محمد ریحان قریشی
محفلین
شاید آپ کو معلوم ہو کہ میں ڈیسکٹاپ کے لیے ایک عدد خودکار تقطیع ٹول لکھ چکا ہوں۔ گذشتہ ماہ اسے ویب ایپ میں ڈھالنے کا خیال ذہن میں آیا جو بعد میں اسے از سرِ نو لکھنے کے فیصلے میں تبدیل ہو گیا۔
بیک اینڈ لینگوج کے لیے میں نے 'گو' کا انتخاب کیا جو رفتار اور سہولتِ استفادہ کا ایک اچھا توازن فراہم کرتی ہے۔
شکیب بھائی نے اس تجربے پر تبصرے کا کہا تھا۔ حکم کی تعمیل میں عرض کیے دیتا ہوں:
گو فی الحال میری پسندیدہ پروگریمنگ لینگوج ہے، جب تک کسی مہلک بگ کا پتا نہ چلے۔ کوڈ زیادہ سی کی طرز کا ہی لکھا ہے جو کہ پروگریم کی نوعیت کے لحاظ سے بہتر معلوم ہوا۔ لیکن یہ ہے کہ اس بار موڈیولیرٹی بہت بہتر ہے۔ بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہی ہے۔ گو تیزرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ ویب ڈویلیپمنٹ کے لیے بہترین ٹولنگ، ڈپینڈنسیز کی عمدہ تنظیم، اور شائع کرنے کے آسان ذرائع فراہم کرتی ہے۔
مجھے ذاتی طور پر سکرپٹنگ لینگوجز کا سنٹیکس پسند نہیں اور ڈاٹ نیٹ، جاوا وغیرہ استعمال کیے عرصہ ہو گیا ہے یوں بھی اوپ پر تجربہ پچھلے پروگریم میں کر چکا ہوں۔
پروجیکٹ اپنے عزائم میں فی الحال کچھ اتنا وسیع نہیں ہے مگر امید ہے کہ مزید فیچرز شامل کرنے کا وقت اور تحریک ملتی رہے گی۔ فی الحال امتحانات قریب ہونے کی وجہ سے ابھی مزید ڈویلپمنٹ شاید جاری نہ رکھی جا سکے۔ ہوسٹنگ بھی فی الحال ایک مہینے کے لیے ہی ہے تاہم امید ہے کہ جاری رکھی جا سکے گی۔
آخر میں ان احباب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔ خصوصاً جناب جاسم محمد اور شکیب بھائی اور دیگر احباب جو دلچسبی کا اظہار کرتے رہے کیونکہ زیادہ محفل پر عدم دلچسبی ہی نظر آئی۔ ویب گاہ کا ربط یہ رہا:
عروض گاہ
کوئی مسئلہ دکھائی دے تو مطلع فرمائیے۔

آخری تدوین: