خوابوں کے جزیرے میں رہنے والا۔۔۔روزنامہ نئی بات کا ادبی صفحہ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال اعظم جی۔ بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے کیا یہ ادبی اور معلوماتی صفحہ یہاں چسپاں کر کے۔ شکریہ۔
کیاہی اچھا ہو کہ آپ باقاعدگی سے ہر ہفتے یہ عنایت کر دیا کریں (اور ہمیں ٹیگ بھی کر دیا کریں تاکہ ہم سےمس نہ ہو جائے۔:))
جی شکریہ
انشاءاللہ پوری کوشش ہو گی کہ ہر ہفتے اسی زمرے میں پوسٹ کیا کروں اور ٹیگ بھی لازمی کیا کروں گا۔
شکریہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ مغزل بھائی کیا خوب لکھا ہے آپ نے۔
یہ صفحہ پوسٹ کرنا اور علم کے کئی دروازے کھول گیا۔
واہ

بلال میاں نثری نظم کا قصیدہ سعداللہ شاہ کی ایک پھوہڑ پر مبنی تحریر ہے جسے محض صفحے کا پیٹ بھرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ منیر نیازی کی سالگرہ کے حوالے سے حاشیہ فرمائی اجمل نیازی کی محض متعصبانہ رائے ہے جسے معاشرے میں نفوذ کے لیے اخبار نے جگہ دی۔ جہانِ کتب سرور ارمان کا اچھا سلسلہ ہے اسے جاری رکھنا چاہئے ۔ میں یہ مراسلت جوں کی توں اخبار کے مدیران کو بھی ارسال کرتا ہوں۔۔ اور ڈفلی لے کر سکون سے بیٹھ جاتا ہوں کہ ہونا تو کچھ بھی نہیں ۔۔​
:angel:
معافی کا خواستگار ہوں کہ صفحہ کے زوال میں صوفیہ بیدار کے اشعار صاحبِ رائے نیازی کی غزل سے ہزار گنا اچھی ہے، حتیٰ کے ’’ہفتہ کا شعر‘‘ بھی موصوف عدم نیازی کی غزل پر بھاری ہے۔۔​
:)
:)

بہت ہی مختصر اور جامع تجزیہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مگراسی صفحے پر موصوف نیازی صاحب کی غزل بھی آسن لگائے بیٹھی ہے۔ جو مصرع جاننے والوں کو دوہتھڑ لگا کر خاموشی سےبیٹھ جائے یہ ہمیں گوارا نہیں۔۔​
کچھ کھونا چاہتا ہوں
میں ہونا چاہتا ہوں
تری جاگتی آنکھوں میں
میں سونا چاہتا ہوں
اس دل کے صحرا میں
تجھے بونا چاہتا ہوں
تو ڈھیر ہے جلووں کا
تجھے ڈھونا چاہتا ہوں
ترے سامنے بیٹھ کے میں
میں رونا چاہتا ہوں
آئیے ملاحظہ کیجے کہ منیر نیازی کاقد طے کرنے والے نیازی صاحب کی دیگ کا چاول کیسا ہے، نہ ضمیر نہ بے ضمیری ، سراپا عجزِ بیان کلا م ۔۔​
میں میں میں ۔۔ حشو و زوائد نہی​
ں؟؟ مجھے کہہ لینے دیجے کہ ہماری محفل میں سب سےنوواردِ سخن بھی اس قماش کی غلطیاں نہیں کرتا ہے ۔ابھی بات صرف​
میں میں​
کی ہے ۔۔ جلوؤں کو ڈھونے کی خواہش بہت اچھی ہے مگر بوجھ گدھے ڈھوتے اچھے لگتے ہیں قبلہ موصوف بڑے نیازی صاحب ۔۔ ایسی بے سرو پا غزل کی حیثیت رکھتے ہوئے آپ فراز ایسے قادرالکلام کر رد کررہے ہیں ، فیض ایسے نابغہ کو بیک جنبشِ قلم رد کررہے ہیں ۔۔ ٹھیک ہے غالب سے پرخاش سہی ۔۔ غالب تو بے چارہ زندگی بھر ایسے دشنامیوں کی زد پہ رہا تھا۔۔ میں سیدھا سا ایک سوال کرتا ہوں غالب کو رد کرنے کا مطلب غالب فہمی میں کمال درجہ پالینے کے بعد ہی بات ہے ناں ؟​
استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب
مغزل بھائی
سید شہزاد ناصر صاحب

میرا ایک نہایت ہی بچگانہ سوال کہ میں بھی جب یہاں محفل پہ نیا نیا آیا تھا تو کئی اشعار میں میں میں کی تکرار ہوتی تھی، جس پہ استادِ محترم نے منع کیا کہ یہ اچھا تاثر نہیں دیتا۔
تو پھر اجمل نیازی صاحب اتنی فاش غلطی کیسے کر سکتے ہیں کیونکہ شاید ہی کسی بڑے ادیب یا شاعر خاص طور پہ جن کا ذکر خود اجمل نیازی صاحب نے کیا ہے "غالب، فراز، فیض، منیر" نے بھی کسی شعر میں ہی یہ میں میں کی تکرار کی ہو۔
تو پھر اجمل نیازی صاحب یہ کس طرح کر سکتے ہیں اور پھر ایک روزنامہ کے ادبی صفحہ میں بھی لگانے کی اجازت دے دیتے ہیں جبکہ اسی صفحے پہ وہ ایک اور متنازعہ بات بھی کر رہے ہیں۔ کیا ان کے ذہن میں یہ بات نہیں آئی کہ کوئی بھی ناقد یا ادب کا عام قاری بھی، جو شاعری کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ بھی رکھتا ہے، اس غلطی کو فورا پکڑ لے گا۔
 
بقول ہمارے ستمگر@ مغزل صاحب (کرم فرمااس لئے نہیں لکھا کہ اچھے بھلے کڑیل جوان کو بابا جی سوئم کا خطاب دے دیا):mad3:
"نیازی صاحب کی دیگ کا چاول کیسا ہے"
جس طرح مغزل بھائی نے نیازی صاحب کے کلام میں فاش غلطیوں کی نشاندہی کی ایسی ذہنی سطح کا شخص غالب اور فیض سے بارے میں اس قسم کی رائے دے تو حیرت نہیں ہونی چاہئے
شعر میں لفظ کی تکرار بری نہیں یہ برتے والے پر منحصر ہے کہ وہ اس کو کس خوبی سے استمعال کرتا ہے مجھے یاد نہیں آ رہا ورنہ غالب کی ایک غزل ہے جس کا ہر مصرع لفظ "پھر"سے شروع ہوتا ہے شائید پہلا مصرع یہ ہے"پھر جگر کھودنے لگا ناخن آمد فصل لالہ کاری ہے"
مجھے تو اجمل نیازی کی دماغی حالت پر شبہ ہے :laughing3:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
شعر میں لفظ کی تکرار بری نہیں یہ برتے والے پر منحصر ہے کہ وہ اس کو کس خوبی سے استمعال کرتا ہے مجھے یاد نہیں آ رہا ورنہ غالب کی ایک غزل ہے جس کا ہر مصرع لفظ "پھر"سے شروع ہوتا ہے شائید پہلا مصرع یہ ہے"پھر جگر کھودنے لگا ناخن آمد فصل لالہ کاری ہے"
اور احمد فراز کی بھی مشہور غزل "سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں" کے اکثر مصرعے "سنا ہے" سے ہی شروع ہوتے ہیں۔
 
انتہا

محفلین
پھر دلوں میں پھول مہکے، پھر دل میں شمعیں جلیں
پھر تصور نے لیا اس بزم میں جانے کا نام
فیض
 
مغزل

محفلین
بقول ہمارے ستمگر مغزل صاحب (کرم فرمااس لئے نہیں لکھا کہ اچھے بھلے کڑیل جوان کو بابا جی سوئم کا خطاب دے دیا):mad3:
دست بستہ معافی کا خواستگا ہوں قبلہ کڑیل جوان بھائی جان (شکر کیجے کہ نسبتًا جوان نہیں لکھا ہاہاہاہاہاہا) :cool::p
اور اس امید کے ساتھ بابا جانی سوم کا خطاب واپس لیاجاتا ہے کہ آپ سلطنتِ اردو محفل میں بارہ گاؤں یعنی ناچیز کی مقدور بھر نگارشات پر سیاحت فرمائیں گے رائے ضرور دیں گے :p:blushing:
(ابتدائی طور پر نقوش میرے دستخط میں شامل ہیں ملاحظہ کیجے)
"نیازی صاحب کی دیگ کا چاول کیسا ہے" جس طرح مغزل بھائی نے نیازی صاحب کے کلام میں فاش غلطیوں کی نشاندہی کی ایسی ذہنی سطح کا شخص غالب اور فیض سے بارے میں اس قسم کی رائے دے تو حیرت نہیں ہونی چاہئے
جزاک اللہ کڑیل نوجوان بھائی جی۔ :blushing: محض آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم۔۔:)
شعر میں لفظ کی تکرار بری نہیں یہ برتے والے پر منحصر ہے کہ وہ اس کو کس خوبی سے استمعال کرتا ہے مجھے یاد نہیں آ رہا ورنہ غالب کی ایک غزل ہے جس کا ہر مصرع لفظ "پھر"سے شروع ہوتا ہے شائید پہلا مصرع یہ ہے"پھر جگر کھودنے لگا ناخن آمد فصل لالہ کاری ہے" مجھے تو اجمل نیازی کی دماغی حالت پر شبہ ہے :laughing3:
تکرار بابت صد فیصد متفق ہوں قبلہ ، مگر جانے دیجئے آپ کو تو شبہ ہے مجھے یقین ہے کہ حکیم العدم مصرع سازی قبلہ بڑے حکیم اجمل نیازی نے ’’سستی شہرت‘‘ حاصل کرنے کے لیے یہ سوانگ رچایا ہے، کہ بدنام نہ ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا ہی سہی مگر خالی خولی ڈاکٹری کا رعب اب ختم ہونے لگا تو شعری میدان میں ملاکھڑا لڑنے کمزور لنگوٹ کے ساتھ اتر آئے۔۔ بحث خاصی طویل ہوسکتی تھی مگر موصوف کو مفت میں شہرت ملنے کا اندیشہ تھا :laugh::biggrin:

============
استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب ، مغزل بھائی ، سید شہزاد ناصر صاحب۔۔ میرا ایک نہایت ہی بچگانہ سوال کہ میں بھی جب یہاں محفل پہ نیا نیا آیا تھا تو کئی اشعار میں میں میں کی تکرار ہوتی تھی، جس پہ استادِ محترم نے منع کیا کہ یہ اچھا تاثر نہیں دیتا۔تو پھر اجمل نیازی صاحب اتنی فاش غلطی کیسے کر سکتے ہیں کیونکہ شاید ہی کسی بڑے ادیب یا شاعر خاص طور پہ جن کا ذکر خود اجمل نیازی صاحب نے کیا ہے "غالب، فراز، فیض، منیر" نے بھی کسی شعر میں ہی یہ میں میں کی تکرار کی ہو۔تو پھر اجمل نیازی صاحب یہ کس طرح کر سکتے ہیں اور پھر ایک روزنامہ کے ادبی صفحہ میں بھی لگانے کی اجازت دے دیتے ہیں جبکہ اسی صفحے پہ وہ ایک اور متنازعہ بات بھی کر رہے ہیں۔ کیا ان کے ذہن میں یہ بات نہیں آئی کہ کوئی بھی ناقد یا ادب کا عام قاری بھی، جو شاعری کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ بھی رکھتا ہے، اس غلطی کو فورا پکڑ لے گا۔
شہزادے آپ کی بات کا جواب قبلہ ناصر شہزاد صاحب دے چکے ہیں اور میں نے بھی مقدور بھر جہل کے ساتھ کچھ فروگذاشت شامل اسی لیے کی ہیں کہ دوست اس جانب توجہ فرمائیں۔:blushing:
 
بلال اعظم جی۔ بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے کیا یہ ادبی اور معلوماتی صفحہ یہاں چسپاں کر کے۔ شکریہ۔
کیاہی اچھا ہو کہ آپ باقاعدگی سے ہر ہفتے یہ عنایت کر دیا کریں (اور ہمیں ٹیگ بھی کر دیا کریں تاکہ ہم سےمس نہ ہو جائے۔:))

ہاں اب بلال اعظم بھائی کا یہی کام رہ گیا ہے۔:)
خود مت کچھ کیجئے گا ۔:)
 
تلمیذ

لائبریرین
جی شکریہ
انشاءاللہ پوری کوشش ہو گی کہ ہر ہفتے اسی زمرے میں پوسٹ کیا کروں اور ٹیگ بھی لازمی کیا کروں گا۔
شکریہ
امید ہے آپ بفضل رب کریم بخیر و عافیت ہوں گے۔
نئی بات کے اگلے ہفتوں کے ادبی صفحے کہاں گئے جناب، جن کے بارے میں آپ نے وعدہ کیا تھا؟ :)
محمد بلال اعظم
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
امید ہے آپ بفضل رب کریم بخیر و عافیت ہوں گے۔
نئی بات کے اگلے ہفتوں کے ادبی صفحے کہاں گئے جناب، جن کے بارے میں آپ نے وعدہ کیا تھا؟ :)
محمد بلال اعظم
اوہ
معذرت چاہتا ہوں بس پیپرز میں مصروف تھا اور بعد میں نئی بات کے ای یپر میں بھی کوئی نیا صفحہ نظر نہیں آیا۔
البتیہ فیملی اور اخبار جہاں کے کچھ صفحات پوسٹ کرتا ہوں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
بعد میں نئی بات کے ای یپر میں بھی کوئی نیا صفحہ نظر نہیں آیا۔
تقریبآ سب اخبارات کا یہی وطیرہ ہے۔ بھئی، ادبی صفحات کے ذریعےآمدنی کا تو کوئی امکان نہیں ہوتا نا۔ جب کہ آج کل الیکشن کے سلسلے میں چھپنے والے پورے پورے صفحے کے اشتہارات سے لاکھوں کی یافت ہوتی ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تقریبآ سب اخبارات کا یہی وطیرہ ہے۔ بھئی، ادبی صفحات کے ذریعےآمدنی کا تو کوئی امکان نہیں ہوتا نا۔ جب کہ آج کل الیکشن کے سلسلے میں چھپنے والے پورے پورے صفحے کے اشتہارات سے لاکھوں کی یافت ہوتی ہے۔
متفق
ڈاختر شاہد مسعود صاحب نے 4 مئی کو دو ٹویٹس کی تھیں، ذرا دیکھیے

Election Ads on TV channels 2,200 Dollars a minute in Prime time!

3 Parties spending up to 300,000 Dollars a Day on Election Ads on TV channels

یہ افسوسناک صورتحال ہے
 
Top