یہ تو الفاظ ہیں، اب اس کی تشریح بھی کردیں، کہ ایکویلیٹی آف سیکس کس حد تک ہوسکتی ہے۔یں یہاں موجود کچھ لوگوں کی طرح الفاظ کے اپنی مرضی کے معانی طے کرنے کا عادی نہیں ہوں کیونکہ میرے نزدیک اس سے ابلاغ کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ چنانچہ آپ کسی بھی معیاری لغت سے چیک کر سکتے تھے کہ
feminism
/ˈfɛmɪnɪz(ə)m/
noun: feminism
the advocacy of women's rights on the ground of the equality of the sexes.
یا صرف نعرے لگانے ہی سیکھے ہیں؟
اوپن آئیڈیاز۔۔۔ یعنی میرا جسم میری مرضی۔ تو اس کی بھی کوئی حد نہیں ہے؟جیسا کہ اوپر بیان کر چکا ہوں، یہاں موجود کچھ اور لوگوں جیسی طبعیت نہیں رکھتا۔ کسی بھی معیاری لغت سے چیک کر سکتے ہیں۔
liberal
Pronunciation /ˈlib(ə)rəl/ /ˈlɪb(ə)rəl/
adjective
1. Willing to respect or accept behavior or opinions different from one's own; open to new ideas.
2. Relating to or denoting a political and social philosophy that promotes individual rights, civil liberties, democracy, and free enterprise.
اگر یہ ثابت ہو جائے کہ عورت مارچ کے شرکاء کی اکثریت کا کسی طرح کے کفریہ اور اسلام بیزار نعروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اور اس کے باوجود آپ لوگ مسلسل یہی پروپیگنڈا کیے جا رہے ہیں تو کیا آپ شرمندہ ہونا پسند کریں گے؟
جس ویڈیو کا لنک آپ نے دیا ہے اس میں حیا کا کوئی عنصر ہمیں تو نظر نہیں آیا۔ معذرت کے ساتھ۔۔۔ اعضائے عورت کی نمائش زیادہ ہے، حقوق کی بات کہیں گم ہوگئی ہے۔ جینیٹل، مرد زنانہ، مرد زانی، دو اکیلی لڑکیاں باہر نکلیں، اوپر سے یہ اسلام سمجھ نہیں آیا جس میں عورت کے عین ساتھ آگے پیچھے مرد کھڑے ہیں۔ کیا ایسا اسلام آپ لانا چاہتے ہیں؟کیا بات ہے جناب کی۔ یہ دیکھ لیں جناب۔ کشمیری عورتوں کے حقوق تک کے لیے بینر موجود تھے۔ گھریلو تشدد، زنا بالجبر کے خلاف پوسٹر نظر آئیں گے۔ "حیا کا دوسرا نام عورت ہے"، "عورت بھی انسان ہے"، "اسلام نے حقوق دے دیے، مسلمان کب دے گا؟" جیسے بینر موجود تھے۔ اب بھی آپ کا اصرار یہ ہے کہ یہ مارچ صرف فحاشی کے لیے کیا گیا اور حقوق کے حوالے سے کچھ نہیں تھا؟
کیا اس حوالے سے اسلام کے احکام واضح نہیں ہیں؟
کیا فیمنزم اور لبرلزم کوئی الگ دین ہیں یا آپ اسلام پر راضی نہیں ہیں؟
یہ تو وہ ویڈیو ہے جسے آپ کہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کے نکال لائیں ہیں، وہ بھی اسلام کے عین خلاف طریقہ کار۔
کیسا رہے گا اگر میں بھی عورت مارچ کی کچھ ویڈیوز اور پوسٹرز کے لنکس دے دوں، جن میں بہن، بیٹی ماں وغیرہ کا کوئی رشتہ تو نہیں رہتا البتہ عورت صرف بچہ جننے تک رہ جاتی ہے، بعد میں بچے کچھ بھی کریں، کوئی شکایت نہیں ہوسکتی۔۔۔ کیا یہی معاشرہ آپ تشکیل دینا چاہتے ہیں؟
جو خود پیرانویا کا شکار ہو وہ دوسروں کو درس دے کر اچھا نہیں لگتا۔نہیں۔ دوسروں کا موقف اس لیے ثابت نہیں ہوا کہ وہ محض پیرانویا پر مبنی ہے۔
عورت کی برابری کا درجہ اگر آپ کے معاشرے میں نہیں تو اس کا ذمہ دار قوم نہیں آپ خود ہیں۔کیسے؟ آپ کو کس بنیاد پر لگا کہ مجھے وہی لوگ مرغوب ہیں؟ آپ ذرا عورت کو برابری کا درجہ دے کر تو دیکھیں، آپ کو بھی معاشرے سے وہی عزت نہ ملی تو کہنا۔
تو پھر اسلام کے مقابلے میں انہیں لانے کے احکام کہاں پر دیے گئے ہیں؟شاید آپ کو کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ دنیا میں ایسے نظریات بھی پائے جا سکتے ہیں کہ جو اسلام کے مخالف بھی نہ جاتے ہوں لیکن اس کو خالصتاً "اسلامی" بھی نہ کہا جا سکے کیونکہ اسلام نے خاص طور پر اس کو اختیار کرنے کی ہدایت نہیں کی۔
آخری تدوین: