خوب صورت صحت مند بال
خواتین چاہیں تو اپنے بالوں کے حسن میں اضافہ کر سکتی ہیں
بالوںکی خوب صورتی کا راز ان کے گھنے پن نرمی اور چمک میں مضر ہے اور یہ چمک بالوں کی صحت میںپوشیدہے ۔ صحت مند اگر اچھی طرح دھوئے جائیںتو ان میں چمک خود بخود پیدا ہو جاتی ہے اور اگر انہیں باقاعدہ اچھی طرح نہ دھو جائے تووہ بیمارہو جائیں گے کیوں کہ میل جلد پر اثر ڈالتاہے اور صحت مند بال صرف صحت اور صاف ستھری جگہ پر ہی اک سکتے ہیں یعنی ایسی جلد جس پر خشکی کا نام و نشاںبھی نہ ہو ۔
بال ہمیشہ وہی صحت مند ہوں گے جنہیں اپنی پوری خوراک ملتی رہی ہو ۔اگر باقاعدہ کنگھا کیا جائے اوران کی مالش کی جائے تودوران خون تیز ہو کر بالوںکو ا ن کی خورک مطلوبہ وٹامن خودبخود پہنچتا رہے گا ۔یہیں پہنچ کر آپ کی خوراک کا اثر آپ کے بالوںپر ظاہر ہوتا ہے ۔بالوں کی صحت کے لیے پروٹین بے انتہا ضروری ہے ۔انڈے کلیجی گردے کاجریں پھل اور ہری سبزیاں کھاتے رہنے سے اوردوسرے وٹامن خون میںشامل ہوتے رہنے سے بالوںکی خوب صورتی میں اضافی ہوتا ہے ۔
آپ بالوں میں چاہیے ہزار چیزیں لگائیںمگر ان سے فائدہ صرف وقتی ہی ہو گا ۔ویسے تو وقتی طور پر بے جان اوربے روح بالوں کیلییسر کیجلد کی مالش اکثر فائدہ دیتی ہے۔برش کرنا ہر قسم کیلیے بالوںکیلیے ضروری ہے ۔بال چاہیے خشک ہوںیا چکنے سیدھے ہوںیا لہردار ان کو صحت مند دیکھنے کی خواہش صرف اسی صورت میں پوری ہو سکتی ہے کہ برش کرنے کے عمل کو اپنی زندگی کا ایک جزو بنا لیا جائے
برش کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بالوں کے ناہموار سرے اپنی جگہ پر بیٹھ جاتے ہیں ۔ہر بال کے مختلف ریشے جو جڑ کے قریب توبال سے ملے ہوئے ہوتے ہیں لمبائی کی طرف جاتے ہوئے علیحدہ علیحدہ ہو جاتے ہیں ۔انہیںہموار کرنے کا واحد ذریعہ برش ہے ۔کھردرے اور خشک بال کسی بھی صور ت میں کنگھی میں نہیں سماتے وہ اسی عمل سے خوبصورت ہیں لیکن چند دن کی کوشش کافی نہیی ہو گی اسے زندگی کا لازمہ بن بنا لیا ہو گا
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ضرورت سے چکنے بالوںکو برش کرناخطر ناک ہے کیوںکہ اس سے تیل اور چربی کے غدود حرکت میں آجاتے ہیں ۔یہ ایک حقیقت ہے مگر برش نہ کرنے سے یہی تیل بالوں کی جڑوں میںجمع ہو کر کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اس لیے برش ضر ور کر نا چاہیے ۔ہاں جب چکنائی برش سے پھیل کر بالوںمیں آجائے توبال دھوڈالیے۔
صحت مند بال دھونے سے یا شیمپو کرنے سے خودبخود مک اٹھتے ہیںلیکن بسا اوقات اچھے بھلے صحت مند بال بھی دھونے سے نہیں چمکتے ۔صرف اس لیے کہ بال صیحح طریقے سے دھوئے نہیں جاتے ۔بالوںکو دھونے کے لیے اول تو اچھی قسم کا شیمپو چاہیے ۔دوسری چیز بہت ساپانی ہے ۔تھوڑے سے پانی سے شیمپو کے ذرات بالوں میںباقی رہ جاتے ہیں اورنقصان پہنچاتے ہیں ۔بالوںمیںکبھی صابن استعمال نہ کریں
اکثر اوقات پانی کے بھاری ہونے کی وجہ سے یہ صابن بالوںمیں جم جاتا ہے اور بال تباہ ہو جاتے ہیں ۔خشک بالوں کے لیے کریم والے شیمپو ٹھیک رہتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق بال گرنے کی رفتار پچاس سے ستر کے درمیان میںہوتی ہے ۔ اگرآپ کو اپنے تکیے کپڑوں وغیرہ پر گرے ہوئے بال زیادہ مقدار میں دکھائی دیںتو سمجھ لیجیے کہ آپ گنجے پن کی طرف بڑھ رہے ہیں اس بیماری کو شروع سے ہی پکڑ لیجیے اوران ممکنہ اسباب کا پتا چلانے کی کوشش کر یں جن کے باعث آپ کیبال جھڑنے شروع ہوئے ہیں ۔گنجاپن ایک موروثی بیماری ہے مگر یہ قابل علاج مرض ہے ۔یہ مرض روکنے کے لیے ڈاکڑ سے بھی مشورہ کریں اور غذائی صورت حال بہتر کریںاور بال ہمیشہ میٹھے پانی سے دھوئیںکھارا پانی بالوںکے لیے مضر ہے ۔
بالوںکی دیکھ بھال میں ان کو بیماریوں سے بھی بچانا شامل ہے ۔بالوں میں خشکی سیک عام مرض ہے۔اس بیماری میںسر کی جلد پر چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے چھلکے سے پید ا ہو جاتے ہیںجو بالوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں ۔خشکی پیدا ہونے کی کئی وجوہات بتائی گی ہیں ۔جن میں بہت عرصے تک جذباتی تناو میںمبتلا رہنا مناسب غذا کا جسم کے اند ر نہ پہنچنا بالوںکو ٹھیک خوراک کا فراہم نہ ہونا وغیرہ شامل ہے ۔اس لیے سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ سر میں خشکی کس وجہ سے ہے ا ور اپنی مناسبت سے علاج کریں ۔