خلیفہ راشد قسطنطین کا شہر: استنبول

زیک

مسافر
ریستوران کی ٹریس سے سلطان احمد جامع کا منظر
10317711_10152044277096082_6052950306477058253_o.jpg
 

زیک

مسافر
نیلی مسجد کی رات کے وقت تصویر
10454219_10152044308671082_8432841138194392486_o.jpg

بالکل ایسی ہی تصویر اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں موجود ہے۔ وہ تصویر آئی فون سے لی تھی اور یہ ڈی ایس ایل آر سے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
سچ بتاؤں زیک بھائی ؟ :) میں سمجھا ڈی ایس آر 50 :p ،،، مگر پھر سوچا یہ میں کیسی حماقت کر رہا ہوں بھلا اس سے تصویر کیسے نکلے گی ہاہا :noxxx:
زیک تو ڈی ایس ایل آر کی بات کر رہے تھے۔ آپ والی ڈی ایس آر 50 تو پوائنٹ اینڈ شوٹ نہیں؟ :rollingonthefloor:
 

زیک

مسافر
دوسرے دن کی روداد کے لئے سوچ رہا ہوں کہ Topkapı کو اردو میں کیسے لکھیں گے۔ عثمانیہ ترکی کی نقل کرتے ہوئے تو اسے "طوپقپو" لکھا جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوسرے دن کی روداد کے لئے سوچ رہا ہوں کہ Topkapı کو اردو میں کیسے لکھیں گے۔ عثمانیہ ترکی کی نقل کرتے ہوئے تو اسے "طوپقپو" لکھا جائے گا۔
میں نے کئی اردو کے ماہناموں میں توپ کاپی لکھا دیکھا ہے، یعنی اردو شدہ۔ ویسے آپ نے 1کیوں لکھا انگریزی ہجوں میں؟ :)
 

زیک

مسافر
توپقاپی محل کی تصاویر تو شاید کل پوسٹ کروں مگر ایک عجب بات وہاں دیکھی۔

محل کے ایک حصے میں اسلامی relics (مقدسات؟) رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں کئی ہیں جن پر جعلی ہونے کا گمان ہوتا ہے اور کچھ تو یقینا جعلی ہیں۔

صحابہ اور خلفائے راشدین کی تلواریں شاید ساتویں صدی عیسوی ہی کی ہوں مگر مجھے کچھ شک ہے کہ وہ واقعی انہی کی ہیں جیسا کہ آج طوپقپو میں دعوی کیا جا رہا ہے۔

حضرت محمد کے پیر کے نشان (footprint) اور کئی جوتے بھی وہاں موجود تھے۔ حیران کن بات یہ تھی کہ ان کے سائز چھوٹے سے لے لر بہت بڑے تک تھے۔یہ تنوع دیکھ کر انسان کو یہی خیال آتا ہے کہ یہ اصلی نہیں ہو سکتے۔

سب سے مزیدار relic دو تھے۔ ایک تو موسٰی کا عصاء اور دوسرا داؤد کی تلوار۔ امید ہے کوئی سائنسدان ان کا تجزیہ کر کے بتائے گا کہ یہ اصل میں کس زمانے کے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top