خود کار تقطیع کی ویب گاہ کا اجرا

رفتار مزید بہتر کرنے کی جستجو میں لیونشٹائن ڈسٹنس کو لات مار کے ایک زیادہ تیز متبادل کی طرف رجوع کیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اب قریب ترین تقطیع ہمیشہ قریب ترین نہیں ہوتی۔ بہرکیف استعمال تو ایپ کو شاید صرف میں ہی کر رہا ہوں اس لیے فرق تو پڑتا نہیں۔ اگر کوئی اس تبدیلی پر رائے دینا چاہے تو چشمِ ما روشن و دلِ ما شاد۔
 
شکیب

محفلین

رفتار غضب کی ہو گئی ہے۔
ایک مسئلہ دیکھا کہ انپٹ پر "واپس آکر" تبدیلی کی جائے اور پھر سے رزلٹ دیکھا جائے تو پرانا والا ہی رزلٹ دکھاتا ہے۔
لفظ رندان کو شناخت نہیں کر سکا۔ "تمام الفاظ کی شناخت کیے بغیر تقطیع ممکن نہیں"

جو الفاظ لغت میں موجود نہیں ان کے لیے کچھ ضابطہ نہیں ہے؟
 
ایک مسئلہ دیکھا کہ انپٹ پر "واپس آکر" تبدیلی کی جائے اور پھر سے رزلٹ دیکھا جائے تو پرانا والا ہی رزلٹ دکھاتا ہے۔
اس بارے میں جلد کچھ کرتا ہوں۔
جو الفاظ لغت میں موجود نہیں ان کے لیے کچھ ضابطہ نہیں ہے؟
کچھ ضابطے تو موجود ہیں، مثلاً نون مغنونہ کو ہٹا کر نون لگا کر لغت میں تلاش کرنا، یا اس کے برعکس نون کو نون مغنونہ سے تبدیل کر لے تلاش کرنا وغیرہ۔
 
زیک

مسافر
لیونشٹائن کے لئے کیا الگورتھم استعمال کر رہے تھے؟

اب لیونشٹائن ڈسٹنس کو approximate کر رہے ہیں یا کوئی اور distance measure استعمال کر رہے ہیں؟
اس ایلگ کا استعمال کر رہا ہوں:
Super Fast and Accurate string distance algorithm: Sift3

ویسے تو سادہ لیونشٹائن بھی بہترین رزلٹس نہیں دیتا، اس کے لیے لیونشٹائن پر مبنی ایڈٹ سکرپٹ کا تعین کر کے یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کتنے الفاظ میں تبدیلی لازم ہے، وہ اصل ڈسٹنس ہے میرے یوس کیس میں۔
 
ایک مسئلہ دیکھا کہ انپٹ پر "واپس آکر" تبدیلی کی جائے اور پھر سے رزلٹ دیکھا جائے تو پرانا والا ہی رزلٹ دکھاتا ہے۔
اس مسئلے کی نشاندہی نہیں ہو پا رہی۔ کروم پر تبدیلیاں کرکے دیکھی ہیں تو درست چل رہا ہے۔ فائر فاکس پر بیک بٹن سرے سے چلتا ہی نہیں ہے۔ آپ ہی جاواسکرپٹ دیکھ کر نشاندہی کر دیں کہ مسئلہ کہاں ہے تو مہربانی ہوگی۔
 
درست ہو گیا ہے فائرفاکس میں بھی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
روانی سکور کی پیمائش ۱۰ سے شروع ہے یا پھر ۱ سے
دس سے شروع ہوتی ہے یعنی دس سے مراد ہے کہ مصرع رواں ہے۔
تو یہ سب کیا ہے جو لنکس پہلے دیے تھے
پہلے مراسلے میں ویب گاہ کا ربط موجود تھا۔ ان روابط کی بابت آپ کا استفسار سمجھ میں نہیں آیا، کچھ اور وضاحت کر دیں تو شاید جواب دے پاؤں۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
دس سے شروع ہوتی ہے یعنی دس سے مراد ہے کہ مصرع رواں ہے۔

پہلے مراسلے میں ویب گاہ کا ربط موجود تھا۔ ان روابط کی بابت آپ کا استفسار سمجھ میں نہیں آیا، کچھ اور وضاحت کر دیں تو شاید جواب دے پاؤں۔
اصل میں مجھے ان ٹرمز کا اتنا پتا نہیں ہے ، میں نے پہلے لنک کھولے تو اس میں کوئی ایچ ٹی ایم ایل یا کچھ ڈاؤنلوڈ کا آپشن تھا میں نے ڈاؤنلوڈ بھی کیا تو وہ اوپن نہیں ہو ۔ اس لیے پوچھا کہ یہ لنکس کس چیز کے ہیں ۔
 
Top