خواتین چاہیں تو اپنے بالوں کے حسن میں اضافہ کر سکتی ہیں

راجہ صاحب

محفلین
خوب صورت صحت مند بال


خواتین چاہیں تو اپنے بالوں کے حسن میں اضافہ کر سکتی ہیں

بالوںکی خوب صورتی کا راز ان کے گھنے پن نرمی اور چمک میں مضر ہے اور یہ چمک بالوں کی صحت میںپوشیدہے ۔ صحت مند اگر اچھی طرح دھوئے جائیںتو ان میں چمک خود بخود پیدا ہو جاتی ہے اور اگر انہیں باقاعدہ اچھی طرح نہ دھو جائے تووہ بیمارہو جائیں گے کیوں کہ میل جلد پر اثر ڈالتاہے اور صحت مند بال صرف صحت اور صاف ستھری جگہ پر ہی اک سکتے ہیں یعنی ایسی جلد جس پر خشکی کا نام و نشاںبھی نہ ہو ۔
بال ہمیشہ وہی صحت مند ہوں گے جنہیں اپنی پوری خوراک ملتی رہی ہو ۔اگر باقاعدہ کنگھا کیا جائے اوران کی مالش کی جائے تودوران خون تیز ہو کر بالوںکو ا ن کی خورک مطلوبہ وٹامن خودبخود پہنچتا رہے گا ۔یہیں پہنچ کر آپ کی خوراک کا اثر آپ کے بالوںپر ظاہر ہوتا ہے ۔بالوں کی صحت کے لیے پروٹین بے انتہا ضروری ہے ۔انڈے کلیجی گردے کاجریں پھل اور ہری سبزیاں کھاتے رہنے سے اوردوسرے وٹامن خون میںشامل ہوتے رہنے سے بالوںکی خوب صورتی میں اضافی ہوتا ہے ۔
آپ بالوں میں چاہیے ہزار چیزیں لگائیںمگر ان سے فائدہ صرف وقتی ہی ہو گا ۔ویسے تو وقتی طور پر بے جان اوربے روح بالوں کیلییسر کیجلد کی مالش اکثر فائدہ دیتی ہے۔برش کرنا ہر قسم کیلیے بالوںکیلیے ضروری ہے ۔بال چاہیے خشک ہوںیا چکنے سیدھے ہوںیا لہردار ان کو صحت مند دیکھنے کی خواہش صرف اسی صورت میں پوری ہو سکتی ہے کہ برش کرنے کے عمل کو اپنی زندگی کا ایک جزو بنا لیا جائے
برش کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بالوں کے ناہموار سرے اپنی جگہ پر بیٹھ جاتے ہیں ۔ہر بال کے مختلف ریشے جو جڑ کے قریب توبال سے ملے ہوئے ہوتے ہیں لمبائی کی طرف جاتے ہوئے علیحدہ علیحدہ ہو جاتے ہیں ۔انہیںہموار کرنے کا واحد ذریعہ برش ہے ۔کھردرے اور خشک بال کسی بھی صور ت میں کنگھی میں نہیں سماتے وہ اسی عمل سے خوبصورت ہیں لیکن چند دن کی کوشش کافی نہیی ہو گی اسے زندگی کا لازمہ بن بنا لیا ہو گا
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ضرورت سے چکنے بالوںکو برش کرناخطر ناک ہے کیوںکہ اس سے تیل اور چربی کے غدود حرکت میں آجاتے ہیں ۔یہ ایک حقیقت ہے مگر برش نہ کرنے سے یہی تیل بالوں کی جڑوں میںجمع ہو کر کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اس لیے برش ضر ور کر نا چاہیے ۔ہاں جب چکنائی برش سے پھیل کر بالوںمیں آجائے توبال دھوڈالیے۔
صحت مند بال دھونے سے یا شیمپو کرنے سے خودبخود مک اٹھتے ہیںلیکن بسا اوقات اچھے بھلے صحت مند بال بھی دھونے سے نہیں چمکتے ۔صرف اس لیے کہ بال صیحح طریقے سے دھوئے نہیں جاتے ۔بالوںکو دھونے کے لیے اول تو اچھی قسم کا شیمپو چاہیے ۔دوسری چیز بہت ساپانی ہے ۔تھوڑے سے پانی سے شیمپو کے ذرات بالوں میںباقی رہ جاتے ہیں اورنقصان پہنچاتے ہیں ۔بالوںمیںکبھی صابن استعمال نہ کریں
اکثر اوقات پانی کے بھاری ہونے کی وجہ سے یہ صابن بالوںمیں جم جاتا ہے اور بال تباہ ہو جاتے ہیں ۔خشک بالوں کے لیے کریم والے شیمپو ٹھیک رہتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق بال گرنے کی رفتار پچاس سے ستر کے درمیان میںہوتی ہے ۔ اگرآپ کو اپنے تکیے کپڑوں وغیرہ پر گرے ہوئے بال زیادہ مقدار میں دکھائی دیںتو سمجھ لیجیے کہ آپ گنجے پن کی طرف بڑھ رہے ہیں اس بیماری کو شروع سے ہی پکڑ لیجیے اوران ممکنہ اسباب کا پتا چلانے کی کوشش کر یں جن کے باعث آپ کیبال جھڑنے شروع ہوئے ہیں ۔گنجاپن ایک موروثی بیماری ہے مگر یہ قابل علاج مرض ہے ۔یہ مرض روکنے کے لیے ڈاکڑ سے بھی مشورہ کریں اور غذائی صورت حال بہتر کریںاور بال ہمیشہ میٹھے پانی سے دھوئیںکھارا پانی بالوںکے لیے مضر ہے ۔
بالوںکی دیکھ بھال میں ان کو بیماریوں سے بھی بچانا شامل ہے ۔بالوں میں خشکی سیک عام مرض ہے۔اس بیماری میںسر کی جلد پر چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے چھلکے سے پید ا ہو جاتے ہیںجو بالوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں ۔خشکی پیدا ہونے کی کئی وجوہات بتائی گی ہیں ۔جن میں بہت عرصے تک جذباتی تناو میںمبتلا رہنا مناسب غذا کا جسم کے اند ر نہ پہنچنا بالوںکو ٹھیک خوراک کا فراہم نہ ہونا وغیرہ شامل ہے ۔اس لیے سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ سر میں خشکی کس وجہ سے ہے ا ور اپنی مناسبت سے علاج کریں ۔
 

راجہ صاحب

محفلین
بالوں کی صحت آزمودہ نسخے

روزانہ رات کو تیل سے مالش کریں ۔صبح دو تین تو لیے لے کر ان کو گرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں پھر باری باری سر پر رکھیں پندرہ منٹ تک ایسا کرتے رہیں ایسا کرنے سے سر کی جلد کے مسام کھل جائیں گے ۔کچھ دیر ٹھہر کر ٹھنڈے پانی سے سر کو دھولیں ۔اگر شمپو استعمال کرنا چاہیں تو کر لیں ۔انڈے می زردی کو اچھی طرح سے پھینٹ کر اس میں ایک لیموں کا عرق ڈال کر بالوں میں اچھی طرح لگائیں اورایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔اس کے بعد بالوںکو نیم گرم پانی سے دھو دیں۔اس سے خشکی دور ہو جائے گی ۔
خشخاش لے کر پیس لیں ۔اسے دودھ میںبھگو کر بال دھونے سے بھی خشکی دور ہو جاتی ہے ۔
ہڑ بہیڑا ریٹھا او ر آملہ برابر مقدار میں لے کر الگ الگ پیس لیں اورپھر آپس میں ملا کر کسی برتن میںمحفوظ کر کے رکھ لیں ۔استعمال کے وقت بیری کے سبزی پتوںکوکچل کر پسی ہوئی ان اشیا ء کے ساتھ ملا دیں پتیلی میںپانی ڈال کر پسی ہوئی تمام اشیا ء اوربیری کے پتے ڈال دیں ۔ٹھنڈا ہو نے پر اس پانی سے بالوں کو مل مل کر دھوئیں بعد میںسادہ پانی سے دھولیں ۔ہفتے میں تین بار یہ عمل کرنے سے بالوں کو گرنا بند ہو جائے گا ۔
نہانے کے پانی میں دو بڑے چمچے بوریکس پاوڈر ملا کر بالوں پر ڈالیں یہ بالوں کے لیے مفید ہے اور انہیںگرنے سے روکتا ہے ۔
سمندری نمک دو بڑے چمچے ایک لیٹر ابلتے پانی میںملا دیں پھر ٹھنڈا کر کے محفوظ کر لیں ۔ہر روز سر کی جلد پر اس سے مالش کریں ۔بالوں ک وحسب معمول دھوئیںبہتر یہ ہو گاکہ بالوںکو دھونے کیلیے صابن کی بجائے شیمپوں اوستعمال کیا جائے ۔
ایک پاو مسور کی دال میں ایک انڈا ملا کر سایہ میںخشک کر لیںسوکھ جان پر اس کو باریک پیس کر رکھ لیں اوراس سے سر دھویا کریں اس سے بال گرنا بند ہو جائیں گے ۔
اگر بال بہت زیادہ گرتے ہیں او ربہت ہی پتلے ہیںتو وٹامن اے اور ڈی کا استعمال کویں ۔ہفتے میں تین دن سرسوں کے تیل میںکسڑآئل ملا کر استعمال کر یں۔تیز گرم پانی سے سر کو کھی نہ دھوئیںاگرسردی کی وجہ سے گرم پانی استعمال کریں تووہ بے حد ہلکا نیم گرم ہو ۔
بالوں کا پھٹنا بھی ایک پریشان کن بیاری ہے اگر بالوں کی مناسب حفاظت کی جائے توکینوکیں نہیں پھٹتی لیکن بالوں کو پرم کرنے سے او رکمیاوی اجزا کے ذریعے بال کا رنگ تبدیل کرنے یا بلیچ کرنے سے ان کی نو کیں جلدی خراب ہوجات ہیںاوربالوں کی رنگت اورخو بصورتی پر برا اثر پڑتا ہے بالوںکینو کیس پھٹنے کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بالوںکو مناسب غذا نہیںمل رہی ایسی صورت میںبالوں کی جلد کو چکنائی کی ضرورت ہے چنانچہ سر کی جلد کو بہت زیادہ چکنائی کی ضرورت ہے ۔چنانچہ سر کی جلد پر بہت زیادہ مالش کرنا چاہیے ۔بالوںکی چمک سے ان کی خوبصورتی میںاضافہ ہوتا ہے بالوںکے حسن میںاضافہ کرنے کیلیے گیلے بالوںکو ہمیشہ ہوا میںخشک کرناچاہیے۔
رات کے وقت لیموںکا رس اور گلیسرین برا بر مقدار میںلے کر اچھی طرح ملا کر بالوں میںمالش کریں ۔اورصبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے سر دھولیں۔ایک ہفتے تک روزانہ یہ عمل کریں۔نہانے سے پہلے چنبیلی کے تیل میںلیمو ں کا رس اورگلیسرین برابر مقدار میں لے کر اچھی طرح ملا رک بالوں میںمالش کریں اورصبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے سر کو دھولیں ۔ایک ہفتے تک روزانہ یہ عمل کریں
اگربال چکنے ہوں تو بیسن میںانڈا ملا کر بالوں میںخوب رگڑ یںاس کے بعد دھوڈالیں۔
بیری کے پتے کوٹ کر کچھ دیر تک سر میںملتی رہیں ۔آگے گھنٹے بعد سر کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔چالیس دن میںآپ کے بالوں میںخاصا اضافہ ہو جائے گا ۔
ارد کے کالے چلکے والی دال کو پیس کر رکھ دیں روزانہ رات کو مٹھی بھر دال نکال کر برتن میںبھگو دی۔سورج نکلنے سے پہلے اس سر کو دھولیں ۔یہ نسخہ بھی چالیںدن تک آزمائیں بال لمبے ہو جائیں گے ۔
 

تیشہ

محفلین
بہت عمدہ ، ،۔





مگر اتنا سیاپا کون کرے روز کا :confused: ۔؟ وقت ہی نہیں اگر سارا دن بالوں کے ہی ساتھ لگے رہو :cool:
 

سکون

محفلین
بہت عمدہ ، ،۔





مگر اتنا سیاپا کون کرے روز کا :confused: ۔؟ وقت ہی نہیں اگر سارا دن بالوں کے ہی ساتھ لگے رہو :cool:


نھہیں یہ کبھی کبھی کے لئے ٹپ ہے جب کعئی شادی ہو کوئی محفل ہو کیں باہر جانا ہو گھر میں اتنا کون کرتا ہاے ۔۔؟ویسے بھی فائدہ ہی کیا ہے گھر میں اتنا کچھ کرنے کا گھر والوں کو بالوں کا پتا ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تفصیل سے تو ضرور پڑھوں گا لیکن عنوان سے ایسا لگا کہ "مرد اگر چاہیں بھی تو اپنے بالوں کے حسن میں اضافہ نہیں‌ کرسکتے" کیا ایسی ہی بات ہے؟
 
Top