خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی
ویب ڈیسک بدھ 4 مارچ 2020
2010299-marvisarmadkhalilurrehmaqnqamar-1583300827-481-640x480.jpg

شو میں خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کے ساتھ انتہائی نازیبا زبان استعمال کرنی شروع کردی، فوٹوفائل

کراچی: معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ ٹاک شو کے دوران انتہائی نازیبا گفتگو کرتے ہوئے انہیں براہ راست گالی دیدی۔

خواتین کے حوالے سے متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہوررائٹر خلیل الرحمان قمر نےگزشتہ روز ایک ٹاک شو کے دوران سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ بحث کرتے ہوئے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے مدعو تھے۔ شو کی اینکر نے جب خلیل الرحمان قمر سے عورت مارچ کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بارے میں ان کی رائے جاننا چاہی تو خلیل الرحمان نے کہا کہ عدالت نے یہ منع کردیا ہے کہ ’’میرا جسم مرضی‘‘جیسے نعرے کو عورت مارچ میں منہا کردیا جائے۔ تاہم جب میں عورت مارچ اور اس نعرے کے بارے میں کروفر کے ساتھ ماروی سرمد کو بولتے ہوئے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہلتا ہے۔

ماروی سرمد نے یہاں خلیل الرحمان کی بات کاٹنے کی کوشش کی تو خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو کہا ’’بیچ میں مت بولیے‘‘ ۔ خلیل الرحمان کے چلانے پر ماروی سرمد نے بھی چلا کر کہا ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ اور اس کے بعد خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔

اس پوری صورتحال میں شو کی میزبان مسلسل دونوں کو خاموش ہونے کے لیے کہتی رہی لیکن دونوں میں سے کوئی بھی خاموش ہونے کے لیے تیار نہیں تھا۔ دونوں کی لڑائی اس حد تک بڑھ گئی کہ خلیل الرحمان قمر نے شو کے دوران ماروی سرمد کو گالی دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماروی سرمد کے لیے مزید نازیبا جملے استعمال کیے اور انہیں بدتمیز عورت بھی کہا۔

شو میں عورت مارچ اور ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ جیسے نعروں پر بولنے کے لیے جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر مولانا فیض محمد بھی موجود تھے تاہم وہ اس دوران خاموش رہے ۔ خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو کہا کہ امریکا میں تحقیق کررہی ہے، بے حیائی کی تحقیق کررہی ہے، تیری ایسی کی تیسی۔

خلیل الرحمان قمر نے خاتون اینکر سے کہا میں نے آپ سے درخواست کی بصد احترام کہا اور عرض کیا کہ میں نے آپ کی باتیں پورے غور سے سنیں لیکن میری بات سنی آپ نے ؟ اسی وقت ماروی سرمد نے کہا آپ نے مجھے گالی دی ہے ابھی اور یہ مجھے تمیز کی تقریر کررہا ہے جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا کس گھٹیا عورت کو لے لیا شو میں ۔ اور اس بار جے یو آئی ف کے رہنما نےکہا محترمہ خاموش کریں انہیں بولنے دیں خلیل صاحب آپ اپنی بات پوری کریں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز عورت مارچ کے حوالے سے درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو عورت مارچ کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، منتظمین و شرکا آئین و قانون کے اندر رہ کر مارچ کریں، ضلعی انتظامیہ عورت مارچ کی اجازت سے متعلق منتظمین کی درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
 
فرقان احمد

محفلین
عورت مارچ کی حمایت میں ہونا یا مخالفت میں ہونا الگ معاملہ ہے، خلیل صاحب یہاں سو فی صد غلط ہیں۔ انہیں کیا حق پہنچتا ہے کہ ایک خاتون کو شو کے اندر یا باہر گالی دیں۔ افسوس! اب ہم ان کی سوچ کا اچار ڈالیں۔ اس قدر تہذیب نہیں ہے کہ شو میں بات کیسے کی جاتی ہے۔ ایسے رائٹرز کو دور سے سلام۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا کس گھٹیا عورت کو لے لیا شو میں ۔
انہیں کیا حق پہنچتا ہے کہ ایک خاتون کو شو کے اندر یا باہر گالی دیں۔ افسوس! اب ہم ان کی سوچ کا اچار ڈالیں۔ اس قدر تہذیب نہیں ہے کہ شو میں بات کیسے کی جاتی ہے۔
جس طرح عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ بالکل ویسے ہی خلیل الرحمان قمر حالیہ تاریخ کا مقبول ترین ڈرامہ لکھنے کے بعد بھی ابھی تک اسی کے ڈائیلاگ بول رہے ہیں۔ :)
 
کمرشل رائٹر عام طور پر وہی لکھتا ہے جو عوام پڑھنا، سننا یا دیکھنا چاہتے ہیں اور ادب میں ایسے ڈراموں کی کوئی خاص وقعت نہیں ہوتی ہے۔ اسی طرح، خلیل قمر صاحب نے عامیانہ زبان شو میں بھی استعمال کی۔ ثابت ہوا کہ ان کی سوچ پختہ نہیں ہے۔ وہ انتہائی بازاری زبان میں ماروی سرمد پر تنقید کے نشتر چلا رہے تھے۔ یہ ناقابل قبول رویہ ہے۔
 
ابھی ابھی خلیل الرحمٰن قمر کو اسی قضیے کے تناظر میں منصور علی خان کے پروگرام میں دیکھا تو اندازہ ہوا کہ وہ ایک مریض ذہنیت کا انسان ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
ابھی ابھی خلیل الرحمٰن قمر کو اسی قضیے کے تناظر میں منصور علی خان کے پروگرام میں دیکھا تو اندازہ ہوا کہ وہ ایک مریض ذہنیت کا انسان ہے۔
آپ کے کراچی سے معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی لائیو پروگرام میں خلیل الرحمان قمر کو ذہنی مریض کہہ دیا
 
یہ جو "میرا جسم میری مرضی" کا نعرہ ہے یہ برابری کے لئے نہیں لگایا جاتا بلکہ اس کے پیچھے سوائے فحاشی کے فروغ کے اور کوئی ایجنڈا نہیں۔
ان لبرل خواتین کو یہ مسئلہ نہیں کہ کوئی ان کے جسم کو ان کی مرضی کے خلاف استعمال کرتا ہے بلکہ انہیں اصل تکلیف یہ ہے کہ اسلام انہیں ان کے جسم کا مادر پدر آزاد استعمال کرنے سے کیوں روکتا ہے۔
یہ چاہتی ہیں کہ انہیں اسلامی معاشرہ میں بھی نیم برہنہ بلکہ برہنہ ہو کر پھرنے سے بھی کوئی نہ روکے۔ ان کا جسم ہے تو انہیں بالکل بھی نہ روکا جائے تاکہ یہ اپنی مرضی سے جو چاہے کرتی پھریں۔

لیکن دین اسلام ان کی ہی کیا بلکہ کسی کی بھی نفسانی خواہشات کے تابع نہیں، اسلام اللہ کا دین ہے اس لئے اس کے حدود و قیود اللہ کے ہی طے کردہ رہیں گئے چاہے کسی کو ان سے کتنی ہی تکلیف کیوں نہ ہو۔

قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ
آپ کہہ دیں کہ میرے پروردگار نے بےحیائی کے کاموں کو حرام کیا ہے، ان میں سے جو ظاہر ہوں (ان کو بھی) اور جو چھپے ہوئے ہوں (ان کو بھی)
اعراف - 33

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ سے زیادہ اور کوئی غیرت مند نہیں ہے۔ اسی لیے اس نے بےحیائیوں کو حرام کیا خواہ ظاہر میں ہوں یا پوشیدہ۔
صحیح بخاری - 4637

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔
نور - 19

یہ مردوں کی قائم کردہ نہیں بلکہ اللہ کی حدود ہیں اس لئے ہم فقط سمجھا ہی سکتے ہیں کیونکہ یقینا یہ تمہارا ہی جسم ہے اور اس پر تمہاری ہی مرضی چلے گی، پس تم جانو اور جس کی حدود تم توڑنے چلی ہو

وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ
اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جائے گا اس کو اللہ دوزخ میں ڈالے گا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور اس کو ذلت کا عذاب ہوگا۔
نساء - 14
 
سید ذیشان

محفلین
مجھے تو یہ کافی عرصے سے سائکو لگتا تھا۔ اب تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ اس ایکپوژر ملنے سے اس کا اصل روپ سامنے آ گیا ہے۔
 
فہد مقصود

عورتوں کے لئے تو تبلیغ کا فریضہ انجام دے دیا گیا ہے۔ خلیل الرحمان کی زبان کے بارے میں بھی کچھ عرض کریں گے تو ہماری بھی معلومات میں اضافہ ہوجائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top