خوبصورت ٹائپوگرافی

فونٹ تو ویسے کوئی بھی ہو لیکن کتابت شاندار ہے
پیراگراف میں تقسیم کرنا اور اوقاف شامل کرنے سے عہد پارینہ کی ایک داستان کو جدت مل گئی لوگ داستان اور ناول میں فرق کرنا بھول چکے تھے کتاب پبلشرز نے داستان کو آکسفورڈ پریس کے بعد باردگربلندی پر پہنچایا۔ قیمت کچھ زیادہ ہے
 

سعادت

تکنیکی معاون
۱۹ویں صدی کے ایرانی چھاپہ خانوں میں مستعمل نسخ ٹائپس کے احیا پر مبنی فونٹ، ’تبریزی جلی‘۔ برنا ایزدپناه کی جانب سے۔

52856252900_30aad393c1_k.jpg

(تصویر آئی لو ٹائپوگرافی کے ٹوئٹر سے لی گئی)

52855283332_79ac409b81_o.png


52855283437_6ef6f10e61_o.png

(تصاویر تبریزی جلی کی نمونہ ڈاکیومنٹ سے لی گئیں)​

یہ فونٹ آئی لو ٹائپوگرافی سے مفت ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے، البتہ یہ آزاد مصدر نہیں ہے۔ ایک اور بات یہ بھی کہ فی الوقت یہ فونٹ صرف عربی اور فارسی زبانوں کو سپّورٹ کرتا ہے۔

آئی لو ٹائپوگرافی ہی کے بلاگ پر برنا ایزدپناه کی ایک دلچسپ تحریر موجود ہے جس میں انھوں نے اس فونٹ کا پس‌منظر اور اس کی تیاری کے مختلف مراحل کو بیان کیا ہے۔ اُس تحریر میں سے ایک تصویر ملاحظہ کیجیے، جس میں ایک زیرِ تکمیل نستعلیق فونٹ کی بھی جھلک موجود ہے:

52856306998_7b68fd58f6_h.jpg

(سکرین‌شاٹ آئی لو ٹائپوگرافی سے لیا گیا)​

روابط:
- برنا ایزدپناه کی ٹوئیٹ ۱، اور ٹوئیٹ ۲
- تبریزی جلی کا پی‌ڈی‌ایف نمونہ
- آئی لو ٹائپوگرافی پر تبریزی جلی کا صفحہ
- آئی لو ٹائپوگرافی پر تبریزی جلی کے بارے میں برنا ایزدپناه کی بلاگ تحریر۔
 
Top