فطرت نےزندہ دلی مردوں میں کوٹ پیٹ کربھر دی ہے جبکہ خواتین کو اس مہلک مرض سے صاف بچالے گئی!!!
امریکی تحقیق دانوں کے مطالعے میں 80مرد اور خواتین نے دو مختلف طرح کے تجربات میں حصہ لیا، شرکاء سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں جو اپنی گفتگو سے انھیں خوش وخرم رکھنا جانتا ہو ؟
محققین نے شرکاء سے دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ ان کے لیے حس مزاح رکھنے والا ساتھی کتنا ضروری ہے؟
میامی یونیورسٹی کے شعبئہ نفسیات سے وابستہ محقق لیانا ہون اور ان کی ٹیم نے کہا کہ خواتین کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ ان کی ترجیح ایسا مرد تھا جو انھیں اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبورکر سکتاہو۔
لیکن اس نتیجے کے برخلاف مردوں کے جوابات سے ظاہر تھا کہ انھیں جیون ساتھی کے طور پر ایسی خاتون پسند تھی، جو ان کے لطیفوں اور چٹکلے سننے پر آمادہ ہو اور ان پر ہنسنا جانتی ہو بجائے۔
جائزہ رپورٹ سے پتہ چلا کہ خواتین صرف ایک ایسا ساتھی نہیں چاہتی ہیں، جو انھیں اپنی دلچسپ گفتگو سے خوش رکھے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ خود ان کے مزاح کی بھی تعریف کی جائے ۔
تحقیق کے اعداد و شمار سے تصدیق ہوئی کہ بنیادی طور پرعورت اور مرد کے درمیان مزاح کی ترجیح مختلف ہوتی ہے۔‘‘
حس مزاح رکھنے والے مرد خواتین کی ترجیح: تحقیق
تو جناب خواتین یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ مردوں میں حسِ مزاح زیادہ ہے مگر وجہ ظرافت بھی خواتین ہی ہیں مرشد قبلہ یوسفی صاحب کے فن پارے خواتین کے ذکرِ خیر سے ہی آگے بڑھتے ۔۔۔۔۔
بہت بہتر ین فن پارہ دوبارہ پڑھا تو لطف دوبالا ہوگیا اور یہ آپکی تحاریر کا خاصہ جتنی بار پڑھی جائے اسکا اپنا ہی رنگ ہے جیتے رہیے اور اسی طرح اُردو محفل کو رونق بخشتے رہیے!!!!!!