فرقان احمد
محفلین
شگفتہ، شیریں اور کھٹے میٹھے مراسلات کا لطف لینا ہو تو خلیل بھیا کے مراسلات فرصت کے اوقات میں پڑھیے اور سر دھنیے۔ نظم و نثر کے میدان میں موصوف کی ادبی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہیں، جب کہ اس دوران نہایت سنجیدگی سے ادارت کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں جس پر آپ بجا طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اور، اب ایک بہانہ ہمارے ہاتھ آیا تو ہم ان کی ستائش کیونکر نہ کریں۔ مبارک باد قبول فرمائیے، خلیل بھیا! ہم امید رکھتے ہیں کہ جلد ہی آپ دس ہزاری منصب پر فائز ہوں گے۔ سلامت رہیے!