خالد محمود چوہدری
محفلین
اور بالآخر اُسے اپنے دیس واپس جانا ہوپنجابی کیا ہوتا ہے؟ کیا وہ پاکستانی نہیں ہوتا
مہاجر ایک نام ہے جو مہاجر قوم کا ہے۔ باقی یہ بات درست ہے کہ مہاجر وہ ہوتا ہے جو ہجرت کرے
اور بالآخر اُسے اپنے دیس واپس جانا ہوپنجابی کیا ہوتا ہے؟ کیا وہ پاکستانی نہیں ہوتا
مہاجر ایک نام ہے جو مہاجر قوم کا ہے۔ باقی یہ بات درست ہے کہ مہاجر وہ ہوتا ہے جو ہجرت کرے
یہ تو بالکل متضاد بیان دے رہے ہیں۔۔۔اس کالم کے مرکزی کردار خرم خان پنی کے بارے میں تو ان کے صاحبزادے کوئی اور ہی کہانی سنا رہے ہیں ۔
Some thoughts for a better Nation
مہاجرین نہ کہیں مہاجرون یا درست مہاجر کہیں۔ یہ معروف ہے اور یہ کہلانا ان کا استحقاق ہے جن کا یہ نام ہےسابقہ مشرقی پاکستان اور وہاں رہنے والے بنگالیوں کا موازنہ کراچی اور وہاں کے مہاجرین کے ساتھ کر کے کالم نگار نے فقط سطحی اور جذباتی بات کی ہے جس کا مقصد جذبات کو انگیخت کرنے اور کالم کا پیٹ بھرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ ان دو خطوں میں تاریخی، جغرافیائی، سیاسی، لسانی، معاشی اور معاشرتی حالات سے کوئی بھِی ایسی چیز نہیں ہے جس کی بنا پر یہ موازانہ کیا جا سکے۔ مثال کے طور پر مشرقی پاکستان میں اردو کو قومی زبان بنانے پر 1948ء ہی میں پُر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے، یہی پہلے مظاہرے تھے جن سے مجیب الرحمان کی طرح بعد کی قیادت نے جنم لیا، کراچی والوں کی زبان پہلے ہی قومی زبان ہے۔ اگر کوئی جائز بات ہے تو وہ یہ کہ فوجی و سول بیوروکریسی سابقہ مشرقی پاکستانیوں کا بھی استحصال کرتی تھی اور کراچی کے مہاجرین کا، لیکن کیا وہ غریب پنجابی، سندھی اور بلوچیوں کا استحصال نہیں کرتی۔ سدھارنا ہے تو اس بیورکریسی کو سدھارئیے، اور اس چیز کے لیے مہاجروں کا بنگالیوں کے ساتھ نام لینے کا کیا مقصد ہے سوائے جذباتیت کے۔