا ہوا؟ اگر ایسا ہے تو مجھے پہلے ہی مطلع کر دیں تاکہ میں اس دھاگے سے دور رہوں :)
نہیں ایسا کوئی ارادہ نہیں
 
Top