خوبصورت اردو تھیم

السلامُ علیکم دوستو! ایک خوبصورت اور ہلکی سی تھیم کے ساتھ حاضر ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ تھیم پسند آئے گی۔ یہ تھیم ہلکے رنگوں پہ مشتمل ہے جو کہ دیکھنے پہ آنکھوں کو بھلے محسوس ہوتے ہیں اور دیکھنے والے کی آنکھوں پہ بھاری نہیں پڑتے۔مجھے خوشی ہوگی جب آپ یہ تھیم اپنے بلاگ پر لگائیں گے ۔
اس تھیم کو ہولوزِلا نے تیار کیا ہے اور ورڈپریس کی ویب سائٹ پہ پیش کی ہے بلاگرحضرات کےلئے ۔ اصل تھیم دیکھنے کےلئے یہاں‌کلک کریں۔

تھیم کا سکرین شاٹ:
holuzila-theme.png



تھیم کو چالو حالت میں دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں​
 
ماہرین سے گزارش ہے کہ اس تھیم کی خامیوں کا جائزہ لیں اور اس کو بہتر بنانے میں میری رہنمائی کریں۔ شکریہ
 
سادہ اور ہلکی پھلکی تھیم پیش کرنے کا شکریہ۔ آپ کا کام کوب ہے۔ ویسے اس تھیم کی سی ایس ایس نے غالباً اردو ایڈیٹر یا مجموعی طور پر تبصرہ کے سیکشن کو متاثر کیا ہے۔ وہاں بہتری کی گنجائش بلکہ ضرورت ہے۔
 
سادہ اور ہلکی پھلکی تھیم پیش کرنے کا شکریہ۔ آپ کا کام کوب ہے۔ ویسے اس تھیم کی سی ایس ایس نے غالباً اردو ایڈیٹر یا مجموعی طور پر تبصرہ کے سیکشن کو متاثر کیا ہے۔ وہاں بہتری کی گنجائش بلکہ ضرورت ہے۔

بھائی جان کیا آپ تھوڑی تفصٰل بتاسکتے ہیں کہ کس قسم کی بہتری کی ضرورت ہے ؟
 
بھائی جان کیا آپ تھوڑی تفصٰل بتاسکتے ہیں کہ کس قسم کی بہتری کی ضرورت ہے ؟

درج ذیل اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ بعض مسائل کو ہائلائٹ کر سکیں۔ مجموعی طور پر مسئلہ یہ ہے کہ ایلیمینٹس کے درمیان اسپیسنگ بہت زیادہ ہےاور کچھ ایلیمنٹس کو درست طریقہ سے الائن کرنے کی ضرورت ہے خاص کر زبان کی تبدیلی کے لئے مستعمل ریڈیو بٹن۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو نئے تبصرے کے خانے کی مکمل طول و عرض باقی چیزوں کے مقابلے بہت ہی اضافی اور بے ہنگم سی لگے گی۔ اس کو آپٹیمائز کر لیں تو اس تھیم کا حسن دو بالا ہو جائے گا۔ یفرینس کے لئے اورجنل تھیم کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

themeissues.png
 
ابن سعید بھائی بہت شکریہ ۔ لیکن میں نے تو نبیل بھائی کا اوپن پیڈ پلگ ان انسٹال کیا ہوا ہے ۔ شائد اس کی وجہ سے کوئی گڑبڑ ہے
 
لیکن یہ تو کوئی ایکسکیوز نہیں ہوا ناں۔ :)

بیشتر اردو بلاگر یہ پلگ ان ضرور استعمال کرتے ہیں۔ اب اگر تھیم کی اسٹائل شیٹ اس پلگ ان کے استعمال ہونے پر کچھ کنفلکٹ پیدا کرے تو اس کو ٹیسٹ کرکے فکس کرنا کس کا کام ہوگا؟ :)
 
Top